کنگنا رناوت نے اپنی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔
ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ فلم میں کیا کچھ حذف کر دیا جائے گا یا باقی رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز سنسر شپ کے مسائل سے بچنے کا بہترین حل ہوتا، سنیما ریلیز سے بہتر تھا کہ وہ اسے آن لائن ہی ریلیز کردیتی۔
کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے کچھ معاملات کو معمولی سمجھا، یہ سوچتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں فلم کی ریلیز آسان ہوگی۔ تاہم اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے مختلف سطحوں پر غلط فیصلے کیے، جن میں فلم کی ہدایت کاری کرنا بھی شامل ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ مایوس تھیں لیکن حالات کا سامنا کیا۔ سنسر بورڈ کی ہدایت پر کچھ مناظر کو دوبارہ عکس بند کرنا پڑا، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ جو حذف کیا گیا، وہ حقیقت پر مبنی تھا اور اس کے شواہد موجود ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیاؤمی کا پاکستان میں نیا اسمارٹ فون ریلیز، قیمت سمیت تمام تفصیلات جاری
لاہور:اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 14 سیریز ریلیز کر دیا ہے، جس کی قیمت سمیت تمام تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کے جدید اسپیسفی کیشنز سے آراستہ اسمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔
شیاؤمی نے ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی، ریڈ می نوٹ 14 پرو، اور ریڈ می نوٹ 14 سیریز لانچ کردی ہے، موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔
کمپنی کے نمائندے سفیان احمد نے بتایا کہ ریڈ می نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔
ریڈ می نوٹ 14 ویریئنٹس،128 پلس 8 جی بی اور 256 پلس 8 جی بی میں دستیاب ہے جن کی قیمت بالترتیب 53 ہزار 999 اور 57 ہزار 999 روپے ہے، اسی طرح ریڈ می نوٹ 14 پرو 2 ویریئنٹس، 256 پلس 8 جی بی اور 512 پلس 12 جی بی کی قیمت بالترتیب 79 ہزار 999 اور 94 ہزار 999 روپے ہے، ریڈ می نوٹ 14 پرو 5 جی 12+512GB کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 999 روپے ہے۔
مظفر حیات پراچہ نے بتایا کہ پاکستان میں شیاؤمی کا فون دو ڈھائی سال قبل بنانا شروع کیا گیا تھا اور بڑے اعزاز کی بات ہے کہ تمام فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور انٹرنیشل معیار کے مطابق ہم ڈھائی سال میں اس مقام تک پہنچ گئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں آگیا ہے اب پاکستان میں ٹیکنالوجی کے پروڈکٹس بننے شروع ہو گئے ہیں، ایکسپورٹ آنے والے دنوں میں ہوگی اور زرمبادلہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ میں بہت مدد ملے گی۔