پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں مقابلہ کسی جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے، ہر گیند پر دونوں ملکوں کے پونے 2 ارب سے زائد عوام کی سانسیں تھم جاتی ہیں جنکی خوشی اور غم کا تعلق میچ کے نتیجے سے جڑا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی لیے ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے کسی بھی ملک میں میچ کا انعقاد ہو تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھی پاک بھارت ٹاکروں کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق ‘دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان کے ٹائٹل کے ساتھ یہ دستاویزی فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہوگی۔اس ڈاکیومنٹری میں پاک-بھارت کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

سینیئر کھلاڑیوں وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر بھی سنسنی خیز انکشافات اور یادیں شیئر کرتے نظر آئیں گے۔روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی اس ڈاکیومنٹری میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاک-بھارت کرکٹ کے علاوہ فلم میں دونوں ممالک کی روایات اور ثقافت کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم کو’گرے میٹر انٹرٹینمنٹ’ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاک بھارت

پڑھیں:

عمران سے ڈیل ہوگی نہ این آر او ملے گا، عطاتارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے ایسے کرپشن اسکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پانڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ پیسہ پاکستان کے حوالے کیوں کیا؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ میں واحد لیڈر ہیں جو کہتے ہیں میرا کوئی سورس آف انکم نہیں ہے، پوری پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ عمران نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں، ذریعہ آمدن نہیں تو لاہور میں پچیس کروڑ روپے کا گھر کیسے بن گیا؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک شخص کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا گیاـ

پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ سے بند لفافے کی منظوری دی گئی، کابینہ کے بند لفافے کے بعد جرمانہ سیٹل کرکے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے اپنے دور میں ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی اور فرح گوگی کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کی فراہمی دستاویزی حد تک محدود ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن
  • بھارتی کرکٹٹیم کے پاکستان نہ آنے سے شائقین اور اسپانسر شپ پر اثر پڑسکتا ہے
  • وکی کوشل کی نئی فلم چھاوا کا پوسٹر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑنے والی ٹرین جلد ہی شروع ہوگی
  • شفاف اور سماجی انصاف پر مبنی اسلامی بینکاری کا بڑھتا رجحان
  • عمران سے ڈیل ہوگی نہ این آر او ملے گا، عطاتارڑ
  • اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار 2‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب
  • ‎شیاؤمی کا پاکستان میں نیا اسمارٹ فون ریلیز، قیمت سمیت تمام تفصیلات جاری
  • آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری ،نمبر بلے باز کون ؟جانیں