2025-04-03@05:03:43 GMT
تلاش کی گنتی: 440

«دوبارہ ریلیز کیا»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی قید سے رہا کیے جانیوالے فلسطینیوں کی فہرست جاری، الفتح کے اہم رہنما بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیل کی وزارت انصاف نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی۔اسرائیل وزارت انصاف کی فہرست 735 فلسطینی قیدیوں پر مشتمل ہے جس میں الفتح کے اہم رہنما مروان برغوثی اور زکریا الزبیدی کے نام بھی شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ فہرست میں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جنھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن جنگ بندی معاہدے کے تحت انہیں 33 اسرائیلیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں 1904 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔...
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی خان یونس میں سرکاری عمارتوںپر بمباری کے بعد لوگ ملبے سے لاشیں تلاش کررہے ہیں لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد وہاں کی جانی اور مالی تباہ کاریوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس 15 ماہ سے جاری جنگ کے اندر اسرائیل کی انتقامی کارروائیوں میں46 ہزار 600 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے غزہ کی ساحلی فلسطینی علاقے پر تباہ کن اثرات بھی مرتب ہوئے ہیںجبکہ دوسری جانب حماس کے حملوں میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) قطری، امریکی اور مصری ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا فائر بندی معاہدہ اتوار 19 دسمبر کی صبح سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ دوحہ میں قطری وزارت خارجہ کے مطابق عالمی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے سے غزہ میں مکمل فائربندی نافذ ہو جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت ابتدا میں گو کہ قلیل المدتی فائربندی پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ یہ ڈیل گزشتہ پندرہ ماہ سے جاری اس مسلح تنازعے کے خاتمے کی راہ نکال سکتی ہے۔ اس ڈیل کے تحت غزہ میں زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائیکے بدلے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں...
    تل ابیب /غزہ/ اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی /صباح نیوز) وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے سیکورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ اجلاس نے کئی گھنٹے غور اور جائزے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سیکورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔ اس کے بعد اب حکومتی کابینہ اجلاس میں بھی منظوری لی جائے گی جو کہ اسرائیلی آئین کے تحت لازمی ہے تاہم بآسانی منظوری ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ اگر مکمل کابینہ سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو اتوار کے روز پہلا اسرائیلی یرغمالی حماس کی...
    واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ ایک صحافی کو بریفنگ سے بزور نکال باہر کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن کو ایسا عفریت قرار دیا جاسکتا ہے جو جنگ کا خواہش مند تھا۔ بلنکن نے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔ اسرائیل کو اُن کی رضامندی سے ہتھیار فراہم کیے جاتے رہے اور یہ ہتھیار فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام میں استعمال کیے...
    ممبئی : اداکار اور پروڈیوسر جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم "دی ڈپلومیٹ" کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا جوش و خروش پہلے ہی بڑھ چکا ہے اور اب اس کا نیا ریلیز دن 7 مارچ 2025 ہے۔ جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "مجھے یہ کہانی زندگی کی حقیقتوں اور جرات کی تصویر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔"  فلم کی کہانی ایک سچی واقعہ سے متاثر ہے، جس میں جان ابراہم ایک اہم حکومتی افسر کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کو "مادرا سکیف" اور "پارمانو" جیسے جیو پولیٹیکل تھرلر فلموں کے طرز پر پیش کیا جائے گا۔ دی ڈپلومیٹ کی ہدایت کاری...
    سوئیڈن کے ٹیبل ٹینس کے ماہر کھلاڑی ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور 6 سیکنڈز تک مسلسل کھیلتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ جوڑی ’’اسپن ڈاؤ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ ان کی یہ شاندار کارکردگی 20 جولائی 2024 کو سوئیڈن کے شہر مالمو میں واقع ایک پنگ پانگ بار میں ہوئی، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے پچھلے ریکارڈ کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کے پیچھے سخت جسمانی اور ذہنی تربیت کا ہاتھ تھا، جس کے نتیجے میں وہ 13 گھنٹے سے زیادہ کی اس طویل ریلی کو بغیر کسی وقفے کے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ خوراک بھی کھائی۔ تکنیکی ٹیم نے اس وقت...
    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، تل ابیب نے تاحال سرکاری طور پر جنگ بندی کے اس معاہدے کی منظوری نہیں دی، جو ایک دن قبل اعلان کیا گیا تھا، اور یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس مذاکرات میں نئی شرائط پیش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تل ابیب میں مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ممکنہ التوا کے خلاف احتجاج کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی میڈیا میں ایسی رپورٹس شائع ہونے کے بعد کہ نیتن یاہو کی کابینہ جنگ بندی کے معاہدے کو ایک دن کے لیے مؤخر کرنا چاہتی ہے، تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ دی کہ کچھ مظاہرین نے ایک بینر اٹھا رکھا...
    میرپورخاص :مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن میرپورخاص کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے بعد شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کےدوران ورکرز فیڈریشن کے سربراہ محمد ملوق اجن، چیئرمین منظور چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ اور ایل پی آر کے کالے قانون کو فوری واپس لے کر نیا بنایا، پینشن رول واپس لیتے ہوئے اس کی ادائیگی آن لائن کی جائے۔ مقررین نے مطالبہ کیاکہ فوتی کوٹہ بحال اور سندھ کی تمام یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 16...
    No media source currently available
    غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے ہی قابض صیہونی رژیم کو اس معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کیا ہے کہ جسے قبل ازیں وہ خود ہی مسترد کر چکی تھی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کی "بد عہدی" کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے تاکید کی ہے کہ ہمیں غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم سے برائی کے علاوہ...
    ---فائل فوٹو  نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ قطری وزیراعظم نے غزہ میں حماس، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا قطری وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کا باعث بنے...
    تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مدد فراہم کی۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔   دوسری طرف، حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، مصر اور قطر اس معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
    نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس...
    سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کیخلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عملدرآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کہتے ہیں معاہدہ ہوگیا، اب امداد میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے، فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیئے۔ سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں...
    اپنے ایک بیان میں حماس نے قرار دیا کہ یہ معاہدہ فلسطینی عوام، انکی مزاحمت، امت مسلمہ اور عالمی سطح پر آزادی پسندوں کی ایک مشترکہ کامیابی ہے اور یہ ہماری جدوجہد کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ...
    غزہ جنگ بندی ڈیل کے لیے کی جانے والی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں، حکام کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت مزید 61 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔  بلاشبہ غزہ میں جنگ بندی کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں، اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن رخصت ہونے والے...
    GAZA: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونےو الے جنگ  بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے۔   جنگ بندی معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان فلسطینی قیدیوں میں 190 ایسے ہیں جو 15 برس سے زیادہ عرصے سے اسیری کاٹ رہے ہیں۔ چند یرغمالیوں کی رہائی کے فوری بعد سے ہی اسرائیل فلسطینی علاقوں سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کر دے...
    فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کو تباہ کرنے والی 460 دن سے زائد جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 46,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا ہے، تاہم حتمی تفصیلات کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر جمعرات کو اسرائیلی حکومت کی رائے شماری متوقع ہے۔ دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایک معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عارضی جنگ بندی رپورٹ کردہ معاہدے...
    DOHA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ قبل ازیں بین الاقوامی خبرایجنسیوں نے بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ اس آپریشن میں ایک ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا اور میزائل نے بالکل درست طور پر اپنا ہدف نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یمن کے میزائل حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، ستارہ داود (اسرائیل کی ایمرجنسی سروس) نے آج صبح (منگل) اعلان کیا کہ یمن کے میزائل حملے کے نتیجے میں یافا کے علاقے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 4 افراد کو خوف اور صدمے کا سامنا ہوا ہے۔ تاہم، اس ادارے نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ افراد پناہ گاہ میں داخل ہونے کے دوران زخمی ہوئے۔ یمن کی فوج نے...
    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید رہنماء یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس پر سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔ علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس...
    غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل میں شامل 2 عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر فریقین کی جانب سے جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حماس نے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک کردیے، 8 کی حالت تشویش ناک ایسوسی ایٹڈ پریس کو دستیاب مجوزہ معاہدے کی نقل کی ایک مصری اور حماس اہلکار نے تصدیق کی ہے، جبکہ ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفصیلات...
    جنوبی بھارتی فلموں کے اسٹار رام چرن اور بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی کی 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گیم چینجر‘ بدقسمتی سے سائبر حملوں اور لیک ؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ریلیز کے دن ہی 45 افراد کے ایک گروپ نے فلم کی غیر قانونی کاپی آن لائن لیک کر دی۔  فلم کی ٹیم کے مطابق، ریلیز سے قبل انہیں سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں، جن میں بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر فلم کے مناظر اور ایچ ڈی پرنٹ لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ فلم کی ریلیز سے دو...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔  معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
    تل ابیب  : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔   دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...
    بالآخر، بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، صہیونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا، اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اردن اور دیگر علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کے ان صہیونی عزائم پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے متنازع نقشے کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے ان نقشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں مقابلہ کسی جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے، ہر گیند پر دونوں ملکوں کے پونے 2 ارب سے زائد عوام کی سانسیں تھم جاتی ہیں جنکی خوشی اور غم کا تعلق میچ کے نتیجے سے جڑا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی لیے ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے کسی بھی ملک میں میچ کا انعقاد ہو تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ...
    مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت خوراک اور قومی تحفظ کے 16 ذیلی اداروں کو ختم کرنے، انضمام کرنے اور صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ حکومت نے 7 اداروں کو ختم کرنے اور 9 اداروں کا انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح وزارت خوراک کے اسکیل میں 30 فیصد کمی ہوگی، اور افسر سے اسٹاف کا تناسب 3 گنا سے کم کرکے 2.5 گنا کردیا جائے گا۔  کابینہ نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، منصوبہ20 جنوری تک رائٹ سائزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔  حکومتی فیصلے کے مطابق فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو NSDRA کے ساتھ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے. بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لا ئن )سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکا کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے،رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔معید یوسف...
    ایجنسی فرانس پریس نے جمعہ کے روز فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ایک "متحرک" مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے اسرائیلی افواج کا انخلا شروع ہو جائے گا اور لبنانی فوج کو جنوبی لبنان میں تعینات کیا جا سکے گا۔ایک فرانسیسی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے اعلان کیا کہ مسلح افواج اور خارجہ امور کے فرانسیسی وزرا سیبسٹین لیکورنو اور جین نول بیروٹ اور پھر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے 6 جنوری کو لبنان کے مشترکہ دورے نے ایک نیا پیغام اور ایک نئی جہت متعارف کی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میکانزم کو...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔ ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر...
    پشاور میں پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے، 725 کے پی کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف...
    وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
    اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...