2025-01-30@07:59:18 GMT
تلاش کی گنتی: 9552
«نیب کی»:
(نئی خبر)
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا اور اس کی فلائٹ اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا، امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر واپسی سے کتراتی رہی۔پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا۔تاہم خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی۔ نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ کر دربدرامریکی خاتون کا...
اسلام آباد: ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔ نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، باؤزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ مزید پڑھیں؛ ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی اوگرا کی جانب سے غیر قانونی باؤزر...
کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ائرپورٹ پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔ خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکام نے بتایا...
دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے...
محی الدین: پاکپتن میں ٹک ٹاکر خاتون کی پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مقصودہ بی بی نے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں خاتون نے پولیس کے یونیفارم کا غلط استعمال کیا، جس پر ڈی پی او پاکپتن نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تھانہ صدر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم کا...
فرانس نے بھی ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ سے جبری بے دخلی فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے قریبی اتحادی مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ ایران نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ ملنے کے بعد جنید اکبر نے اوورسیز پاکستان کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حکومت کا صنعتوں کو سستی بجلی اور تنخواہ داروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دیدیا، استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا. اپنے استعفے میںجنید اکبر نے کہا کہ وہ بطور چیئرمین پبلک اکاوٹنس کمیٹی کام رہا ہوں، جو کہ کسی ایک ہی ادارے کی چیئرمین شپ رکھ سکتا ہوں ، اس لئے اوورسیز پاکستانیز کی کمیٹی سے استعفیٰ پیش کرتاہوں . جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈیوویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تقریباﹰ دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم بعض آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کمبھ میلے کے دوران انتیس جنوری، یعنی مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے اور حکام کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ بھارت کا کمبھ میلہ: دنیا کا سب سے...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری۔ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ۔نشہ کے عادی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگے۔پولیس منشیات فروشوں سے منتھلی پر معمور۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں شہر کی مرکزی شاہراہوں و مختلف علاقوں محلہ الہیار، جوہر آباد،کھنڈو روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک،خیر محمد ٹھ،اسٹیشن چوک، بنگلہ روڈ،سوجی مل روڈ،ریلوے پھاٹک،جمن شاہ اورلطیف گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ماوا،گٹکااور سفینہ کی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جگہ جگہ کیبنز اور جنرل اسٹورز پر منشیات فروش ہونے لگی جبکہ پولیس ان منشیات فروشوں کے خلاف عملی کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ماہانہ کی سیٹنگ پر معمور ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram A post...
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی تمام یونیورسٹوں میں بیورو کریسی کے وائس چانسلر کی تقرری کے طریقہ پر احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے ملازمین نے بھی بائیکاٹ میں حصہ لیتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی کام نہ کیا۔ اس موقع پر ساوٹا کے صدر پروفیسر فہد نظیر کھوسو، خالد تالپور، سہیل اُوٹھو اور ملازمین کی تنظیم کے رہنما خاور میمن کی قیادت میں ریلی نکالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹی میں بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرکے پورے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یونیورسٹی میں بڑے ذہین...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد یو سی 127 میں قائم قدیمی نیو وحدت کالونی کی گلیاں کئی روز سے سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ہیں، مین سیوریج ڈسپوزل کچرے اور تھیلوں سے بھر چکا ہے، 4 سال سے ڈسپوزل کنویں کی کرین سے صفائی پروانشنل بلڈنگز محکمے کی جانب سے فنڈز کی کمی کا سبب بتا کر نہیں کرائی گئی، حالیہ ہونے والی بارش میں نیو وحدت کالونی کئی روز تک ڈوبی ہوئی تھی، نیو وحدت کالونی کی واحد سیوریج مشین 6 ماہ پہلے چوری ہونے کی وجہ سے سیوریج سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔ نیو وحدت کالونی میں صفائی کے عملے سمیت دروغا بھی موجود نہیں، کچھ روز قبل ضلعی مئیر کے دفتر میں نیو وحدت کالونی کے...
لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور دیگر مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، ان کے مطابق، ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، لیکن بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار کے علاقے ابر آلود رہیں گے، جہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد رہے گا اور یہاں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد رات کے وقت بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے دیر، چترال، مانسہرہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پیپلز پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے، سندھ بھر میں جس تیزی سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد عام آدمی کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال میں ملک میں ترقیاتی کاموں اور سرمایہ کاری کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب سندھ میں محدود وسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروا رہی ہے جس کا مقصد سندھ کے عوام کو خوشحالی اور بہتری کی...
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا میں جو بھی غیر قانونی طور پر داخل ہوگا، وہ مجرم شمار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔ کیرولین لیوٹ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں۔ ان کے مطابق، وفاقی اداروں کے فنڈز کو روکنا صرف ایک عارضی اقدام ہے اور اس کا مقصد ملک کے مفاد میں ضروری اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے چین کی ایپ "ڈیپ سیک” کے حوالے سے بھی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھیوں سے زمینیں چھیننے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے گولارچی کے قریب گاؤں رمضان ملاح میں ’’سندھیوں سے چھت اور روزگار نہ چھینو‘‘ کے عنوان کے تحت کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، ہمیرومل، ضلع صدر مہران درس، سندھی ہاری تحریک ضلع بدین کے صدر جاکھرو نوحانی، سندھی شاگرد تحریک کے رہنما دلدار نوحانی، گلزار نوحانی، غلام علی جت، غلام رسول جت، جمعون راجو، گل محمد ملاح، یار محمد، رحیم ملاح اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے غیر آئینی اور غیر جمہوری...
امریکہ کی طرح برطانیہ میں بھی غیر قانونی مہاجرین کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے ان غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کر دی ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مختلف باربر شاپ ورکشاپ ریسٹورنٹ بسوں کے اڈے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہو گیا جب...
شکارپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید احمد کی کال پر سندھ اور شکارپور میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی اور ایس ایس پی آفس پر دھرنا دیا گیا، پرامن ریلی جہاز چوک سے نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ایس ایس پی آفس پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ امداد اللہ بجارانی، امیر ضلع شکارپور عبدالسمیع بھٹی، امیر شہر مولانا صدار الدین مہر اور دیگر رہنماؤں نے کی، دھرنے میں جمعیت علماء اسلام، شکارپور بچاؤ تحریک، پیرامیڈیکل، جیئے سندھ محاذ، قومی عوام تحریک، جمعیت علماء پاکستان، ادیب ممتاز منگی امیر چانڈیو، سول سوسائٹی میاں ظفر علوی اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں،...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مقامی و ضلعی امراء کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے گزشتہ روز چوٹیاری تھانے کی حد میں ہونے والے 3 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کی حمایت کرکے کوئی بھی حکومت زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی، کوئی چاہے کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن ظلم خالق کائنات کو بالکل پسند نہیں، اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے، قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ شہر کی حالت دیکھ کر لگ...
کوئٹہ : بلوچستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں رات گئے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد برفباری بھی ہونے لگی ہے۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین جیسے علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ پاکستان کے موسمیاتی ادارے (پی ڈی ایم اے) نے پیشنگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں ایک اور سائبیرین لہر داخل ہونے والی ہے، جس سے اگلے تین دن تک شدید سردی برقرار رہ سکتی ہے۔ اس کا اثر بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی تک محسوس ہو گا۔ مقامی لوگ جنہوں نے سیلاب کے دوران مشکلات کا سامنا کیا، وہ اب برفباری اور شدید سردی میں پھنس گئے ہیں۔ برفباری کے باعث...
ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکسٹ نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر بھی ایک حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے 5 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے فائلرز کے گرد بھی حکومت کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟...
میرپور ماتھیلو (جسارت نیوز) دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا، سندھ دشمن منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، ڈاکٹر قادر مگسی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، بھٹائی چوک پر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سندھ کے دشمن ہیں جنہوں نے پہلے لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، اب سندھ کا پانی فروخت کر...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ ملک کی 38 فیصد پیاز پیدا کرتا ہے لیکن موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پیاز کی پیداوار میں کمی واقع ہو گئی ہے، اس کمی کے حل کے لیے کمیونٹی بیسڈ ریسرچ کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ باتیں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے زیر اہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کے دوران کہی گئی، سیمینار کا موضوع اونین بریڈنگ اینڈ ٹیکنالوجی تھا جو پیاز کے جراثیمی مواد کی جینیاتی خصوصیات، تشخیص اور انتخاب پروجیکٹ کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا...
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے خصوصاً پولیو وائرس کے خاتمے، زچہ و بچہ کی صحت، اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔ مزید پڑھیں؛ حکومت نہیں چاہتی تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے...
برطانوی حکومت کے وزرا نے سول سرونٹس کے اس مشورے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انتہا پسندی کی تعریف کو وسیع تر کرنے کو کہا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین کا مشورہ تھا کہ انتہا پسند ہندو قوم پرست، ایسے سکھ انتہا پسند جو خالصتان کے نام سےایک آزاد سکھ ریاست کی حمایت کرتے ہوں، انتہائی بائیں بازو کے افراد، سازشی تھیوریاں بنانے والے لوگ، خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والے مرد اور انتہائی بد تمیزی کا رویہ رکھنے والے افراد شامل ہیں، ان سب کو انتہا پسندوں میں شامل کیا جائے۔ انتہا پسندی پر حکومت کی موجودہ تعریف تشدد، نفرت، یا عدم برداشت پر منبی نظریے کا فروغ ہے، جس کا مقصد دوسروں کے حقوق اور آزادیوں...
بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب سے ایوان صحافت تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری شاد الطاف میمن، ایوان صحافت کے صدر لالا ہارون گوپانگ، پریس کلب کے نائب صدر اشرف عبداللہ میمن، جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن محمد علی بلیدی، سید اختر شاہ اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ میڈیا پر حملے کرتی رہی ہے، حال ہی میں میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے ٹنڈو قیصر کے ذمے دار اقبال نظامی کی اوطاق سے شہریوں کے مطابق جب صبح اوطاق پر پہنچے تو نوجوان ڈانو کولہی کی لاش چھت پر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس پر انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد بھیج دی۔ انتظامیہ کے مطابق خود کشی کا کیس لگتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہوگی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دینگے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انییں سرٹیفیکیٹ دینگے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی...
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایک ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے یہ کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر Smolensk میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ علاقے کے گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک جنگی نظام انہیں تباہ کررہا ہے۔
نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔ نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی، کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور عرفان صدیقی کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔
اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مجموعی طور پر59 لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑ روپے سے تجاوز کرتی ہے۔ دی نیوز کے پاس موجود سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے حال ہی میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ صرف 12...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ:29جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 288,500.00 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 247,346.49 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24K 24,735.00 247,346.00 288,500.00 316,525.00 24,734,649.00 22K 22,674.00 226,738.00 264,462.00 290,152.00 22,673,750.00 ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن...
قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ گھڑی کے وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرکے اسے نصف شب کے قریب کیا گیا ہے، اب اس گھڑی کو 89 سکینڈز کردیا گیا ہے۔ ایٹمی سائنٹسٹس کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے سربراہ ڈینئل ہولٹس نے بلیٹن آف دا اٹامک سائنٹسٹس میں بتایا کہ انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے معنی خیز پیشرفت نہیں کی جاسکی اس لیے گھڑی آگے بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی سوئی نصف شب کے قریب کیا جانا خطرات انتہائی حد تک بڑھنے کی علامت سمجھاجانا چاہیے اور اسے ایسا انتباہ سمجھا جانا چاہیے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں۔...
چین نے مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق پابندی جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات پر لگائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منہ اور پاؤں کی بیماری پھیلنے کی وجوہ سے چین نے افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑ، بکری، مرغیوں اور دیگر مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے،آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین "آہنی دوستی" مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان...
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا۔ وزیر...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اسکا حل نکلے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram ...
صدر مملکت کا ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک...
ویب ڈیسک: کچھ عرصہ قبل مودی سرکار اور انڈین آرمڈ فورسز چیفس نے" 4 ارب ڈالر" کی خطیر رقم خرچنے پر 31 امریکی اسلحہ بردار ڈرون MQ-9B ریپرخریدنے کا فیصلہ کیا تو وہ بھارتی عسکری ماہرین کی شدید تنقید کی زد میں آ چکے. جن کا کہنا ہے، بھارت کو مقامی ساختہ ڈرون منصوبوں پہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے مگر وہ بیرون ممالک سے بدستور مہنگا اسلحہ خرید رہا ہے لہذا مودی سرکار کے "میک انڈیا گریٹ"نظریے کی تو مٹی پلید ہو گئی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی جواباً ملٹری چیفس نے یہ کہہ کر تنقیدی توپوں کا رخ اپنے ہی سائنس دانوں اور ماہرین کی جانب موڑ دیا کہ اربوں روپے خرچنے اور کئی برس...
تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ اسرائیل کو مکمل امریکی حمایت حاصل تھی۔ تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ کی مزاحمت کو شجاعت کی مثال قرار دی اور کہا کہ یہ اسرائیل کی طاقتور حکومت کے سامنے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اکثر بدنیتی اور دشمنیاں چھپی ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں محتاط رہ کر مذاکرات اور بات چیت کرنی چاہیے۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ کےلیے تخلیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں میں مصروف رہنے کا دن ہے۔ آپ کے خیالات کو پذیرائی ملے گی اور آپ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکیں گے۔ کسی نئے شوق کو شروع کرنے کےلیے بھی وقت مناسب ہے۔ منفی پہلو: جذباتی فیصلوں سے گریز کریں۔ کسی قریبی دوست یا رشتے دار سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کےلیے گھریلو معاملات اور خاندانی زندگی پر توجہ دینے کا دن ہے۔ گھر میں خوشگوار ماحول رہے گا۔ آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار کر ذہنی سکون حاصل کریں گے۔ منفی پہلو:...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ ان سے سوال کیا گیاکہ آپ کو عہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گراؤنڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔واضح رہے...
لندن(نیوزڈیسک)،برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4 روز کام اور 3 دن چھٹی کرنے کی حامی بھرلی۔ملازمین کی موجیں لگ گئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی دو سو کمپنیاں اپنے تمام ملازمین کیلئے تنخواہ میں کسی قسم کی کمی کے بغیر مستقل طور پر 4 دن کے ورکنگ ڈیز اور 3دن کی چھٹی کی حمایت کیلئے دستخط کر چکی ہیں ،برطانیہ میں قائم کردہ 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ کام کی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے فور ڈے ویک فاؤنڈیشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)غزہ کی تعمیر نو کے نام پر 15 لاکھ مسلمانوں کو عرب ممالک منتقل کرنے کی تجویز درحقیت اسرائیلی قبضہ کا بہانہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 13 ماہ تک اسرائیل غزہ کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں پر مسلسل وحشیانہ بمباری کرتا رہا جس کے باعث عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت تقریبا 47000 مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو زخمی کر دیا گیا۔ غزہ کے 90فیصد گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو ملبہ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ غزہ کے مسلمانوں کی اِس کھلم کھلا نسل کشی میں اسرائیل کو امریکا کی مکمل عسکری، مالی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ دریا پر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف ”سندھ ہماری ماں، سندھو ہمارا سانس” مہم کے سلسلے میں جاری آگاہی مہم کا قافلہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں گھوٹکی ضلع پہنچ گیا۔ قافلے کا مختلف شہروں اور اسٹاپوں پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ گھوٹکی، ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو میں عوامی جلسے منعقد کیے گئے جن میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کی عزت، جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، لیکن وہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ غریب،...
اسلامی تہذیب و تمدن ہو یا ہمارا برصغیر اور پاک و ہند کا تہذیبی ارتقائ، ماں کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تحریک پاکستان کے ارتقاء و عروج میں علی برادران کی ماں جی کا کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ قیام پاکستان کے بعد، پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ڈالنے اور آگے بڑھاتے رکھنے میں کئی کاروباری، صنعتی اور پیشہ ور خاندانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایوب خان کے سنہری دور کو بھی ایسے ہی بائیس خاندانوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں کا مرہون منت قرار دیا جاتا ہے۔ صنعت کاری کسی بھی...
سپریم کورٹ اس وقت شدید تقسیم کا شکار نظر آتی ہے جس میں اختیارات کی رسہ کشی اپنے عروج پر ہے، گزشتہ پیر جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ فُل کورٹ اس بات کا جائزہ لے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ججز کمیٹی نے جس طرح سے بینچ کے سامنے زیرالتوا مقدمہ ہٹایا وہ توہینِ عدالت کے زُمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ اگلے روز یعنی منگل کو آئینی بینچ نے اس مقدمے کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13...
ویب ڈیسک: پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے حج آپریشن 2025 کے لیے ایس او پی جاری کردیے ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (PAA) نے حج آپریشن 2025 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے, اس سلسلے میں ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی (Standard Operating Procedures) جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس جی گروپ کے ایک سے گیارہ کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، مگر اس کے لئے کچھ شرائط بھی ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی اس کے علاوہ حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے والے ملازمین...
— فائل فوٹو حیدرآباد میں خاتون خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے کمرے کی کھڑکی میں پھنس گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق خاتون کا دماغی توازن درست نہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہاں اسٹیل سے بنے وی آئی پی لاؤنج میں شیشے لگ چکے ہیں اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے شیٹس لگائی جا رہی ہیں۔ 2 ڈیجیٹل اسکرینز چین سے بہت جلد پہنچنے والی ہیں جبکہ چین سے ہی ایل ای ڈی لائٹس کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، نیا کیا بنا ہے؟ نیشنل اسٹیڈیم میں پرانی اور نئی سیٹوں کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا کیوں کہ آدھے اسٹیڈیم میں پرانی جبکہ آدھے میں نئی فولڈنگ والی سیٹیں لگائی جا چکی ہیں۔ وی آئی پی لاؤنج میں ٹیموں کے لیے جگہ بنائی جا چکی ہے جبکہ اس...
ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے طبی ادارے سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال میں ایم آر آئی مشین گزشتہ برسوں سے خراب پڑی ہے جس کے وجہ سے بالخصوص ضلع سوات اور آس پاس کے اضلاع سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیگر تفصیلات اور مریضوں کی روداد جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سوات سیدو شریف اسپتال سیدو شریف اسپتال کی ناکارہ مشین ملاکنڈ ڈویژن
ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کا رشتہ دفعہ 370 اور 35A کی بنیاد پر جڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے...
روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
کوئٹہ ،شہری انٹرمیڈیٹ کی فیس جمع کرانے کے لیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں
لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
میرپورماتھیلو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
سرگودھا ،میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کاپانی جمع ہے
ایڈیشنل ڈایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑی ملک میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہے لیکن قانون کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن اسی صوبے سے ہونی چاہیے جہاں کا گاڑی کے خریدار کا شناختی کارڈ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پراپرٹی ٹیکس پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ...
حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے
حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے
حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
حیدرآباد: انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما سانگھڑ واقعے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
جب پورا ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہو، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہوں اور مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہو، ایسے میں ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 140 فی صد اضافہ، کیا انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کی باز گشت ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔ ایک طرف عام آدمی اپنی ر وز مرہ کی ضروریات کی عدم تکمیل پر نفسیاتی عذاب کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب حکمران طبقہ ہے جس کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کا نا ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہے۔ خبر آئی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140 فی صد اضافے کی منظوری دی گئی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے موسمِ سرما میں بھی حیسکو کی جانب سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریز اور تاجروں کے لیے موجودہ حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طویل سلسلے نے صنعتی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں حیسکو کی جانب سے انڈسٹریز کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو ایک ہفتے کے بجائے دس دن سے زائد جاری رہا۔ یہاں تک کہ دوپہر 2 بجے کے بجائے بجلی شام 6 بجے تک...
پشاور(آن لائن)آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست کی سماعت پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ آئی ایم ایف سے سود پر قرضے لیے گئے ہیں، سود کے بارے میں اللہ تعالی کے واضح احکامات ہے۔ اسلام میں سود حرام ہے اور سود اللہ تعالیٰ سے لڑائی کے مترادف ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم جب حلف اٹھاتے ہیں...
کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لجپت روڈ کے ایک گھر سے پولیس نے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون ذہنی مریض بتائی جاتی ہے۔سٹی تھانے کی حدود ایک گھر سے سٹی پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی۔جاں بحق ہونے والی خاتون بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون نے گزشتہ رات بھی گھر کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح خاتون کی بیٹی نے اہل محلہ کو بتایا کہ والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔ جس ہر ریسکیو کے عملے نے پولیس کی مدد سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس نے...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے ترقی کرنے کے دعوے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں، جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت...
پچھلے ہفتے لکھا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی بحران کے دہانے پر ہے۔ آج سپریم کورٹ آئینی بحران کے درمیان گھر چکی ہے۔ اگرچہ اس وقت میڈیا اور تجزیہ کاروں کی توجہ ’آئینی بنچ‘ کی تشکیل اور اس بنچ اور سپریم کورٹ کے دیگر بنچوں کے درمیان اختیارِ سماعت کے مسئلے پر ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ بحران کی جڑوں میں ایک اور اہم مسئلہ موجود ہے، اور وہ ہے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا مسئلہ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے سینیئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں بحران یا تو پیدا نہ ہوتا یا اس کی نوعیت تبدیل ہوتی۔ چیف جسٹس کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے واپس لے کر ان کے مخالف گروپ کے جنید اکبر خان کو دینے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ اب پارٹی معاملات سے علی امین کو دور کردیا گیا ہے اور ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات سے ہٹا دیا اور جنید اکبر خان (چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کو صوبائی صدر بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال...
صوبہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر سیاسی، ریاستی اور علاقائی سرگرمیوں اور پراکسیز کا “میدان” بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقامی روایتی میڈیا کی شہ سرخیوں سے زیادہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک طرف خیبرپختونخوا سمیت پوری پشتون اور بلوچ بیلٹ میں سیکورٹی فورسز اور ریاست مخالف گروپوں کی سرگرمیوں میں اصافہ ہوا ہے، تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی شکل میں موجود اپنے سیاسی “مورچے” میں جاری تجربات کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسی طرح خطے میں رونما ہونے والی بعض متوقع علاقائی تبدیلیوں اور پراکسیز کے ڈانڈے بھی اسی بیلٹ ہی سے ملائے جا رہے ہیں۔ اس تمام صورت حال نے صوبے...
اپنے ایک بیان میں ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جبکہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے چیف آف ایرو سپیس یونٹ جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے کہا کہ استقامت و ثابت قدمی فلسطینی عوام کی فتح کا سبب بنی۔ اس بار استقامتی محاذ متحد ہو کر فلسطین کی عوام کی حمایت میں سامنے آیا۔ قبل ازیں دشمن سے الگ الگ محاذوں پر ٹکراو ہوتا تھا لیکن اس بار جنگ فلسطینی علاقے میں...
اجلاس میں 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ کمان افسر منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں لوٹن برانچ کے زیراہتمام آئندہ کے پروگرام کا شیڈول بھی طے گیا گیا، جس میں برانچ کے زیراہتمام شہید کشمیر...
نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر اور آئین پاکستان کی رو سے بھی ایک رشتہ قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ کشمیریوں کی بھرپور وکالت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر اور آئین پاکستان کی رو سے بھی ایک رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مداخلت کا واویلا پاکستان کے خلاف بھارت کا محض پروپیگنڈہ ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ پاکستان کی...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ حقائق سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہماری دو میٹنگز ہوئیں پہلی میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ دوسری میٹنگ میں وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے دوسری میٹنگ میں نہیں لائے کہا تیسری میں لائیں گے تو تیسری میں لاتے لاتے ان کو 42 دن لگ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو مذاکرات ہو رہے تھے وہ ایک کمرے میں ہو رہے تھے، ہم نے ان کے مطالبات پر غور کرنے کی ضمانت دی تھی،ہم نے ان پر غور کیا وکلا سے مشورے کیے ایک بڑا جامع جواب ہم نے دیا۔ تحریک...
بونیز:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز بونیر کے صدر گل کریم خٹک ودیگر رہنمائوںکی قیادت میں مظاہرہ کررہے ہیں
بونیز:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز بونیر کے صدر گل کریم خٹک ودیگر رہنمائوںکی قیادت میں مظاہرہ کررہے ہیں
ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیںکوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں