Jasarat News:
2025-02-20@02:37:47 GMT

ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدر کو شٹ آپ کی کال

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدر کو شٹ آپ کی کال

واشنگٹن: ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے بیٹےنے امریکی صدر کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  آپ اپنی زبان بند  رکھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا بیٹا، جسے وہ ایکس کے نام سے پکارتا ہے نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان بند رکھنے کا  کہا، جس پر سوشل میڈیا پر یہ بات خوب وائرل ہوگئی۔

وہاں پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ شٹ آپ کی کال ایلون مسک کے بیٹے نے ایک صحافی کو دی تھی لیکن اے آئی کی مدد سے وڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ منہ بند کرنے کا امریکی صدر کو کہا گیا ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین ایلون مسک پر تنقید کی تو کسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا،  صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ منہ بند رکھنے کو کس کو کہا گیا ؟

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر بات ہو رہی تھی جو مسک کو حکومت کی کارکردگی کے محکمے کا سربراہ مقرر کرنے سے متعلق تھا،جب مسک صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے تو چھوٹے ایکس نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بعض صارفین نے کہا کہ چھوٹے ایکس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صدر نہیں ہیں ، اسی لیے اپنی زبان بند رکھیں۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائیر ل ہوئی ہے، جس کے بعد ایلون مسک کے بیٹے کے میڈیا پر خوب چرچے ہورہےہیں، کچھ صارفین نے نے ایلون مسک کے بیٹے کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کو اپنے بیٹے کی تربیت کرنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا پر

پڑھیں:

کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کو بتا دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او کے سیاسی کردار اور ان کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر زور دے کر کہا کہ ایلون مسک اپنی کمپنیوں سے متعلق کسی بھی فیصلے میں شامل نہیں ہوں گے۔

ایلون مسک نے امریکی صدر کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرا بنیادی کام صدر کو تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔

اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ صدر سے کبھی کوئی فیور نہیں مانگا اور ہمیشہ اپنی کمپنیز سے متعلق فیصلوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کسی بھی فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گے، انہیں ایسے سرکاری منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ان کی نجی کمپنیوں سے متصادم ہوں۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط ہوتے تھے، لیکن کوئی کام نہیں ہوتا تھا، اب ایلون مسک ایگزیکٹیو آرڈرز پر عمل درآمد کراتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک اور ان کی باصلاحیت ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ایگزیکٹیو آرڈرز پر عمل درآمد ہو۔

ایلون مسک نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) نامی ادارے سے متعلق امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کا Grok 3 چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک سے  آگے نکل گیا
  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا
  • ایلون مسک کے اے آئی ماڈل نے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کو بتا دیا
  • ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری”لانچ کردیا
  • ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری” لانچ کردیا
  • ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدارکے مزید انکشافات
  • ایلون مسک کا دنیا کا سب سے اسمارٹ اے آئی ماڈل متعارف کرانیکا دعویٰ
  • مداحوں نے بیٹے کو ہریتک روشن کا ہمشکل قرار دے دیا