اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔

ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔

ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے والے پابندیوں کے بل میں اثاثوں کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی عمل داری کی کوششوں میں مالی یا مادی طور پر تعاون دینے سے انکار بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان سے قانون پاس ہونے کے بعد ہاؤس آف فارن افیئرز کمیٹی کے ریپبلکن چیئر مین برائن جیفری میسٹ نے تقریر میں عالمی عدالت کو کینگرو کورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کینگرو کورٹ ہمارے عظیم اتحادی مُلک کے وزیرِ اعظم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023ء سے تا حال شہید ہونے والے 46 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، اس عمل کو اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے نسل کشی سے جوڑا ہے۔

عرب میڈیا نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام سے عالمی سطح پر انسانی حقوق اور انصاف کی حمایت حاصل کرنے کے عمل کو شدید نقصان پہنچے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہوگا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ امریکا، مصر اور قطر معاہدے کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈانی فوج نے بھی امریکی پابندیوں کی مذمت کردی
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
  • سوڈان کے آرمی چیف پر امریکی پابندیاں
  • اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بائیڈن اور ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی
  • ٹرانس جینڈرز کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا بل منظور