2025-01-27@16:55:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1866

«کی قیادت میں»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو  واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
    رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب---فائل فوٹو   اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے اور اس کے منفی اثرات فوراً محسوس ہوں گے۔عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے 6 ارکان نے قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے خلاف ووٹ دیا، حکومت اور اتحادیوں نے مجوزہ بل کو قائمہ کمیٹی میں بلا جواز جلد بازی سے منظور کر لیا، یہ قانون سازی شہریوں کی آزادی اور آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہو گی۔ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا: عمر ایوب کا خط اپوزیشن لیڈر عمر ایوب...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ  شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔ شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل...
    دہلی پردیش کانگریس کے صدر نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کیلئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں انتخابی ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر نئے دن سیاسی پارہ اوپر ہی جا رہا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو صدر بازار اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی گزشتہ 11 برسوں...
    راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور نورین خان، بشریٰ بی بی کی بیٹی مہر النساء احمد، پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل...
    —فائل فوٹو صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کر دیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، امینڈ اور پی بی اے پر مشتمل ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ اب تک شیئر نہیں کیا گیا۔ جھوٹی خبر پر 3 سال قید، 20 لاکھ روپے جرمانہ، پیکا ترمیمی بل اسمبلی میں پیشاسلام آبادوفاقی حکومت نے پیکا ترمیمی بل 2025 قومی... جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پپکا ایکٹ ترمیمی بل...
    —فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیعڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔ دورانِ سماعت ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔ایف...
    دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو شکست دیکر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی ناقابل شکست 71 اور محمد عامر کی 4 وکٹوں کی بدولت شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے ہدف کے تعاقب میں وقت ضائع نہیں کیا ایلکس ہیلز نے ہر طرف چوکے لگائے ۔ انہوں نے ٹم ساؤتھی کو 3 چوکے مارے اور پھر ایڈم ملن کی گیندیں باؤنڈری پار کی جس سے ٹیم پہلے 2 اوورز میں بغیرکسی نقصان 20 تھا۔ فخر زمان نے بھی بنگلہ دیشی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی...
    بیجنگ /ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے چینی صدر نے کہا دونوں ممالک کو عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے جبکہ روسی صدر نے کہا کہ امریکا کے زیر تسلط غیر منصفانہ عالمی نظام کی ازسر نو ترتیب کی ضرورت ہے دونوں راہنماﺅں نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات بحال ہونے کی امید ظاہر کی.(جاری ہے) غیر نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پھنگ نے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے تعلقات پر...
    اسلام آباد(ںیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ جازی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.(جاری ہے) شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )عمر کوٹ قلعہ کا مناسب تحفظ اور فروغ اس کے آثار قدیمہ کی سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ضروری ہے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہاکہ صحرا تھر سے گھرا، اور منفرد مغلیہ اور مقامی طرز تعمیر کے ساتھ گھل مل گیا، یہ قلعہ بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے صدیوں کے گزرنے کے باوجود، مضبوط گڑھوں، اونچی دیواروں اور مرکزی ڈھانچے کے ساتھ قلعہ کا فن تعمیر بڑی حد تک برقرار ہے ایک قدیم مسجد بھی موجود ہے جسے اب بھی مقامی لوگ استعمال کرتے ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قلعہ دیکھنے والے ماحولیاتی...
    کنگنا رناوت کی متنازعہ فلم "ایمرجنسی”، جو سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید مظاہروں کا سامنا کر رہی ہے۔  فلم کو سینسر بورڈ کی منظوری کے باوجود سکھ کمیونٹی کی مخالفت کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ کے تین شہروں، بشمول برمنگھم، وولور ہیمپٹن، اور ویسٹ لندن کے کچھ حصوں (جیسا کہ ہونسلو اور فیلتھم)، میں سینما مالکان نے احتیاطاً فلم کی اسکریننگ منسوخ کر دی ہے۔ ایک تنظیم "شیرِ پنجاب” نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ معروف تھیٹر چین Vue نے ان سے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر فلم کی اسکریننگ روک دی گئی ہے۔  مزید برآں، سکھ پریس ایسوسی...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای  میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ روس پر یو کرین کے خلاف جنگ کرنے کی وجہ سے مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں مزید پابندیوں کے نفاذ کے امکانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے یہ ناگزیر ہے. صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت یو کرین کے صدر و لو د و میر زیلنسکی سے بات چیت کر رہی ہے اور وہ جلد ہی روس کے صدر ولا د یمیر پو ٹن سے بات کرے گی یورپی یونین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو یوکرین کو امداد فراہم کرنے پر بہت زیادہ خرچ کرنا چاہیے.(جاری...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کاروباری طور پر اہم ٹیکنالوجی میں حریف ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کے اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اسٹار گیٹ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے تحت ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے اور امریکا میں ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی.(جاری ہے) ان کمپنیوں نے اسٹار گیٹ کے دیگر ایکویٹی سپورٹرز کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق  بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں...
    چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  دنیا بھر میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ  کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  نشر  کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7  سمیت اٹلی کے  10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز  25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، ...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منائیں اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، سید بشیر اندرابی، ایڈوکیٹ ارشد اقبال، ایڈوکیٹ حسیب وانی،...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کی حوالگی ممکن ہے یا نہیں، اس بارے میں تفصیلات لے کر بتا سکتا ہوں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی حلف برداری پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی سرکاری نمائندگی پاکستانی سفیر نے کی۔ اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر ہی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کی مہاجرین سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی خبریں میڈیا پر آ رہی ہیں تاہم وزارت...
    فوڈ انڈسٹرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی کلیہ زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری انڈسٹری کپاس کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے جس سے 120ملین افراد وابستہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر گوشت کی پیداوار کا 24.8 فیصد مرغی کے گوشت سے حاصل کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں انتہائی نچلے درجے پر موجود ہیں جبکہ عالمی سطح پر 24کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی صارف مارکیٹ بن چکا ہے نیز پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 27 فیصد ہے جو اس شعبہ میں مجموعی طور پر روز گار کا 18 فیصد حصہ...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح...
    اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
    کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔   ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  
    سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شیر افضل اور سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو تحمل کے مظاہرے کی تلقین کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا، ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا۔ سلمان راجہ کا مروت کی صلاحیت اور مروت کا راجہ کی حیثیت پر سوال اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل... ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے اور جواب میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی آرڈر پر بینچ بنانے کے معاملہ پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز عدالتی حکم کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ...
    سید منظور احمد شاہ، عزیر غزالی، مشتاق اسلام اورراجہ نزاکت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماﺅں سید منظور احمد شاہ، عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام اور جماعت اسلامی کے رہنما راجہ نزاکت نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں...
    لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ آگ کی شدت...
    —فائل فوٹو اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی...
    جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔  ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔  مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے مشاورت کرنی ہوتی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اختلاف کی صورت میں تین تین نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، اتفاق اور اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روزمیں ہونا ضروری ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک ریٹائرڈ الیکشن کمشنر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پانچ سالہ دور...
    پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ایک ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت پنجاب کے رہائشیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے  پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مذکورہ ترمیم کچھ دن قبل صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی تھی، تاہم اسے قانون کا درجہ دینے کے لیے اب صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد سے گاڑیاں رجسٹر کروانے کے خواہاں ہوتے ہیں، ہر دوسرا شخص گاڑی خریدتے ہوئے یہ خیال رکھتا ہے کہ گاڑی اگر اسلام آباد نمبر مل جائے تو بہترین ہو جائے...
    نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری، فوربز کی جاری فہرست میں امیر ترین ٹاپ شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زکربرگ شامل ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ،اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی سٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرفہرست ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ایف بی آر کی اپنے افسران کے لیے اربوں روپے کی ایک ہزار 10گاڑیاں خریدنے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پہنچ گیا۔کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب روپے کی ایک ہزار10 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔رکن کمیٹی فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ 386 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے پہلے اسے ختم کریں، اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو میں اس کے خلاف نیب میں جاؤں گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایف بی آر افسران کے لیے 6 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے کا معاملہ زیر...
    تاحال امریکا دنیا کی واحد سپر پاور ہے اس لیے امریکی انتخابات ہوں یا نئے امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری، دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن کی طرف رہتی ہیں کیونکہ امریکی پالیسیاں اور اقدامات ساری دنیا کے نظام پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پیر 20 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے بعد جو تقریر کی اس میں اُنہوں نے ’سب سے پہلے امریکا‘ کی بات کی، جس سے ہمیں سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کا ’سب سے پہلے پاکستان‘ کا نعرہ یاد آیا، کیا اس کا مطلب ایک ایسا امریکا ہے جو دنیا کی قیادت سے دستبردار ہو کر صرف اپنے بارے میں سوچے گا؟ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان...
    بھمبر میں تقریب سے خطب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں پہلے دانش سکول سنٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد...
    حال ہی میں واشنگٹن میں ’فرسٹ پاکستان گلوبل‘ نامی تنظیم کی جانب سے 22 جنوری کو کیپیٹل ہل میں اسلام آباد قتل عام کے موضوع پر ایک کانگریشنل بریفنگ کی میزبانی کی گئی۔ تنظیم کے ٹوئیٹ کے مطابق اس بریفنگ کا انتظام کانگریس مین گریگ کاسار اور پاکستانی امریکی کمیونٹی نے کیا تھا۔ اس تقریب میں صرف 3 کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ تنظیم کے مطابق یہ بریفنگ فاشسٹ حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے احتساب اور انصاف کی اشد ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے تھی۔ تاہم، بریفنگ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مزید پڑھیں: سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے...
    القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے ہوئے یا نہیں اس پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔ اس موضوع پر گیان بانٹنے کے لیے جغادری سیاستدان، وکیل، صحافی، اینکرز اور یوٹیوبرز ہمارے درمیان موجود ہیں، جو اپنی اپنی ذہنی استعداد اور افتاد طبع کے مطابق آئین و قانون کی تشریح  کررہے ہیں جس سے عوام اپنی سیاسی وابستگی کے اعتبار سے اکتساب کرتے ہیں۔  بھانت بھانت کی بولیاں سنتے ہوئے  میں ملک ریاض کی اپنے حکمرانوں اور نظام پر مضبوط گرفت کے بارے میں مسلسل سوچتا رہا اور اس حوالے سے کئی واقعات میرے حاشیہ خیال میں آئے، ملک ریاض کے نام سے کسی کا نام جڑ جائے تو وہ انسان قانونی مقدمہ بعد میں ہارتا...
    سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    اسلام آباد میں جاری سرکس کا یہ کھیل عام آدمی کے مفاد یاپاکستان کی مجموعی سیاست کو دیکھیں تو اس میں تناؤ ٹکراؤ اور تفریق کے پہلو نمایاں ہیں۔ محاذآرائی اور سیاسی دشمنی نے سیاسی جماعتوں میں فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔ اتفاق رائے کی سیاست کے مقابلے میں ایک دوسرے پر سیاسی بالادستی کی جنگ غالب نظر آتی ہے۔ طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے نہ صرف الجھے ہوئے ہیں بلکہ اپنی طاقت کو بنیاد بنا کر دوسروں پر بالادستی چاہتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن اورپس پردہ اسٹیبلشمنٹ سمیت بیوروکریسی ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ سیاسی بحران نہیں اور نہ ہی معاشی بحران ہے بلکہ اس کی ایک اہم جہت ریاست کے بحران سے جڑی نظر آتی ہے۔...
    بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف سے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 4 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مجموعی طور پر 9 گواہان کی شہادتیں قلم بند کی جاچکی ہیں،وکیل مشعال یوسفزئی کو معطل لائسنس کے باوجود پیش ہونے پر شوکاز نوٹس جاری ، جواب طلب کرلیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر شبلی فراز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ راشد شفیق، چودھری بلال اعجاز، اجمل صابر راجا اور زرتاج گل سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک،ظہیر شاہ...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
    سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے پسماندہ علاقے کے آئی بی اے ٹیسٹ 2021 اور 2023 کے پاس اُمیدواروں نے ڈی ای او آفس کے سامنے احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُمیدواروں کے تقررنامے موصول ہونے کے بعد جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف آصف میمن، طاہر ہاشم سومرو، بلاول کناد احسان بھجورو، تنویر زئور، شاہد لوہار، محمد باقا درس معشوق، عامر حیدر سارنگ سومرو، پیر سجاد سمیت و دیگر متاثرہ اُمیدواروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے دھرنا دے کر نعرے لگائے اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے سامنے آواز بلند کی۔ اس موقع پر متاثرہ اُمیدواروں نے کہا کہ ہم بے روزگار ہیں، پورے سندھ میں اپنی محنت سے میرٹ لسٹ میں...
    پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نوشہرو فیروز میں ضلعی انتظامیہ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن میں مضرِ صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ مضر صحت دودھ، مٹھائی، کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کو چیک کرنے کے بعد متعدد دکانونداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان ملک اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عمارہ فرید خانزادہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سے انسانی صحت پر سنگین اثرات رونما ہوتے ہیں، آپریشن میں کافی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ کی نشاندہی کے بعد ضایع بھی...
    محرابپور،ڈاکٹرقادر مگسی دریائے سندھ پر6 کینال بنانے کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں
    محراب پور(جسارت نیوز)سندھ ہماری ماں ہے اور دریائے سندھ ہماری سانس ہے ہم دریائے سندھ سے 6 کینال بناکر دریائے سندھ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دریائے سندھ سندھ اور سندھی قوم کی ملکیت ہے نوشہرو فیروز کے عوام کی لازوال جدوجہد رہی ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے جانیں قربان کیں، اب قربانیوں کا وقت آگیا ہے،آصف زرداری نے اپنی صدارتی نشست بچانے اور بلاول کو وزیر اعظم بنانے کیلئے دریائے سندھ بیچ دیا ہے لیکن دریائے سندھ کسی کی ملکیت نہیں ہے اس کا مالک سندھ ہے، سندھ کی زرعی زمینیں پی پی پی کے حکمرانوں نے غیروں...
    اسلام آبا د(آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست مالی سال 2024-25ء کے لیے جمع کی گئی ہے ،درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے ،نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔
    بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے بڑھا دیے ہیں ،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور محمود اچکزئی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،مولانافضل الرحمان کاکرداربھی اہم ہوگا،بڑی بیٹھک کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے آئندہ چند ہفتے اہم ہیں ۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے  پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول  سے  قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط...
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔ جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد...
    کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری...
    آسٹریلیا، امریکا، بھارت اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا کواڈ اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرا ئے خارجہ سے ملاقات کی ۔ مارکو روبیو نے اپنی حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرا خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جسے چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی جانب قدم قرار دیا جارہا ہے۔ محکمہ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں چاروں وزرا ئے خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔ بعد میں مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سمیت کواڈ ممالک کے دیگر 2وزرا خارجہ سے انفرادی ملاقات بھی...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب پیش آیا۔مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں افواہ پر مسافر خوف کا شکار ہوئے اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی،تاہم انہیں دوسری سمت میں آنے والے دوسری ٹرین نے کچل دیا۔
    ڈوڈوما (انٹرنیشنل ڈیسک) تنزانیا کی صدر سامیہ صولحو حسن نے کاگیراکے علاقے میں ماربرگ وائرس کی تصدیق کردی۔ ابتدا میں تقریباً 25 مریضوں میں وائرس کا شبہہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم ان کے طبّی نتائج منفی نکلے ۔ حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی ادارئہ صحت نے بھی کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے میںحکومت کی مدد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماربرگ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںدو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ,عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکورٹ میں دو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے فضل اور مہراب کو حراست میں لیا،دونوں کے ساتھ موبائل فونز اور دیگر چیزیں بھی لے کر گئے تھے،آٹھ موبائل فونز درخواست گزار کو واپس مل گئے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ موبائل فونز کیسے واپس ملے؟ بندے کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ موبائل فونز سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر عرفان رشید نے درخواست گزار کو واپس کیے تھے ،لاپتا شہری مہراب...
    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل میں قید نہیں بلکہ رہا ہونا چاہیے، میں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا داعی ہوں۔ عوام کا اعتماد بحال ہونے سے ہی ملک میں جمہوریت مستحکم ہو سکتی ہے مگر ملک میں جو دو انتخابات ہوئے ان پر عوام نے اعتماد نہیں کیا۔ مولانا نے سیاستدانوں کے جیل کی بجائے باہر رہنے کی جو بات کی ہے اس سے تو لگتا ہے کہ سیاستدان فرشتے ہیں انھیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے انھیں پکڑ کر جیل میں بند نہیں کرنا چاہیے اور گرفتار سیاستدانوں کو جیلوں سے رہا کر دینا چاہیے خواہ انھوں نے کوئی جرم بھی کیا ہو۔ملک و قوم...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے بڑھا دیے ہیں ،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور محمود اچکزئی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،مولانافضل الرحمان کاکرداربھی اہم ہوگا،بڑی بیٹھک کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے آئندہ چند ہفتے اہم ہیں ۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو...
    نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ماہرین نے کہا یہ نظارہ پانچ یادس سال کےوقفےسےدیکھنےمیں آتاہے۔ جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ  ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔ ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر...
    پی ایف یوجے نے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دیدیا،ترامیم صحافتی برادری کو دبانے کی سوچی سمجھی سازش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا)2016 میں ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سے دھوکاقرار دیدیا۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔پی ایف یو جے نے بیان میں کہا کہ قیادت نے...
    تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ ای ویزا درخواست دینے والے مسافر اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی قونصلیٹ نے تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے۔قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
    ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جل گاؤں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔ متاثرہ ٹرین سے اترنے والے مسافر پٹڑی کو پار کر کے دوسری ٹرین میں بیٹھنے کے خواہش مند تھے مگر زندگی نے اُن کا ساتھ نہیں دیا اور ٹرین نے متعدد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24جنوری جمعہ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
    اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا، چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا، چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح...
    نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسپتالوں سے نومولود کے اغوا میں ملوث سرکاری ملازم بیوی سمیت گرفتار نومولود کے غائب کیے جانے کی اطلاع پر پولیس کارروائی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کپتان کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گلیڈی ایٹرز 2025 کے سیزن کے لیے اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ معین خان کے ساتھ متحرک کمبی نیشن کے لیے 29 سالہ سعود شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کے موجودہ ہیڈ کوچ شین واٹسن پی ایس ایل 10 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائز نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کردیا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت بھی کی، چیئرمین کمیٹی بولے ایف بی آر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ...
    موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اور تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے اثرات نے دنیا کے کئی خطوں کو خشک سالی کے شدید بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے، جو پانی کی فراہمی، زراعت اور ماحولیاتی نظام کے لیے تباہ کن نتائج کا سبب بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق  ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ بخاراتی عمل کو تیز کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں زمین کی نمی ختم ہو رہی ہے اور پانی کے قدرتی ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ناقص انتظامات، جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے غیر متوازن استعمال نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ خشک سالی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یوکرین مسئلہ حل کرانے کے لئے چینی صدر سے مدد مانگی ہے، یورپی یونین کو یوکرین کیلئے امداد بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کرونگا۔ انہوں نے   کہا کہ ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے، کوئی ٹک ٹاک کو خرید لے اورآدھی آمدنی امریکہ کو دے۔ مصنوعی ذہانت منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اس منصوبے سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی، اے...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 23جنوری کوبنوں،اسلام آباد،منڈی بہاؤالدین،شہید بےنظیرآباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے،24جنوری کوچارسدہ،لکی مروت،اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی،25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔ وزارت مذہبی امور نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ عازمین حج دیےگئےشیڈول کےمطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں، دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کرمتعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کرتربیتی پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے،85ہزار560عازمین حج کو تحصیل کی سطح...
    سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ بغیر اسٹیک ہولڈرز کو سن کر کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ قیمتیں نہ بڑھائے، 20 روپے بڑھا کر 220 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف دیا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس حکومت کا جواب ہے ہی نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف دیا کہ اب تو یہ درخواست...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟
    ملک ریاض اور بیٹے کیخلاف زمینوں پر ناجائز قبضے، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب، ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک ریاض کو مفرور قرار دے چکا ہے اور اس نے واضح کردیا ہے کہ ملک ریاض اور علی ملک ریاض کے خلاف غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضے سمیت دھوکا دہی، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا نیب رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل نیب نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس...
    سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔  ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں  پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔  چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔  دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں اپنے منفرد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔" اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ راکھی نے کہا،...
    پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی...
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو نشانہ بنا کر اپنی انا کو تحسین پہنچاتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےطلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کک بیک لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جو گڑھا انہوں نے مخالفین کیلئے کھودا وہ خود اس میں گرگئے۔ ان کاکہناہےکہ نے ہماری قیادت نے پی ٹی آئی دور میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، لیکن ہماری قیادت کے خلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کھا گئے، القادر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ہے؟ پارٹی میں نئے تنازعے نے جنم لے لیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سابق معاون خصوصی مشعال یوسف زئی کے مطابق عمران خان نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے، جبکہ مسرت جمشید کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی اہلیہ کی کی ترجمانی کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کے صرف لیگل معاملات دیکھنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھوانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چونکہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اس لیے وہ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی خواہاں نہیں ہے۔ تاہم آئی سی سی نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنے میچز چاہے کہیں بھی کھیلے لیکن وہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر 'پاکستان' کا نام لکھنے کا پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔ آئی سی سی نے بھارت کو متبنہ کیا تھا کہ اگر انکی کٹ پر میزبان ملک پاکستان...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس: ’راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے‘، گواہان کا بیانگواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔ دوران سماعت مقدمے میں پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرالیے، جن میں اے ایس آئی شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر، کانسٹیبل زبیر صدیقی اور انوار شامل ہیں۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ’’لندن یونیورسٹی‘‘ سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔ ملاقات میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لئے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔روز نامہ امت کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے...
    جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید 9فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جب کہ تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جس میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا۔یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل اعلان کیا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں...
    الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکا و کا تاثر غلط ہے، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکا وکا تاثر غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاو کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، تبصرہ نگار اپنی رائے سے قبل ایک...