امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا شادی کے 16 سال بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16 سال بعد اب باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے۔
جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے درخواست میں اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن کی پہلی ملاقات 2004ء میں فلم کے ایک سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2008ء میں شادی کر لی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیسیکا ایلبا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواستوں کو عدالت نے منظور کر لیا ہے اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کی جہاں عدالت نے دونوں کی اپیلوں کو دو ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا عندیہ دیا سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے بھی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے واضح کیا کہ ڈویژن بینچ کی جانب سے جوڈیشل آرڈر جاری ہو چکا ہے اور اس کے بعد براہ راست تاریخ نہیں دی جا سکتی تاہم اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی سنا جائے گا اس موقع پر عمران خان کی نمائندگی وکیل ظہیر عباس ایڈووکیٹ اور عثمان گل نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دونوں کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں عمران خان اس کیس میں 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں