2025-04-15@13:52:46 GMT
تلاش کی گنتی: 4434
«اعظم نذیر تارڑ نے کہا»:
(نئی خبر)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، سیاسی بحران ہے، اس وقت عید پریشان کن حالات میں آئی ہے۔ کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی کی امامت میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا...
میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے، ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاؤس کو بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید...
اپنے آبائی حلقے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالات بہت خراب ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے۔ اپنے آبائی حلقے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالات بہت خراب ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کو جاننا ہو...
ترمول کانگریس کے سینیئر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی انتشار پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 2026ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد بھی ترمول کانگریس ریاست میں اپنا اقتدار برقرار رکھتی ہے تو مغربی بنگال میں ہندوؤں کا وجود ختم ہوجائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے بھی کہا کہ ہندوؤں کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا یہ تبصرہ جمعرات کو مالدہ ضلع کے موتھا باڑی علاقے میں فرقہ وارانہ تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب نندی گرام میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادھیکاری نے الزام...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 17 خارجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاک فوج نے خود کی، اور اس میں کسی ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن کی جگہ کے قریب کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، اور قریبی بستیاں چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقامی افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خارجیوں نے عید پر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں...
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔جرگہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں گزارے ہیں، پاکستان میں جو پیار، عزت، احترام ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کی جائے، جن لوگوں کے پاس...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، رواداری اور اخوت کا تہوار ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد عید ہمیں ان اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے جن...
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ خالد...
فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ...
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں،...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون...
نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کی زبردست پرفارمنس پر تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے میچ کے بعد دوران نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے 50-3 کے اسکور لے بعد تیزی سے 344-9 کا بڑا اسکور بنالیا اور گرین شرٹس کو 44.1 اوورز میں 271 پر آؤٹ کردیا۔ کیویز کے مڈل آرڈر بلے باز، مارک چیپ مین پہلے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 132 ہے جبکہ انکی معاونت کرنے والے ڈیرل مچل نے76 اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔ کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں سے ملنے کے بعد میڈیا کے ساتھ لیاقت باغ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں۔ اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت...
اپنے عید پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں کہا کہ رمضان...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا، “یہ پرمسرت موقع ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تلقین کرتا ہے۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی یاد رکھیں جو کسی بھی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں۔ اس مبارک موقع پر، وفاقی وزیر نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہار...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...

عید کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: قوم کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا دن اخوت، ہمدردی، شکر گزاری اور خوشی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگووزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اہل اسلام اور اہل پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو۔ لاہور سے جاری عید الفطر کے حوالے سے اپنے پیغام حافظ طاہر محمود اشرفی کہا کہ ہماری حقیقی عید اس دن ہوگی جب اہل فلسطین اور اہل کشمیر اپنے حقوق حاصل کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی افطار اعلیٰ پیمانے کی رکھی انہیں فطرہ بھی اعلیٰ پیمانے پر دینا چاہیے۔ حافظ طاہراشرفی نے کہا ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے کہ جس کو فطرہ دے رہے ہیں اس کو فائدہ بھی ہو۔

رمضان کی برکتوں کو روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کیساتھ خوشیاں بانٹنے میں ہے: صدر زرداری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم کا...
افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے عید سے قبل 2463 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایکس پر کہا کہ طالبان سپریم لیڈر کے حکم نامے کے مطابق معافی کے اہل 2463 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 3،152 دیگر کو سزا میں کمی کی گئی۔اگرچہ افغانستان میں مختلف سیکورٹی اداروں کے زیر حراست قیدیوں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے ، لیکن اقوام متحدہ نے ملک میں جیلوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے دفتر کے...
اپنے بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ جیالوں کو لوگوں کے طعنے سننے پڑ رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزراء کرپشن میں ملوث اور جیالے و پارٹی رہنماء مایوسی کا شکار ہیں۔ جیالوں کے کام تو نہیں ہو رہے ہیں الٹا انہیں عوام کے طعنے سننے کو مل رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف...
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں۔ لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے...
کراچی(اوصاف نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ...
ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے۔ افغان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے عید سے قبل 2463 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ خبررساں ادارے "اے ایف پی " کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایکس پر کہا کہ طالبان سپریم لیڈر کے حکم نامے کے مطابق معافی کے اہل 2463 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 3،152 دیگر کی سزا میں کمی کی گئی۔ اگرچہ افغانستان میں مختلف سکیورٹی اداروں کے زیر حراست قیدیوں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے ، لیکن اقوام متحدہ نے ملک میں جیلوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 جیل...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے۔ پاکستان میںتنخواہ دارطبقہ...
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آذرئیجان کی پاکستان...
وی نیوز کے پروگرام ’وی ایکسکلیوسیو‘ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مشتاق منہاس نے صحافت سے سیاست تک سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گھٹی میں سیاست شامل ہے۔ کشمیر میں تقریباً ہر شخص سیاسی لحاظ سے متحرک ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ایکٹیو رہے ہیں، وہ ایف سی کالج میں الیکٹڈ وائس پریزیڈنٹ رہے، پھر صحافت میں آکر بھی وہ ٹریڈ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں شامل رہے۔ مشتاق منہاس نے کہا وہ اب تک 20 سے زائد مختلف الیکشنز لڑتے چکے ہیں۔ مشتاق منہاس نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں صحافت میں کچھ لوگوں...
القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں...

بھارت منشیات فروشی میں ملوث، امریکی ایجنسی: اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالا چیمپئن نہیں بن سکتا، پاکستان
واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ برطانوی نشریاتی...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں تمام لوگ نے گناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنانیوالے دشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے، پیکا ایکٹ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے سے بہتر ہے، یہ تو ایک نعمت ہے ورنہ بندہ شمالی علاقہ جات کی سیر کر کے آئے اور پھر کہے کہ اپنی مرضی سے گیا تھا گھروالوں کو بتانا بھول گیا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے، مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا۔ مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیئے تھے، ملزم نے اسی دن رقم...
پا کستان میں ریاستی ادارے بطورپالیسی اقلیتوں کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت وتشدد کو منظم ہوا دینے کے واقعات دستاویزی ہیں، ترجمان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، کیونکہ وہ خود ان حقوق کی تسلسل سے خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، پاکستان میں ریاستی ادارے پالیسی کے طور پر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جیشنکر کے لوک سبھا میں دیے گئے بیان اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر ہونے والی بحث سے متعلق ذرائع ابلاغ کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت اقلیتوں...
ایران سے نمٹنے کا ایک راستہ تو عسکری، دوسرا معاہدہ ہے، میں معاہدہ چاہوں گا معاہدہ نہ ہوا تو پھرکچھ کرنا پڑے گا ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہو...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔ کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی اجلاس میں موجود تھے۔...
KALAT: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں...
لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، صرف اس صورت میں پاکستان میں کارروائی نہیں ہو سکتی اگر بیرون ملک کی عدالت ملزم کو سزا یا بری نہ کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992ء سے عمان میں...
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر...

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم کوئٹہ انتظامیہ نے بی این پی-مینگل کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مارچ اور موٹر سائیکل سواروں نے جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے مینگل کے...
بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعوی غلط ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی...
ویب ڈیسک : پاکستان نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغانستان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، صوبوں میں کام جاری ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے...
بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔ ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا...
بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن...
کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ، بمبار ہدف تک پہنچنے سے پہلے پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، خودکش بمبار ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گیا۔ دھماکے کے وقت لک پاس کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا دھرنا جاری تھا۔ پولیس حکام کے مطابق بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ روز بھی بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمدی کھیپ ایک تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے) وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ہونڈا اٹلس کی لاہور میں منعقدہ برآمدی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے، پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو...
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بقا ء کے لئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی ضرورت ہے ،پاکستانی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلموں کو جگہ ملی اور اسی وجہ سے سینما مالکان بھارتی فلموں کو اپنے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کرتے رہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس کسی نے بھی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہو وہ اس سے آمدن کی توقع بھی رکھتا ہے ، پاکستان میں سالانہ 14سے 16فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں جس سے سینما انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہے ۔ پاکستان میں مسلسل فلموں کی نمائش کے ساتھ...
اختیر مینگل— فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا...
دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس...

کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو اس کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے. لاہورہائی کورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام لوگ بیگناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنا نے والے دہشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، جبکہ ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا، اگر بلوچستان میں تمام لوگ بے گناہ ہیں تو یہ سب کارروائیاں کون کر رہا ہے؟ جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے، ان کے نام اور پتہ کسی کو معلوم نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ "را" اور ہندوستان کے ایجنڈے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جراتمندانہ...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اور میانمار کے عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ امریکی صدر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحاد و اتفاق سے پاکستان کے معاشی و معاشرتی چیلنجز اور دہشت گردی پر قابو پائیں گے۔ ہماری کامیابی کا راز اتحاد، اتفاق، انتھک محنت اور جذبہ حب الوطنی میں مضمر ہے۔ قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہر شعبہ زندگی کے فرد کی ذمہ داری ہے۔ علماء کرام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا پاکستان کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے بے وفائی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ’’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان ڈے‘‘ کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام...
فوٹو ایے ایف پی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللّٰہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ قبلۂ اول کی جنگ کسی گروہ، تنظیم یا فرقے کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی خلفشار کو ہوا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، 24 نومبر سے قبل صرف رابطے کی بحالی ہوئی تھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے حتمی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، ڈیل کے تاثر کی باتیں بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر برقرار رہنے تک پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آئندہ بجٹ میں حکومت کو ووٹ...
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان رب ذوالجلال کا احسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، اللہ نے ہمیں پاکستان رمضان المبارک میں تحفے میں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں، یہ رب کا عظیم تحفہ ہے، پاک افواج تحفظ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، پاکستان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، علمائے کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان رب ذوالجلال کا احسان کی تقریب سے خطاب...
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اکمل خان باری نے کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار...
طارق فاطمی : فوٹو فائل وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا اعلیٰ سطح رابطہ تھا، ملاقاتوں پر مطمئن ہوں، امریکی محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل دونوں جگہوں سے بہت مثبت ردِ عمل ملا، وزیراعظم نے اس مقصد کےلیے بھیجا تھا...
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے لئے بھی ترقی کا ایک انجن ہے۔ چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں ہونے والی بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 کے موقع پر ایک انٹرویو میں خلیل ہاشمی نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد چین سے منسلک ہے۔ چین صنعتکاری کے ساتھ اب ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی سبقت لے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مزید تعاون کی توقع ظاہر کی۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور ہم چین کی جانب سے ماحول...
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
ٹی ڈی پی نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا اہم اتحادی ہے اور بی جے پی کو اس بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرانے کیلئے اسکی حمایت درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی این چندرابابو نائیڈو نے وجے واڑہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں مسلمانوں کو وقف جائیدادوں کی حفاظت اور ان کے فلاحی منصوبوں کے لئے اپنی حکومت کی مضبوط وابستگی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) حکومت ہمیشہ سے وقف املاک کی حفاظت کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ نائیڈو کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں...
رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقوی اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی خواہشات ختم کرکے دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے معاشی و معاشرتی اور دہشتگردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے ہی دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قدرت...
سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ، کھربوں ڈالر مالیت کے خزانے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشتگرد ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں...