2025-01-30@18:39:10 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«امریکی میڈیا کے مطابق»:
امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔ طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو...
ٹریننگ کے دوران شرکاء کے لئے نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں ماہرین اور شریک صحافیوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کے نمائندے پبلک ڈپلومیسی آفیسر ریوا گپتا اور انفارمیشن اسپیشلسٹ سیف جسکانی بھی موجود تھے، جنہوں نے صحافت میں جدید تکنیکی رجحانات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا فاونڈیشن 360 اور امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ "رپورٹنگ ٹوورزکے ذریعے پاک امریکہ شراکت داری سے آگاہی میں اضافہ" کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 25 صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد جدید صحافتی رجحانات، تحقیقاتی رپورٹنگ، فیکٹ چیکنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹولز کے استعمال...
بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...
پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے کھیر فروش سلیم بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیر بیچنے آئے ہیں، ہم ان سے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا کھیر فروش سلیم بگا اپنے منفرد انداز میں آواز لگا کر گاہکوں کو متوجہ کرتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیر بیچنے کے لیے اپنی سریلی اور منفرد آواز میں صدا لگاتے ہیں تو ہم ان کے پاس کھینچے چلے آتے ہیں۔ سلیم بگا کا کہنا ہے کہ میرا چہرہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتا...
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اپنی دوسری صدارتی مدت کا آغاز کیا۔ تین روز قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور فریقین نے اگلے مرحلے میں چین امریکا تعلقات کی ترقی پر اہم اتفاق رائے طے کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین اور امریکہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں یا شراکت دار؟ یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کا چین امریکہ تعلقات کی سمت پر اثر پڑتا ہے۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ شراکت دار اور دوست بننے کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی صدر کا عہدہ دوسری بار سنبھالا۔ حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں سوشل میڈیا ایپ ” ٹک ٹاک” کے سی ای او چو شوزی بھی شامل تھے۔اس ایپ کو امریکہ میں بار ہا پابندی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چینی کمپنی کے قائم کردہ ٹک ٹاک سوشل پلیٹ فارم نے 2018 میں امریکی مارکیٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد حاصل کرلی۔ سال 2024 کے اختتام تک ، ٹک ٹاک کے امریکہ میں تقریباً 170 ملین صارفین ہیں ، جو امریکی آبادی کا تقریباً نصف ہے۔ ٹک ٹاک کی کامیابی کی ایک اہم وجہ اس کے جدید مواد، الگورتھم اور...
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی...
امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...