ایم کیو ایم کے بانی رکن عمران فاروق کی والدہ وفات پا گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک باہمت اور جرات مندانہ شخصیت کی مالکہ تھیں۔انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں صعوبتوں کا مقابلہ کیا اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے
پڑھیں:
عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
Post Views: 4