پشاور(آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کیلئے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا ہے ،شہباز شریف/ پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.

5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد، 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کساد بازاری (recession) ہے موجودہ وفاقی حکومت میں معیشت خون کی کمی کا شکار ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال جی ڈی پی

پڑھیں:

پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

NEWYORK:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ  رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے جبکہ اگلے مالی سال چین کی معاشی ترقی معمولی کمی سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ برطانیہ کی رواں مالی سال معاشی ترقی 1.6 فیصد اور اگلے سال 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ
  • پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا،سینیٹراور نگزیب
  • آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلئے پاکستان کی جی ڈی پی کی فیصد کم کر دی، مزمل اسلم
  • پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز جاری کرے گا: وفاقی وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی فیصد کم کر دی، مزمل اسلم
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف 3.2 سے کم کرکے 3 فیصد کردیا
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری