امریکہ ، شاپنگ مال کے قریب ایک اورچھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پنسلوینیا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔
تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ وائٹ ہاﺅس سے 5 کلو میٹر دور ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔ مسافر طیارے میں 60 مسافراور 4 عملے کے ارکان جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے۔بعد ازاں امریکہ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس مل گیا،واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کی کچھ وجوہات سامنے آگئیں تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک باکس مسافر طیارے کا ہے یا ہیلی کاپٹر کا اس کا تعین نہیں ہو سکاتھا۔ المناک تصادم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں تھیں۔ رونالڈریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں سٹاف کمی کا شکار تھا۔ حادثے کا شکار مسافر طیارے کا رن وے آخری لمحے تبدیل کرایا گیاتھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ائیرپورٹ کا کنٹرول ٹاور اسٹاف کی کمی کا شکار تھا جہاں 2 کی جگہ ایک کنٹرولر سے کام لئے جانے کاانکشاف ہوا تھا جب کہ ایک روز پہلے بھی ایک پرواز کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ملٹری ہیلی کاپٹرکو 30 سیکنڈ قبل 2 بار پیغام بھیجا کہ طیارے کے راستے سے ہٹ جائیں۔ ہیلی کاپٹرکےپائلٹ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔حادثے کا شکار مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے جس کے بعد جہاز نے رخ تبدیل کرلیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے ہیلی کاپٹر حادثے کے کے قریب کا شکار کے بعد
پڑھیں:
جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک
سوڈان(نیوز ڈیسک)خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے،مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 21افراد سوار تھے،صرف ایک مسافر زندہ بچا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں طیارے کو ایک کھیت میں الٹا دکھایا گیا ہے جس کا ملبہ ارد گرد کے علاقے میں بکھرا ہوا ہے۔
سوڈانی صدر کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہوا،مسافر طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔جنوبی سوڈان میں طیاروں کی اوور لوڈنگ ایک عام مسئلہ رہا ہے، اس سے قبل 2015 میں جوبا میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
‘8ماہ کی تنخواہ لیں اور گھر جائیں ‘ امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو بڑی پیشکش