اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ایک پیدائشی ریاست پاکستان کے شہری سے وفاداری کا تقاضا کرنا آئین کی بالادستی و ریاست کی توقیر نہیں، بلکہ شہریوں کی تحقیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر و سابق نگران وزیر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں کچھ خواتین اور مرد شہریوں سے تاریخ میں پہلی بار آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت حلفیہ بیان مانگنا دراصل عام پاکستانی شہری کی وفاداری پر شک کرکے اس کو دوبارہ پاکستان سے وفاداری کا پابند بنانے کو رہائی سے مشروط کرنا ایسا ہی ہے جیسا جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کو جیل سے رہائی 10 سالہ جلاوطنی سے مشروط کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور عدالت کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں کی حب الوطنی پر شک تھا اور ان کو آئین کا وفادار شہری بنانا تھا تو کئی ہفتوں سے ذرائع آمدورفت بند، تین معصوم نوجوان کا خون، کروڑوں روپے کے کاروباری نقصان، تعلیمی اداروں کی بندش جیسے نقصانات کا کون ذمہ دار ہے؟ ایک مسلمان کو دوبارہ مسلمان کرنے کیلئے دوبارہ کلمہ پڑھانا یا ایک پیدائشی ریاست پاکستان کے شہری سے وفاداری کا تقاضا کرنا آئین کی بالادستی و ریاست کی توقیر نہیں، بلکہ شہریوں کی تحقیر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاداری کا

پڑھیں:

شہری امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں، چین کی ٹریول ایڈوائزری جاری

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیرغور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے اپنے شہریوں کو امریکا سفر کرنے پر خبردار کردیا۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے خبردار کرتے ہوئے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت کے مطابق امریکا جانے کے رسک کو پوری طرح مدنظر رکھیں کیونکہ چین امریکا تجارتی تعلقات بگڑ رہے ہیں اور امریکا میں خود اندرونی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیرغور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ یہ بل چین اور امریکی جامعات کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیوں سے متعلق ہے۔ چینی وزارت تعلیم نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکی جامعات میں داخلہ لیتے وقت خطرات کا ضرور جائزہ لیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • آرگینک خوراک، مصنوعات کی پیداوارمیں اضافے کیلئے چین کے ماڈل پرکام کرنا ہوگا‘ نجم مزاری
  • کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ، 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم
  • ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
  • پاکستان کا عالمی برادری سے جائز مطالبہ!
  • شہریوں کیلئے اہم خبر، نادرا نےعوامی سہولیات بند کر دیں
  • امریکی ڈاکٹروں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی رہائی پر بات نہیں ہوئی، رانا ثنا اللہ
  • شہری امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں، چین کی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • شہری اربوں روپے مالیت کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم