انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے  لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں انتہائی مہارت سے چھپا کر رکھی گئی ایک کلو سے زائد آئس  برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے مطابق مذکورہ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، منشیات کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد

کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی  6.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ بلوچستان کے علاقے پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کی گئی جبکہ سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے  9.6 کلو گرام چرس جبکہ حیدرآباد جامشورو میں پیٹرول پمپ کے قریب 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • فیصلے میں جج نے بھی کہا کہ پراسیکیوشن اہم دستاویزات اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی
  • اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
  • ایک اور کشتی حادثے کا شکار، درجنوں پاکستانیوں سمیت کئی مارے گئے
  • تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے ہیں: سیدسجیل حیدر
  • تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے ہیں: سید سجیل حیدر
  • بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، آئی ایس پی آر
  • کیرم بورڈ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی