کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محمد نعمان چغتائی کو ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر فٹ اینڈ پروپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) میں کلیئر کردیا۔پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 11 دسمبر 2024 کو لکھے گئے خط کے تسلسل میں اسٹیٹ بینک نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر و سی ای او محمد نعمان چغتائی کی ایف پی ٹی کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ماہ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے شعیب ممتاز کی جگہ محمد نعمان چغتائی کو صدر اور سی ای او مقرر کیا تھا۔ایم سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نعمان چغتائی اس وقت ایم سی بی میں گروپ ہیڈ آف رسک مینجمنٹ گروپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نعمان چغتائی ایم سی بی

پڑھیں:

ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ 

کراچی سے مرکزی بینک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے دسمبر میں 6.55 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔ 

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ سرکاری شعبے سے دسمبر میں 16.50 کروڑ ڈالر نکالے گئے، جبک مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 1.24 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی

متعلقہ مضامین

  •    امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 
  • متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے، سٹیٹ بینک
  • امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی‘ اسٹیٹ بینک
  • یواے ای نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • زرمبادلہ کے ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک