2025-01-22@00:52:22 GMT
تلاش کی گنتی: 5005
«ہیں ٹرمپ»:
(نئی خبر)منی ٹریل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے، قاضی فائز عیسٰی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔جس پر جسٹس...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،جی ایم نیشنل سٹیڈیم ارشد خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مختصر مدت میں تیزی سے کام مکمل کیا جارہا ہے، اکتوبر میں کام شروع ہوا ابھی کچھ کام باقی ہے،31جنوری تک کام مکمل ملے گا، نیشنل سٹیڈیم کی گنجائش 30ہزار ہوگی ،ہاسپیٹلی باکسز کو بھی تیار کیا ہے۔ارشد خان نےکہا ہے کہ مجموعی طور پر 40سے زائد ہاسپیٹلی باکسز موجود ہیں،لوگوں کی آسانی کے لیے پیڈسٹرین برج بنارہے ہیں،چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ کرکے برج کے ذریعے سٹیڈیم میں آسکتے ہیں ،وسیم اکرم اورانتخاب عالم انکلوژر کے سامنے ڈیجیٹل سکرین نصب ہونگی،ڈیجیٹل سکرین کو اس انداز...
—فائل فوٹو لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔...
--- فائل فوٹو شہداد پور میں پولیس کو سڑک کے قریب سے 3 زخمی لڑکے بے ہوش حالت میں ملے ہیں، تینوں لڑکے زخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: پولیس مقابلہ، 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتارپشاور کے علاقے کوتوالی میں ہوئےپولیس مقابلے میں 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں پر تشدد کیا گیا ہے یا یہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمی بے ہوش لڑکوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
آئینی عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق و متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا شیڈول جاری ہوا ہے، یہاں کے الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟ یہ پابندی کب لگائی گئی؟، کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں...
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد نے کہا کہ عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ...
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ مختصر وقفے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری پیر کے روز عہدہ صدارت سنبھالنے والے ہیں۔ وہ امریکہ کے 47ویں صدر کے لیے اپنے عہدے کا حلف پیر کی شام کو اٹھانے والے ہیں، جس کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل یعنی اتوار کو انہوں نے واشنگٹن کیپیٹل ون کے پاس میدان میں اپنے حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پر تارکین وطن کے "حملے" کو روکیں گے۔ یوکرینی جنگ: مذاکرات صرف امریکہ اور روس کے مابین، روسی مشیر ٹرمپ نے خاص طور پر وینزویلا کے تارکین وطن کی حالیہ لہر پر وینزویلا کے 'گینگ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں...
کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا جبکہ Essential...
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد سراج ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو رانجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ تاہم بھارتی فاسٹ بولر ودربھ کیخلاف سیزن کے آخری میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، محمد سراج حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے.(جاری ہے) وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جسٹس منصور علی...
اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ سے وابستہ ڈیوڈ ریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 16 برس سے اسرائیل اپنے دفاع کے لیے یکے بعد دیگرے جنگیں لڑنے پر مجبور ہے۔ اس نے 1948، 1967 اور 1973 کی جنگیں جیتی تھیں۔ پھر اس نے 2006 میں حزب اللہ سے مقابلہ بھی کرلیا تھا۔ تاہم اب معاملہ مختلف ہوچکا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جو امن معاہدہ کیا وہ واضح طور پر حماس کی جیت ہے اور اسرائیل کی شکست ہے۔ یہ کوئی تعجب...
دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای...
کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا ہے کہ ذاتی اچیومنٹس اتنی اہم نہیں ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔ ہم نے ہوم کنڈیشن پر وننگ مومینٹم برقرار رکھنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ مسعود نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم جیت گئے تو سب ٹھیک ہے، کافی چیزیں نوٹ کی ہیں اورانہیں مزید بہتر کرنے کے لئے اس پر کام کریں گے۔ ہمیں اپنی کمزوریاں پتہ ہیں،اپنے بیٹنگ یونٹ کو مواقع دینے ہوں گے۔شان مسعود نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو ہوم کے سارے میچز جیتنا ہوں گے، اگلے...
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات 3.8 بلین ڈالر تک پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے، اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات معیشت کو مستحکم کرنے، تجارتی خسارہ کم کرنے اور صنعتی پیداوار بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، جی سی پی پلس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری اور ترجیحی داخلے کی اجازت ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برطانیہ ، نیدرلینڈز، فرانس، جرمنی اور بیلجیئم سمیت شمالی اور مشرقی یورپ پاکستانی مصنوعات کیلئے ایک بڑی منڈی ہیں، یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی کی تصدیق کر دی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے ایوارڈ شو کے انعقاد کے دوران کبریٰ خان نےمیڈیا سے بات چیت کی جس میں ان سے متعدد سوال پوچھے گئے، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan) جب کبریٰ خان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے،...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب نائب صدر جے ڈی وینس امریکی تاریخ کے تیسرے کم عمرترین نائب صدورمیں سے ہیں انہوںنے ایک عام سے شخص کے طور پر زندگی کا آغاز کیا لیکن بعد میں وہ کامیابیاں حاصل کرتے رہے ان کی پرورش امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پسماندہ صنعتی قصبے میں ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے آئی وی لیگ کہلانے والے امریکہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کی اب وہ تاریخ کے سب سے کم عمر نائب صدور میں سے ایک ہوں گے وہ ریاست کینٹکی کا شہر جیکسن میں رہائش پذیرہیں جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں ان کی ابتدائی زندگی مڈل ٹاﺅن میں گزری...
جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف، اور پاکستان کے دیگر سینئر فوجی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف کے ساتھ ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اسرائیلی قابض حکومت اور عالمی اسکتبار کی کھوکھلی عظمت کی تباہی کی واضح نشانی ہے۔ انہوں کہا کہ غزہ میں پچھلے 15 ماہ میں آنیوالی تبدیلی صہیونیوں کے لیے مصائب و مشکلات اور اسلام اور محور مقاومت کے لئے سربلندی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ 2016 میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد منظرعام پر ہیںاب وہ ایک بار پھر وائٹ ہاﺅس پہنچنے والی ہیں شادی سے پہلے میلانیا کا نام میلانیا کنواس تھا جن کو اب دنیا سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے.(جاری ہے) ان کی پیدائش 26 اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو میں ہوئی ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جب کہ ان کی ماں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کرتی تھیں. میلانیا کی سکول کی ساتھی مریانا کہتی ہیں کہ میلانیا کی دلچسپی فیشن میں تھی اورانہیں ڈیزائننگ کرنا پسند...
پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں. طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی بلکہ موسم کی شدت کے پیش نظرکمیٹی نے حلف برداری کی تقریب کو ہال میں منتقل کردیا ہے جس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے زیادہ تر مہمان براہِ راست تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے.(جاری ہے) جوائنٹ انوگرل کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پریزیڈینشل پلیٹ فارم کے ٹکٹ رکھنے والے مہمان اور کانگریس کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے لیکن ان کے علاوہ ٹکٹ رکھنے والے اکثر مہمان تقریب میں شریک نہیں ہو پائیں گے کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس...
سمجھ نہیں آرہی، تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں، جسٹس عائشہ ملک کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئینی اور ریگولر بینچ کے معاملے پر کیس ٹرانسفر کرنے پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی، دو تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیس ٹرانسفر ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے سخت ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ کیا اب ایک ریسرچ آفیسر ہمیں بتائے گا کہ کون سا کیس کہاں مقرر ہوگا؟ کمیٹی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کیس ہی ٹرانسفر کر دے، 26 ویں ترمیم کےتحت یہ آئینی بینچ میں...
—فائل فوٹو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دے دیا۔مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپ کو بتانا ہو گا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، فارم کو جانچنے...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار نذر عباس کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ 20 جنوری کو ایک بجے کیس مقرر کیا جائے، ہم نے حکم نامے میں کہا تھا کہ اسی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر آج کیس کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار خرابیٔ صحت کے باعث آج عدالت نہیں آئے۔سپریم کورٹ آفس نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے مذکورہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ میں مقرر کیا ہے، ججز کمیٹی کے جس...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کے روز پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ قیدی دو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے ،ان قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فلسطینی طالبہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیل کی حراست میں رہتے ہوئے انتہائی سخت...
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نےعدالت سے سوال کیا کہ آرٹیکل 184 (3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ حامد...
سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے، سیاست نہیں،آئینی بنچ کے یونین بحالی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافی بیان میں کہا، ’ہاں، میں نے یہ حملہ کیا ہے۔‘ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد 70 گھنٹوں کی تلاش کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ محمد شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے میں واقع ایک لیبر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری ایک لیبر کنٹریکٹر کی...
علی خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ بیک وقت ہالی ووڈ، لالی ووڈ اور ہالی وڈ تینوں انڈسٹریز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ علی خان ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو پاکستانی جڑوں کے باوجود ہندوستان میں کام کرنے کے قابل سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنی اسکرین پریزنٹیشن سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ علی خان ایک شو میں مہمان تھے اور انہوں نے ہندوستان اور پاکستان دونوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی اورانہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آخر میں انہوں نے کراچی میں رہنے کو ترجیح کیوں دی؟ اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کا...
بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
سپریم کورٹ بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو فوری طور پر طلب کر لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ،ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کو فوری بلائیں تاکہ پتا چلے کیس کیوں نہیں مقرر ہوا۔مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عد ا لت نے آج کیلئے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔مختصر وقفے کے بعد...
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ...
اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔ بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر...
ممبئی : ٹرپتی ڈمری، جو فلموں “لیلا مجنوں” اور “اینمل” میں شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں فلم “عاشقی 3” سے مبینہ طور پر نکال دیا گیا، جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے “بولڈ سینز” اور مبینہ طور پر “معصومیت کی کمی” کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ تنقید کے باوجود، ٹرپتی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نفرت کا سامنا کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر لکھا تھا: “کبھی کبھی لگتا ہے کہ دنیا میں صرف نفرت ہے، لیکن یہاں محبت کہیں زیادہ ہے جتنا آپ تصور...
کوئٹہ : پاکستان کے مختلف بالائی علاقے اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف کی تہہ جم گئی ہے۔ مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، اور وادی نیلم میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں گریس ویلی کی مین شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ استور کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹھنڈ کا شدید احساس ہو رہا ہے، اور...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے نئے اسٹائل سے مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔ مریم نفیس آج کل اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور وہاں گزرے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن سے کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) اداکارہ ان تصاویر میں مغربی طرز کے مختصر لباس کے ساتھ پفر جیکٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔ مریم نفیس کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور...
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ ...
حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں،آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو تنبیہ کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا،کارروائی کااختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لئے آرڈیننس بنانا پڑا، 184کے تحت دائرہ اختیار عدالت کانہیں ہے،وکیل حامد خان نے کہا یہ عدالت کی کمزوری ہے کہ اب تک سوموٹو نہیں لے سکی،عدالت نے کہا کہ حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
امریکا کے مشرقی ساحل سے ملحق علاقوں میں انتہائی نوعیت کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برف باری کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں کم و بیش سات کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے خطے میں موسم کی اس کیفیت کو آرکٹک بلاسٹ کہا جاتا ہے۔ قطبین پر جب موسم شدت اختیار کرتا ہے تو امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور دیگر خطوں اور ممالک میں بھی موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے یعنی برف باری خطرناک شکل اختیار کرتی ہے اور برف باری نہ ہونے کی صورت میں بھی سردی بہت بڑھ جاتی ہے۔ سردی کی شدت معمولاتِ زندگی کو متاثر کیے بغیر...
غزہ(نیوز ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینی رہا کرا لیے، جنگی بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اہل غزہ نے پہلی رات صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر گزاری۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے محکمہ جیل نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق بسیں 90 فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیل کی اوفر ملٹری جیل سے روانہ ہوئیں۔ ایک قیدی کے والد نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جیل کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر فلسطینیوں...
—فائل فوٹو کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلا ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا ہے اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل...
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) حماس کے مطابق پیر کو رہا کیے گئے نوے فلسطینی قیدیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں میں مغربی کنارے اور یروشلم کی 69 خواتین اور 21 نوعمر لڑکے شامل ہیں۔ رہا کیے گئے افراد میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی رہنما خالدہ جرار بھی شامل ہیں۔ فائر بندی کے بعد حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے تین خواتین رہا خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، آج رہا کیے گئے زیادہ تر افراد کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور سزا بھی نہیں...
بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں پر کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ 2023ء میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فائنل میں بھلے ہارا لیکن اس سے پہلے ایونٹ میں مسلسل 10 میچز جیتے تھے۔ واضح رہے کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کا ممبر ہونے کے باوجود مجھے کمیٹی کے اجلاس کا نہیں بتایا گیا،سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے،بیرسٹر صلاح الدین نے مو¿قف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت...
(تحریر: سہیل یعقوب) پاکستان بہت آسانی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت سکتا ہے۔ آپ یقیناً یہ سوال پوچھنا چاہیں گے کہ کیسے؟ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے لیکن جواب پر آنے سے پہلے میں آپ کو ایک لطیفہ پڑھوانا چاہوں گا۔ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ایک صاحب ایک بچے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے والدین کیا کام کرتے ہیں؟ بچہ جواب دیتا ہے کہ اس کی والدہ دلہن تیار کرتی ہیں۔ وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا ان کا بیوٹی پارلر ہے اور والد؟ اس پر بچہ کہتا ہے کہ وہ دلہا تیار کرتے ہیں۔ اس پر وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا کیا ان کا بھی بیوٹی پارلر ہے؟ بچہ کہتا ہے کہ نہیں وہ...
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ اور شراکتی ادارے غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی مقدار بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے سرحدی راستے کھلے رہنے چاہئیں اور موثر و قابل بھروسہ نقل و حرکت کی ضمانت ملنی چاہیے۔'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اس کا پہلا امدادی قافلہ کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے غزہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ادارہ ایک ماہ میں 10 لاکھ لوگوں کے لیے 30 ہزار ٹن خوراک بھیجنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ Tweet URL مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے عالمی ادارہ صحت...
سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں ججز کمیٹی کا رکن ہوں مگر مجھے علم ہی نہیں کہ آئینی ترمیم کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس بینچز کے اختیارات سے متعلقہ کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سماعت کے دوران دیے۔ مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کے لیے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کے لیے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری جسٹس مںصور علی شاہ نے...
غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کا آغاز صبح 8.30 بجے ہونا تھا، القدرہ خاندان نے 15 ماہ تک اسرائیلی حملوں کو برداشت کیا تھا، وہ ایک سے زائد مرتبہ بے گھر ہو نے کے بعد ایک خیمے میں رہ رہے تھے، ان کے رشتہ دار اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 46,900 فلسطینیوں میں شامل تھے۔ لیکن القدرہ خاندان بچ گیا تھا اور وہ گھر واپس جانا چاہتے تھے، احمد القدرہ نے اپنے 7 بچوں کو گدھا گاڑی پر بٹھایا اور مشرقی خان یونس کا رخ کیا، آخر کار بمباری رک چکی تھی اور سفر کرنا اب محفوظ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لیکن اس گھرانے کو معلوم نہیں تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں تاخیر ہوئی ہے،...
ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل نمود و نمائش کے چکر میں آج آپ اپنا بجٹ خراب کر سکتے ہیں لہٰذا اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی نئی سواری خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم باآسانی واپس مل سکتی ہے، شریک حیات یا شریک سفر کو زیادہ ٹائم دیں تاکہ گھریلو حالات ڈسٹرب نہ ہوں۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون ہر قسم کے حالات کا جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اگر آپ اندھا دھند میدان میں کود پڑے تو ناکامی آپ کا مقدر بنے گی۔ سرطان: رشتے داروں سے محتاط رہیں آپ کیلئے...
بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔ پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔ یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
(بسیم افتخار)بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقے جہاں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہیں تووہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیاہے،شدیدسردی کی وجہ سے ہیٹراور گیزرسمیت گیس سے چلنے والی مصنوعات کااستعمال بڑھ گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقے گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہوئے ہیں جن میں اورنگی ٹائون،ملیر،اولڈسٹی ایریا سمیت شہرقائدکے مختلف علاقے شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئی مہنگی لکڑی اورمن مانی قیمتوں پرفروخت ہونے والی ایل پی جی بھی شہریوں کی معاشی مشکلات بڑھانے کاسبب ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے معمولات...
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں (پی ٹی آئی والوں) نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز سے بات نہیں کریں گے، اب حکومت سے بات ہو رہی ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کے مفاد میں ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے...
واشنگٹن : آج ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کے طور پر دوسری بار حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے تین کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ امریکی دارالحکومت میں شدید سردی کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث ٹرمپ اوپن ایئر میں حلف اٹھانے کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں حلف لیں گے۔ اس تقریب میں صرف 600 افراد کو شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے کہا...
صحرائے تکلمکان کے گرد گرین بیلٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اعتصام الحق ثاقب چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حکام کے مطابق چین کے سب سے بڑے صحرا ، تکلمکان کو 28 نومبر 2024 کو 3 ہزار 46 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے ۔3, 046 کلومیٹر کے اس وسیع سبز دائرے کے ساتھ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا متحرک صحرا ہے ، جو مشرق سے مغرب تک تقریبا 1,000 کلومیٹر اور شمال سے جنوب تک 400 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔صحرا کو گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیرے میں لینے میں 40 سال سے زیادہ کا وقت لگا ہے ۔...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقعہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ 2 برس سے شدید دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ برس شدت پسندی کے 109 واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 600کے قریب زخمی ہوئے ۔ رواں برس بھی دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ناخوشگوار واقعات اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب صوبے میں جہاں معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں وہیں سیا حت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ سیاحت و ثقافت ذرائع کے مطابق بلو چستان میں گزشتہ برس سیاحت کی شرح گزشتہ برسوں کی نسبت 30 فیصد تک کم رہی۔ وی نیوز سے بات...
بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس نعمت کے لیے شکرگزار ہیں جس نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو اس لمحے تک اکٹھا کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
ویب ڈیسک: وزیر معدنیات شیر علی گورشانی نے کہا اٹک کے مقام پر ہمیں انکشاف ہو اکہ یہاں سونا موجود ہے جو ریت کے زرؤں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ سینیئر صحافی منصور علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر معدنیات شیر علی گورشانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل در آمد کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ اس صوبے کی تقدیر بدل جائے، امید ہے صوبے کی عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرجائیں گے۔ صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات و فراہمی کا سلسلہ جاری صحافی منصور علی خان نے سوال کرتے کہا کیا واقعی 28 لاکھ تولہ سونا دریاقت ہوا ہے؟ جواب دیتے ہوئے وزیر معدنیات نے کہا اٹک کے مقام...
وفاق میں کام کرنے والے اکثر سینئر افسران کو ان دنوں چیف سیکرٹری پنجاب ایک آنکھ نہیں بھا رہے مگر دلہن وہی جو پیا من بھائے، زاہد زمان اپنے موجودہ عہدے پر دو سال مکمل کرنے جا رہے ہیں تو یہ سول سروس کے لئے بھی بہتر ہے اور اسے ایک اچھا عمل قرار دیا جانا چاہیے ، ماضی میں تعینات ہونے والے کوئی دس بارہ چیف سیکرٹریوں کو ایک سال تو دور کی بات چند مہینوں میں ہی تبدیل کر دیا جاتا تھا،چیف سیکرٹری کاعرصہ تعیناتی چند ماہ ہونے کی بجائے ، دو سے تین سال یا زیادہ ہونے سے یقینی طور پر گورننس اور ورکنگ پر اچھا اثر پڑتا ہے، ان دنوں محسوس ہو رہا ہے کہ اکثر...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرم کی بات بھی ہے کہ دنیا میں جہاں کشتی ڈوبتی ہے اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صرف 4 ضلعوں کے لوگ ہی ڈنکی لگانے کیوں جاتے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے ہیں۔ ڈنکی لگانے پر 50، 60 لاکھ روپے لگانے والے اگر ان پیسوں سے ملک میں کاروبار کریں تو عزت کی روٹی کما سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی انہوں نے مزید...
مدینہ منورہ میرے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ؐ کا شہر ہے۔ اس کی فضیلت کا اندازہ کیجئے کہ یہاں میرے نبی ؐ نے اپنی زندگی کے آخری دس سال بسر کئے۔ اس کی سرزمین مقدس میں میرے نبیؐ کا جسد مبارک موجود ہے۔ یہاں میرے نبیؐ کا روضہ ہے جہاں صبح شام ہزاروں فرشتے حاضری دیتے ہیں۔ اس شہر مبارک کے لئے میرے نبیؐ نے برکت کی دعا کی تھی۔ اس شہر محفوظ کے بارے میں فرمان نبوی ؐ ہے کہ اس کے ہر دروازے پر فرشتے پہرہ دیتے ہیں۔ اس میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہو سکتے۔ اس کی ہر گھاٹی اور ہر راستے پر بھی پہرے دار فرشتے مقرر ہیں۔ نبیؐ نے فرمایا کہ قیامت کے...
’’تانگہ آ گیا کچہریوں خالی تے سجناں نُوں قید بول گئی‘‘ جب سے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید با مشقت اور بشریٰ بی بی کو 7 کی سال قید ہوئی ہے۔ آجکل الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت چوک چوراہوں میں یہ خبر کسی سپرہٹ فلم کی طرح چھائی ہوئی ہے۔ انگریزی کے محاورے ’’ٹاک آف دا ٹائون‘‘ کی طرح ٹی وی چینلوں سے لے کر گلی محلوں تک تقریباً ہر شخص کی زبان پر یہی تذکرہ ہے۔ اس میں ایک بڑی تعداد میں وہ لوگ ہیں جو عمران خان کے حمایتی ہیں اور نہ ہی مخالف مگر محض اپنی زبان کا چسکا پورا کرنے کے لیے جہاں دو چار دوست اکٹھے...
قطر میں اسرائیل و حماس کے مابین ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر سے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ جنگ بندی کے اعلان سے اب تک بچوں سمیت 123 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں نہ صرف یہ بلکہ جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز سے پانچ منٹ قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری جاری رہی۔ یہ کیسی جنگ بندی ہے جس کے اعلان کے بعد بھی سیکڑوں معصوموں کی جان لے لی گئی؟ غزہ کو نیتن یاہو نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جہاں کبھی زندگی مسکرایا کرتی تھی۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک پریشان کن صورتحال نے جنم لیا...
صوبہ بلوچستان قدرتی ذخائر سے مالامال پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے۔ اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ پاکستان کی معیشت آنے والے وقتوں میں گوادر ہی سے جڑی دکھائی دیتی ہے اور پاکستان کے مستقبل کی بنیاد بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت پر منحصر ہے، لیکن اس کے باوجود سماجی اور اقتصادی اشاریوں کے اعتبار سے اسے نسبتاً پسماندہ صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم افواج پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کئی عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ملک دشمنوں نے پاکستان خصوصاً بلوچستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے...
مولانا حسین احمد مدنی ؒ دینی مدارس کے طلبہ اور نصاب و نظام کے حوالے سے بہت متحرک تھے۔ 1926 میں انہوں نے بنگال اور آسام کے دینی مدارس کے لیے باقاعدہ ایک نصاب بھی وضع کیا تھا۔ ایک دفعہ ایک سفر کے دوران ان کی ملاقات مولانا عبد الحمید فراہی ؒ سے ہوئی۔ مولانا حسین احمد مدنی ؒ آسام سے واپس آ رہے تھے اور مولانا فراہیؒ برما سے واپس تشریف لائے تھے۔ دونوں کی اچانک کلکتہ میں ملاقات ہو گئی۔ مولانا فراہیؒ مدرسہ سرائے میر کے ناظم تھے۔ مولانا حسین احمد مدنیؒ نے ان سے پوچھا ’’سنا ہے کہ آپ نے مدرسے سے انگریزی نکال دی ہے اور صرف عربی رکھی ہے؟‘‘ مولانا فراہیؒ نے جواب دیا: ’’انگریزی...
انصاف تک رسائی ہر معاشرے کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، جو سماج میں امن و سکون، مساوات اور استحکام کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر فرد کو اپنے حقوق کے تحفظ، قانونی مسائل کے حل اور عدالتی نظام سے مساوی فائدہ حاصل ہو۔ کسی بھی معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان قانون کی عملداری اور انصاف کا معیار ہی یہ طے کرتا ہے کہ وہ اقوامِ عالم میں کہاں کھڑے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جو ریاستیں انصاف کی مناسب فراہمی یقینی بناتی ہیں کامیابی بھی ان کے ہی قدم چومتی ہے۔ جہاں امیر اور غریب یکساں حیثیت سے پیش ہوتے ہوں وہاں کے عوام ریاست پر اپنا حق تسلیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں سے اب معمول کی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ امریکہ میں وقت ضائع کرنے کا رواج نہیں ہے۔ ہر کام کو کل پر ڈالنے کا چلن بھی نہیں ہے، پس اہم کام حلف اٹھانے سے قبل ہی شروع ہو چکے تھے۔ اب تو بیشتر کا رسمی اعلان سامنے آئے گا۔ انتخابی نتائج سامنے کے فوراً روابط شروع ہو چکے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک موثر ٹیم پہلے ہی سے موجود تھی۔ اس میں کچھ ترمیم اضافے کے بعد آج ان کی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اعلان ہو جائے گا۔ امریکہ کے صدر کو ہمارے صدر اور وزیراعظم کی نسبتاً فیصلے...
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو’’کرپشن کارڈ‘‘کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب...
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وہ امریکا میں اپنی سروس بحال کر رہے ہیں۔ بعد ازاں پلیٹ فارم نے صارفین کو ایک پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں ٹک ٹاک امریکا میں واپس آگئی، ٹرمپ کا شکریہ۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی، کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔ 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا تھا، کروڑوں افراد...
ایک کھڑکی کھلی اور فوراً ہی بند ہو گئی، اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بحال ہونے کے آرزو مند پہلے ہنسے پھر روئے، ٹھیک چار دن بعد گزشتہ ایک سال سے زیر سماعت 190 ملین پائونڈ (70 ارب روپے) کرپشن کیس میں خان اور ان کی اہلیہ محترمہ کو سزائیں سنا دی گئیں، کرپٹ پریکٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات درست ثابت، خان سے صادق اور امین کا ٹائٹل چھن گیا۔ احتساب عدالت کے جج نے 148 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں 134 نکات پر تفصیلی رائے دی، 100 سماعتوں کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ 23 دسمبر 6 جنوری اور 13 جنوری کو سنایا نہ جاسکا 17 جنوری 2025ء کو خان اہلیہ سمیت سزا یافتہ قیدی...
وقاص احمد: سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر شیر کے پنجرے میں چلے جانے کی وجہ شہری شیر کے حملے میں زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں شہری عظیم شیر دیکھنے گیا۔ اس سے قبل عمر ڈولا نے رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں دیا تھا تاہم عظیم نے غلطی سے شیر کے پنجرے میں قدم رکھ لیا، جس کے نتیجے میں شیر نے حملہ کر دیا۔ 190 ملین پاؤنڈ حکومت کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں: فوادچودھری کا بڑا دعویٰ شیر کے حملے میں عظیم کے سر، چہرے اور...
ویب ڈیسک — امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد لائیم لائیٹ میں آئیں۔ اب وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچنے والی ہیں۔۔ کچھ جانتے ہیں میلانیا ٹرمپ کی زندگی اور کیرئیرکے بارے میں، اور یہ کہ ان سے وابستہ امریکی عوام کی توقعات کیا ہیں۔ شادی سے پہلے میلانیا کا نام Melanija Knavs تھا ۔۔ابدنیا انہیں سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے ۔۔ان کی پیدائش چھبیس اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو شہر میں ہوئی۔ ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جبکہ ان کی ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی...
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا 190 ملین پاؤنڈ کی رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں ہے، 2 سال یہ سپریم کورٹ میں رہے 22 ارب روپے ان پر پرافٹ مل گیا، یہ پیسے حکومت پاکستان کی ملکیت ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے 190 ملین ڈالر کے حساب سے رشوت لینی ہے تو کیا وہ نواز شریف کی لندن کے پراپرٹی ایون فیلڈ کے ساتھ اپنا اپارٹمنٹ نہیں لے سکتا تھا، یا ٹائم اسکوئر میں۔ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں وہ یقین نہیں کریں گے کہ کیسا احمقانہ الزام اُن پر لگایا گیا ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدہ...
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔ کم وبیش یہ ہے خلاصہ محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا، اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سردیاں اپنے جوبن پر پہنچ گئیں، کہیں برفباری، کہیں بارش تو کہیں...
(پہلا حصہ)امریکا کے نو منتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ کے اس یک سطری ٹوئٹ کو دنیا بھر میں انتہائی خوشی کے ساتھ پڑھا اور دیکھا گیا جس میں انہوں نے خوش خبری دی کہ ’’مشرق وسطیٰ میں سمجھوتا ہو گیا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی جلد شروع ہوجائے گی‘‘۔ یاد رہے صدر ٹرمپ ہی نہیں ماضی اور حال کی بیش تر امریکی انتظامیہ فلسطین کے معاملے کو یہودی ریاست کی طرف سے اہل غزہ کی نسل کشی اور غزہ کو ملیا میٹ کردینے اور قحط اور بھوک سے انسانی جانوں کے اتلاف کے حوالے سے نہیں، محض ’’اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی‘‘ کے تناظر میں دیکھتی ہے۔ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں معاہدے پر اتوار 19 جنوری، صدر ٹرمپ کی...
ایک استاد محترم کی تصویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دلی دُکھ ہوا کہ استاد ہتھکڑی میں جکڑا ہوا ہے اور اس کا بدبخت شاگرد جس کو وہ علم و شعور سے آشنا کرنے اور ترقی و کمال کے مدارج طے کرانے کے لیے سعی کرتا ہے اُس طالب علم کا غصہ عروج پر ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے میرے استاد نے مارا ہے اس کو سخت سزا دی جائے کم سے کم اس کا تبادلہ کیا جائے۔ اور یوں علم کی روشنی اس ذلت آمیز روش سے سندھ میں ٹمٹا رہی ہے، استاد جس رتبہ سندھ میں ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہوا کرتا تھا کہا جاتا تھا ماں باپ اولاد کو زمین پر لاتے...