پشاور میں پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے، 725 کے پی کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا، ہم نے قرض اتارنے کے لئے الگ سسٹم شروع کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی، انہوں نے 18 لاکھ لوگوں کو مجبور کیا کہ یہاں سے چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار پوائنٹس بڑھی ہے، اسٹاک مارکیٹ 5 سو میں سے 5 کمپنیوں کی وجہ سے بڑھی ہے، دو کمپینوں نے عوام کا خون چوسا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟

‎نون چائے کشمیریوں کی روایتی گلابی رنگ کی نمکین چائے ہے، جسے کشمیری نون چائے کہتے ہیں، جبکہ نسلاً کشمیری اسے وسط ایشیائی اصطلاح ’شیر چائے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نون چائے کا ذائقہ نمکین ہوتا ہے اور اسے نمکین چائے یا گلابی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ نون چائے کشمیریوں کی اہم روایتی نمکین کھانوں میں شامل ہے اور قریباً ہر کوئی اسے روزانہ پیتا ہے۔ یہ کشمیریوں کا سب سے مشہور اور عام مشروب ہے۔ نون چائے پینے کی رسم بہت قدیم ہے اور کشمیریوں کے ہر خاندان میں نسلوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ عموماً یہ چائے ایک فلاسک یا بڑے سماوار (پیتل کے برتن) میں پیش کی جاتی ہے، جس میں دھکتے کوئلے کو چائے کو گرم رکھتے ہیں۔ نون چائے کیسے تیار ہوتی ہے؟ جانیے شہازیب افضل کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کشمیری نون چائے گلابی چائے نمکین چائے

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • لاہور ہائیکورٹ، ضلعی عدلیہ نے 2024ء میں 38 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے، رپورٹ
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجو21 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیاء مزید مہنگی
  • ‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
  • آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی
  • ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید
  • ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے: شان مسعود
  • چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟