2025-02-11@20:39:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4345
«کا اسکور»:
(نئی خبر)
چین فعال طور پر مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے، تر جمان بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ڈیپ سیک کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نئی تکنیکی پیش رفتیں، نئی کاروباری شکلیں مسلسل ابھر رہی ہیں، یہ نئی ایپلی کیشنز کی توسیع کو تیز کر رہی ہیں، جو سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے. پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین نے فعال طور پر ذہین تبدیلی کو اپنایا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی اور ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا...
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ آنے تک اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی گئی، لیکن اس تجویز کو اکثریت نے مسترد کرتے ہوئے اجلاس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس کے جاری رہنے کے خلاف بائیکاٹ کیا، اور بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں، تاریخ انہیں یاد رکھے گی، بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے...
عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ...
08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایک طرف سپریم کورٹ کے اطراف وکلا کی جانب سے ججز کی تعیناتی اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے تو تو دوسری جانب سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دو ججز نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور ہو رہا ہے اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سمیت سینئر ججز کے...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور صوبائی حکومت کو اسے آئینی دائرے میں لانے کے لیے ضروری ترامیم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اس بل سے نکالنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، اور ماضی میں کی جانے والی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کا احتجاج جاری ہے، جب کہ دوسری طرف چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور دیگر سینئر ججز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، وکلا نے ریڈ زون اور ڈی چوک تک مارچ کیا جس کے باعث پولیس کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا۔ سپریم کورٹ کی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اصل خواہش اداکاری نہیں بلکہ ہدایت کاری تھی۔ اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ وہ 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ ان کے مطابق، کم عمری کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا اور اداکار بننے کا مشورہ دیا۔ View this post on Instagram A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani) سلمان خان نے ارہان کو کیرئیر کے درست انتخاب اور صحیح راستے پر چلنے کی اہمیت پر...
ترک صدر رجب طیب اردوان ن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ان کے آبائی وطن سے ہزاروں سالوں سے بے دخل کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے موجود ہے جہاں وہ ہزاروں سال سے آباد ہیں، غزہ، مغربی کنارے، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطین فلسطینیوں کا ملک ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ صییونی حکومت کے دباؤ کے تحت غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی تجاویز قابل بحث نہیں ہیں۔ ترک صدر نے اسرائیلی کوششوں کے باوجود حماس اسرائیل معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر حماس...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، قوم کی توقعات پر پورا اترنے...
وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وکلا کا احتجاج جاری رہے گا سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے میں نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سینیارٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے پہلے اسے حل کر لیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کسی اور جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا ہے جس سے ججز میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے ہم اس اصول پر کھڑے ہیں کہ شخصیات آنے جانے والی...
اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سکیورٹی کا فیصلہ نہ ہو جائے ، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں یہ سارے نکات اٹھانے جا رہا ہوں ۔ ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، آہنی آواز اٹھانی ہے۔...
کراچی: اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔ پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ: 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری لاہور ہائی کورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تمام ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے بیرسٹر گوہر بھاگتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہنچے۔
---فائل فوٹو وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ سندھ بار اور بلوچستان بار نے ججز تعیناتی خوش آئند قرار دیدیسندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ احتجاج کرنے والے وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے نوجوان وکلاء کو بار روم سے باہر نکالا ہے۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے کابینہ سے مشاورت کے بغیر اعلامیہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے وکلاء کو بار روم سے باہر احتجاج کی ہدایت کی تھی۔
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی جسے درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم موجودگی کے باعث منگل تک ملتوی کر دیا گیا. دوران سماعت معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب نہیں پہنچ سکے خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف وکلا کی طرف سے احتجاج کی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر رکھے ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.(جاری ہے) رانا وقار نے عدالت...
حکومت کا شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے...
لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں...
سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیدیا ۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کئے۔ میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔ کیوی بولرز میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر...
اسلام آباد: حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا ۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ ، پل کا منصوبہ 2019 سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ ڈی جی سی ڈی اے نے کہا کہ ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی کی یقینی چاہتا ہے، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او جیسے ادارے منصوبہ لے کر آگے سب لیٹ کردیتے ہیں،...
٭امجد اسلام امجد کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا لفظوں کے معمار، خیالوں کے جادوگر، جذبات کے مصور نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا کا میلہ چھوڑے دو برس بیت گئے۔ امجد اسلام امجد کو ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ چار اگست 1944 کو لاہور کی دھرتی پر جنم لینے والے امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے...
—فائل فوٹو ملتان میں شادی کا جھانسا دے کر شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے والد کو پیسے ٹرانسفر کرنے کا کہا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔ کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، گرفتار دولہا اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کراچی علاقے لیاری موسیٰ لین میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ فائرنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار دولہا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ ملزم نے لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی تھی اور خود کو لندن کا رہائشی بتایا تھا۔پولیس نے کہا کہ...
سہ فریقی سیریز کے دوسرا میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیدیا۔پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے، میتھیو بریسکی 150، مولڈر نے 65, جیسن سمتھ 41 رنز بنائے، ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سہہ فریقی سیریز میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے...
کراچی: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیکب بیتھل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ٹام بینٹن کو ان کے کور اپ کے طورپر انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، ہیمسٹرنگ انجری نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انگلش ٹیم سردست بھارت میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے، بیتھل کو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کا معاملہ درپیش ہے۔ 21 سالہ پیسر اسی سبب اتوار کو بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈیمیں شریک نہیں ہوپائے، تاہم بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے، وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ بھی سردست پنڈلی کی انجری سی نجات پانے میں کوشاں ہیں۔
ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کیخلاف احتجاج: وکلا کا ڈی چوک جانے کا فیصلہ، پولیس سے آمنا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جبکہ وکلا نے ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کا رخ کرلیا ہے اور ریڈ زون کی طرف بڑھنے شروع ہوگئے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہراہ دستور پر سکیورٹی کے بھاری انتظامات کئے گئے ہیں۔ وکلاء نے سری نگرہائی وے سرینہ چوک کو بھی بند کردیا تھا جسے خالی کرالیا گیا ہے۔ جس کے بعد وکلا نے...
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریزکے کے شاندار 150 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی دعوت پر میتھیو بریزکے اور کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیم کو 37 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے باووما کی اننگز 20 کے انفرادی اسکور پر اختتام پذیر ہوئی۔ جیسن اسمتھ نے بریزکے کے ساتھ 93 رنز کی قیمتی شراکت قائم اور اس کے پہلے کے یہ شراکت کیویز کے زیادہ مشکلات کھڑی کرتی، اسمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ...
لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔کیوی بولرز میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا...
سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے اور سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کی مہم کا حصہ ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے آرمی چیف کو کھلے خط پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود 2018 میں الیکٹورل انجینیرنگ کے الزامات کے درمیان برسر اقتدار آئے۔ عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے اور سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے ان کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ تمام آئینی ترامیم جمہوری عمل سے گزرتی ہیں۔ منتخب ججوں کے حوالے سے بانی پی ٹی...
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کررہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا...
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کے لیے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخی فلم ’چھاوا‘ جس میں وکی کوشل مراٹھا جنگجو سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے جوکہ رواں ماہ 14 فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) حال ہی میں وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اس کردار میں ڈھلنے کے لیے انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی ہر فلم کے کردار میں جلد ڈھل جانے کے لیے مشہور وکی...
وکلا کے ریڈ زون میں احتجاج کےمعاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، معزز ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ وکلا یا سائلین عدالتوں میں پیش نہ ہو تو کوئی ایڈوریس آرڈر پاس نہ کیا جائے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،سیکورٹی ڈویژن کی بھاری نفری بھی طلب کر لی، خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا یےلاہور ہائی کورٹ میں متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیادرخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 2 سے 3 روز میں دن اور رات میں درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔رات میں درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ دن میں 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں شمال کی سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کوئٹہ میں پارہ 2 ڈگری پر...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا
غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پربحث کرنےکاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔ طیب اردوان نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنےکا اختیار نہیں، غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو...
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے نا جائز تجاوزات ختم کرنے کے اقدام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ انتظامیہ کے خلاف بھی بھر پور کارروائی ہونی چاہئے۔ حکومت اگر غریبوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی تو ان سے روزگار چھینے کا بھی کوئی اختیار نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے غریب طبقے کو شدید متاثر کرنے کے ساتھ سفید پوش متوسط طبقے کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیں اشیائے خورونوش و ضروریہ بھی اب عام شہری کی دسترس سے نکلتی جارہی ہیں جبکہ حکومت زمینی...
نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ...
بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں نے کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے کے باعث کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے کسانوں نے اپنے مویشیوں کو ٹماٹر کھلانا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکار اللہ بچایو ہالیپوٹہ، علی اکبر بھوت، وجیہ الدین گیلانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے، تاجروں نے منڈی میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ بدین شہر میں فروخت کرنے کے لیے کرایہ ادا کرنے میں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے...
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر اپنے ملائیشیئن ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام اور ان کے مبنی بر حق مقصد کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا اور اس فوری مسئلے پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے رہنماؤں کو پارٹی کو یونین کونسل اور ریجنلز سطح پر مضبوط بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپے جائیں گے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایم پی ایز، ایم این ایز اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، صدر ن لیگ صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے موزوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ...
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے محلہ دھونا پتی میں ہونے والے تزہین و آرائش کے کام کی تفصیلات سے ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے جھنڈا بازار محلہ دھونا پتی کا دورہ کیا۔ تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ترجمان شہزاد احمد صدیقی، کریمپورہ بازار صدر خرم شہزاد، چوک شادی پیر بازار صدر حاجی اسرار خان، دیگر عہدیداران، پاکستان تحریک انصاف ورکرز، اہلیان علاقہ، ہندو کمیونٹی کے زمہ داران نے...
ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا، کانفرنس کا اہتمام کل حریت کانفرنس اور لبریشن سیل نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور لبریشن سیل کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان شہدا ئے جموں و کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یہ تجدید عہد کرنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی...
صدر ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ طور پر ’خلیج امریکا‘ کا نام دے دیا، اعلامیے پر دستخط بھی کردیے۔ امریکا کے صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے آج یہ اقدام سُپر بال دیکھنے کے لیے دوران پرواز کیا، جس کے بعد امریکی صدر کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گلف یا خلیج سمندر کے اس حصے کو کہتے ہیں جو 3 جانب سے خشکی سے گھرا ہو اور اس میں داخلے کا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے ساتھی اداکار فردوس جمال کو اہم مشورہ دے دیا۔ عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے فردوس جمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ انسان خود ہی اپنا صحیح محاسبہ کر سکتا ہے اور اگر انسان خود کو بہت زیادہ اچھا اور عقلِ کُل سمجھنے لگتا ہے تو یہ نقصان دہ ہے۔ اداکار نے کہا کہ فردوس جمال ایک شاندار اور محنتی فنکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی ڈپریشن شکار ہیں۔...
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ اسٹیڈیم چیمیئنز ٹرافی سمیت دیگر ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کل ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شائقین بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم آسکیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیر نو کا کام 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 31 جنوری کو مکمل ہوا۔ یہ بھی...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال قلات منتقل کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر کے...
پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے نمایاں کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرم شیخ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری فوری طور پر آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے، سود کی شرح کافی کم...
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اس ضمن میں وکلا کے متوقع رد عمل کے پیش نظر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب شاہراہ دستور پر واقع سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، شاہراہ دستور کی دوسری سمت نو تعمیر شدہ جناح انڈر پاس کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔...
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محمد افضل گورو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل گورو جیسے شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی میں اہم کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور ان کی میت ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن...
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ بزنس ریکارڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے ہونے والی آمدن انتہائی معمولی رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت کو تجویز دینے جا رہا ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کھلے پلاٹس یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کر دی جائے۔ پنجاب میں...
سری لنکا (نیوزڈیسک) بندر نے سری لنکا بھر کی بجلی بند کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں ساڑھے 11 بجے کے قریب بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہسپتالوں کو ایمرجنسی میں جنریٹرز پر منتقل ہونا پڑا۔سری لنکا میں بجلی کی بندش کا ذمہ دار بندر کو ٹھہرا دیا ، حکام کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث ہوا۔سری لنکن حکام کا کہنا ہےکہ 3 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جب کہ مکمل بحالی کے لیے انجینئرز اور...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، اور اس دوران سپریم کورٹ کے 8 نئے ججز کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے ان 8 ججز کی تعیناتی کے لیے پانچوں ہائی کورٹس سے سینئر ججز کے نام طلب کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، سپریم کورٹ کے 4 ججز اور جوڈیشل کمیشن کے ممبر سینیٹر علی ظفر نے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ، آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نےسرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیاسرکاری ملازمین نےآج کااحتجاج اوردھرنا موخر کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا موخر کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیا۔ ہےوزیراعظم شہبازشریف نےچارٹرآف ڈیمانڈکاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گےکمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ، کئی شہروں میں بارش کا امکان مزید :
پاکستان میں گندم کی قیمت میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے، فی من گندم کی قیمت 3 ہزار 900 روپے سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے...
ان گنت لوگوں کا سنا ہوا لطیفہ نما قصہ ہے ایک سردار جی گاؤں میں کچھ ہوتا اسے ’’آپاں دا ای کم اے‘‘ کا دعویٰ کر کے اپنا کارنامہ قرار دے دیتے۔ ایسا ہوا کہ گاؤں میں ایک قتل ہوگیا۔ سردار جی نے حسب عادت اسے بھی اپنا کارنامہ قرار دے دیا۔ نتیجے میں گرفتار ہوگئے پھانسی چڑھ گئے۔ یہ لطیفہ نما قصہ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کے اس دعویٰ سے یاد آیا کہ پاکستان کے تمام بڑے ، قومی و عوامی منصوبے پیپلز پارٹی کی قیادت کے مرہون منت ہیں۔ ساتھ ہی پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو مخلصانہ مشور ہ دیا ہے کہ عظمیٰ بخاری جھوٹ بولنے سے احتیاط کریں، کہیں ایسا نہ ہو، پیکا...
ملک کے طول و ارض میں خان اور ان کے سہولت کاروں کے خطوط کے چرچے، گزشتہ دنوں خان کا ایک خط سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے منظر عام پر آیا اور اب تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بنیادی سوال کس کے ایڈریس پر بھیجا؟ کسی نے دیکھا پڑھا نہ سنا، کیسا جواب کس کو جواب ’’ایک طویل خامشی سب کے جواب میں‘‘ مخصوص شخصیت کے نام ہوتا تو بھی قاصد کو کہہ کر لوٹا دیا جاتا جہاں سے لائے ہو وہیں لے جائو، طاقت کے مرکز میں زیرک لوگ بیٹھے ہیں۔ ’’خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر‘‘ مگر خط کسی کے ہاتھ نہ آیا، خان کے بیرون ملک سے ہینڈل کیے جانے...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
گال (صباح نیوز)آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی۔گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔سری لنکا کا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نائوٹ آٹ رہے۔ آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اس کے ہوم گرانڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور...
شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکرٹری جنرل شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی ،سینئر صحافی مظہر جاوید و دیگر نے بول نیوز کے پانچ بیورو آفس کوئٹہ، ملتان،فیصل آباد، حیدرآباد اور سکھر میں بند کئے جانے اور صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس سے ان بیورو آفس میں کام کرنیو الے صحافی، کیمرہ مین اور دیگر عملہ بیروزگار ہوا ہے ، موجودہ حکومت اور خاص طورپر وزیرا طلاعات اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بول ا نتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
بغیر نقشے کے عمارتوں کی تعمیر ات جاری ،بلڈنگ انسپکٹر کاشف کے اثاثوںمیں اضافہ کے ڈی اے کو آپریٹو باؤسنگ کورنگی 1192اور 1196 پر دُکانیں ،پورشن یونٹ تعمیر (جرأت نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہیں جس کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ کر لیا ہے۔ اس وقت بھی کے ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کورنگی میں پلاٹ نمبر 1192اور 1196کی پرانی اور کمزور بنیادوں...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے‘ ان تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پیوٹن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی‘ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے جلد از جلد...
کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور اعلامیہ جاری کیا کہ 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو مؤخر...
لزبن (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی...
پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام بانی پی ٹی آئی کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
اپنی حلف برداری کے دن امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جسکے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جو نام کی تبدیلی کیلئے ضروری ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "خلیج میکسیکو" کو باضابطہ "خلیج امریکا" کا نام دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طور پر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو...
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ مزدور یونیز کے اشتراک سے ریلوے کی نجکاری کے خلاف ریلوے کے تمام مزدور 10فروری کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنے حق کے لیے دھرنا دیں گے، ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ نجکاری سے باز رہے، ریلوے کی نجکاری، پرائیویٹ کمپنی بنانے اور ڈائون سائزنگ کی مزاحمت کریں گے۔ نجکاری کے نام پرریلوے کی وسیع زمینوں اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے اس بات کو نہ بھولیں کہ یہ قومی اثاثہ ہے اسے چند مفاد پرست عناصر کے بھینٹ چڑھانا بڑی خیانت ہے، ان اثاثوں پر قبضہ اور کمائی کا ذریعہ بنانا کہاں کا انصاف اور ترقی ہے، مزدوروں اپنی اجتماعی طاقت...
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی کی قیادت میں فیڈریشن کے وفد نے ورکر یونین آف پورٹ قاسم کی شاندار کامیابی پر یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ سے ملاقات کی، مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ورکر یونین آف پورٹ قاسم نے پورٹ قاسم ڈاک لیبر بورڈ کے ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1183 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل پورٹ قاسم ہاربر ڈاک ورکر یونین محض 290 ووٹ حاصل کر سکی۔ اس شاندار کامیابی نے مزدوروں کا ایک بار پھر ورکر یونین آف پورٹ قاسم پر مکمل اعتماد ثابت کر دیا ہے۔اس موقع پر غلام...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے پریس کلب پر ڈمپر مافیا اور سندھ حکومت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر “ڈمپر مافیا نامنظور ، کراچی کے شہریوں کا قتل بند کرو ، جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرے میں سندھ کے صدر فیصل ندیم ، صوبائی جنرل سیکرٹری اکرم عادل، انجینئر نعمان علی ، شہباز عبدالجبار، مہدی اسحاق، فیصل بلوچ و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر مافیا کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہو...
اسلام آ باد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا جس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب ممبر جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی سینیٹر سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس کو خط لکھتے ہوئے آج کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سے 2، 2 ججز سپریم کورٹ تعینات کرنے کا امکان ہے، چیف جسٹس...
پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے رکن نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے، ان کے مطابق، ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو...
سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس سے پانچ پانچ سینئر ججز کے نام پر غور کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے دو 2 جبکہ پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج کو سپریم کورٹ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے چار جج جن میں جوڈیشل کمیشن کے دو ارکان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں نے اجلاس موخر کرنے جبکہ کمیشن کے پی ٹی آئی کے رکن علی ظفر نے بھی اجلاس مشروط طور پر موخر کرنے کے...
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے کل شاہراہ دستور پر...