شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔
ملزم شہریار احمد سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث رہا اور اس کام کے لیے اس نے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی گرفتاری کے ایف آئی اے
پڑھیں:
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
لاہور:پولیس نے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔
گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دونوں ملزمان آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔
ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے ۔
ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دکاندار سے ہاتھاپائی اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ایک اور فوٹیج میں بھی ملزمان کو دفتر جاتے شہری سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان داؤد اور سنی مسیح سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فون اور چوری شدہ 125موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔