2025-03-12@09:35:19 GMT
تلاش کی گنتی: 238

«نے ا ئی ایم ایف کو»:

(نئی خبر)
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی.  اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔ وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے...
    اسلام آابد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط نہ ہوتیں تو وہ فوری طور پر ملک بھر میں ٹیکس ریٹ میں 15 فیصد کی کمی کر دیتے۔ وفاقی دارالحکومت میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں جلد نمایاں کمی کی جائے گی، جس سے صنعتوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مالیاتی چیلنجز کے باوجود حکومت ملکی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر 5 فیصد پر آچکی ہے...
    نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
    ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مٹھائی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر امین اللہ خان نے منشیات مٹھائیوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مٹھائی میں منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔ ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں، عرفان قاسم نامی مسافر نے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر موجود یونان کا ویزہ جعلی تھا جب کہ ملزم نے کراچی کے رہائشی فیصل نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات...
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے پلان شیئر کر دیا۔ایفبی آرذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کلیئرنس، اسمگل ہونے والے سامان کی نیلامی اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی۔ایف بی آر نے کہا کہ انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیش رفت کی جائے گی۔جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس...
    اسلام آباد:  ایف بی آرنے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ایک تفصیلی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس میں مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں کنٹینرز کی جلد کلیئرنس، اسمگل شدہ سامان کی نیلامی میں تیزی اور انفورسمنٹ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انڈر ٹیکس سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے بھی خاص اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ جنوری میں ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنا ہے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) بینک اسلامِی پاکستان کو آئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو عالمی اسلامی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم موقع ہے۔آئی ایف این بیسٹ بینکس پول کی 20 ویں ایڈیشن میں اس سال ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، جو اسلامی مالیات کے نظام میں ٹرسٹی اور کسٹوڈیال سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ بینک اسلامِی نے اس مسابقتی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مے بینک(maybank) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رنر اپ قرار دیا گیا۔اس سال کے پول میں 35 ممالک کے مالیاتی حصص اداروں کی رائے شامل کی گئی،...
    پشاور(آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کیلئے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا ہے ،شہباز شریف/ پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد، 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآبادکے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نگراں میڈیا و جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ افتخار قائم خانی، میڈیا انچارج نعیم زئی و رضوان احمد گدی، اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ ،اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اورناصر حسین قریشی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز حیدرآباد چیپٹر کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران صدر امجد اسلام، عمران ملک، ساجد آرائیں، وہاب منشی ایڈووکیٹ، جاوید چنا، اصغر خانوٹی،عرفان آرائیں،امتیاز کھاوڑ،مبین مگسی، آصف شیخ ،عمران راجپوت،ذوالفقار،یامین قریشی، ندیم خاور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔...
    مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025ء کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا...
    اسلام آباد (آن لائن)حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم اقدام‘30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے،بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلئیرنس کیلئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوںاور ٹیکس کی چھان بین کریگا۔،ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز سے کلئیرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ نے کوریا کے صنعتی اڈے کو پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔جنوبی کوریا کے وزیر تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ تجارت میں 1.3 بلین ڈالر کے امکانات...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 ء سے کرنے کی ہدایت کردی ہے، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے نیپرا سے رجوع کرے گی۔ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے سے زیادہ...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں...
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی  ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی...
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔دورانِ تلاشی سری لنکا کے باشندے سے 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکاماینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزم...
    کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محمد نعمان چغتائی کو ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر فٹ اینڈ پروپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) میں کلیئر کردیا۔پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 11 دسمبر 2024 کو لکھے گئے خط کے تسلسل میں اسٹیٹ بینک نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر و سی ای او محمد نعمان چغتائی کی ایف پی ٹی کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ماہ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے...
     انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے  لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں...
    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلا دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلا دیش چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے ڈھاکا میں کیا۔ اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان،بنگلا دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم میں متنوع صنعتوں اور شعبہ جات...
    کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار بھی موجود ہیں
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
    کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش  پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے پیر کو ڈھاکا میں کیا، اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان-بنگلہ دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم...
    سول لائن پولیس اسٹیشن کوئٹہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں نے حملے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں درج ایف آئی...
    واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف رشوت وصول کرنے کی جھوٹی کہانی گھڑنے والے ایف بی آئی کے مخبر کو 6برس قید کی سزا سنا دی گئی ۔ الیگزینڈر سمرنوف پر ایف بی آئی کو جھوٹی معلومات فراہم کرنے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کے لیے اپنی آمدن چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
    خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کا سفر شروع ہے اور وقت آنے پر ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خَیرباد کہہ دیں گے اس کے لیے ہمیں ترجیحی گرؤتھ کی طرف بڑھنا ہے، شرع سود کو مزید کم کرنا ہے، قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے اور مختلف انڈسٹریاں لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلوا سکتا ہے؟ 2 سال قبل معاشی ماہرین اور سیاسی رہنما کہہ رہے تھے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرات لاحق ہیں، بعد ازاں ’آئی ایم ایف‘ کے پروگرام میں شامل ہونے اور قرض کی قسط ملنے کے بعد معیشت میں کچھ...
    ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...