بلوچستان: جمعیت علما اسلام نے ثالثی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بلوچستان میں امن و امان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تناظر میں جمعیت علما اسلام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کردی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت سینئر صوبائی اکابرین شریک تھے۔
ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف سے جے یو آئی( ف )کے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری اہم ہے۔ جمعیت علماء اسلام حکومت میں رہی یا اپوزیشن میں ایک ذمہ دار سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان جمعیت علما اسلام میر سرفراز بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جمعیت علما اسلام میر سرفراز بگٹی
پڑھیں:
نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی
لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیلاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے خواتین کی گرفتاری اور دیگر مسائل پرگفتگو کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مالک نے کہاکہ صوبے کے عوام کو نوازشریف سے مسائل کے حل کی امیدیں ہیں، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، نواز شریف نے صوبے کی صورتحال میں کردار ادا کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نوازشریف اور دیگرکا شکرگزار ہوں کہ روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا، ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر ان کا کردار بہت اہم ہے۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ ملاقات میں بلوچستان میں جاری دھرنے اور جیلوں میں قید لوگوں سمیت سیاسی معاملات پر تفصیلی بات کی ہے، نواز شریف اس معاملے پر کردار ادا کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزیر کا انوکھا کارنامہ، شدید گرمی میں کمبل بانٹ دئیے
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے بلوچستان جاکر لوگوں سے ملاقات کرنے کی یقین دہانی کرائی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ تفصیلی ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،ڈاکٹر صاحب نے خیالات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر صاحب نے درخواست کی کہ نواز شریف کواپنا کردارادا کرنا چاہیے۔سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم تھے اور عبدالمالک بلوچ وزیراعلی تھے توبلوچستان میں ترقی ہوئی، بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آگیا اور صورتحال یہاں تک پہنچی۔سعد رفیق نے کہا کہ میاں نوازشریف نے یقین دلوایا ہے کہ نوازشریف ذاتی طور پر دلچسپی لے کر بلوچستان کے مسائل کا حل نکالیں گے۔
نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کوگرفتار کرلیاگیا، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مزید :