کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) بینک اسلامِی پاکستان کو آئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو عالمی اسلامی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم موقع ہے۔آئی ایف این بیسٹ بینکس پول کی 20 ویں ایڈیشن میں اس سال ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، جو اسلامی مالیات کے نظام میں ٹرسٹی اور کسٹوڈیال سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

بینک اسلامِی نے اس مسابقتی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مے بینک(maybank) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رنر اپ قرار دیا گیا۔اس سال کے پول میں 35 ممالک کے مالیاتی حصص اداروں کی رائے شامل کی گئی، جو اسلامی مالیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی تاکہ ان مالیاتی اداروں کو سراہا جا سکے جو تیسرے فریق کے منتظمین کے لیے اثاثوں کے انتظام کو ترجیح دیتے ہوئے فڈوشیری اور کسٹوڈی سروسز فراہم کرتے ہیں۔

یہ ایوارڈ بینک اسلامی کی ان خدمات وطریقہ کار کو ظاہر کرتا ہے جو شریعت کے اصولوں کی پیروی اور انتظامی معیار کی عمدگی پر مبنی ہے۔سالانہ آئی ایف این بیسٹ بینکس پول، اسلامی مالیات میں صنعت کی رائے اور کارکردگی کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسی کیٹیگریز جیسے بیسٹ اسلامک بینک فار ای ایس جی اینڈ ایس آر آئی، بیسٹ اسلامک ڈیجیٹل بینک اور نیا بیسٹ اسلامک ٹرسٹی شعبے میں بڑھتے ہوئے ترجیحات کی نمائندگی کرتی ہیں، جن میں پائیداری، ڈیجیٹل تبدیلی اور اثاثوں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیسٹ اسلامک ٹرسٹی

پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 282.10 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 8.16 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد یورو کی قدر 319.39 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح 4.43 روپے اضافے کے ساتھ برطانو ی پونڈ کی قدر 368 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ؛ واپڈا کی وضاحت
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • وفاق نے صوبوں سے 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گی
  • حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
  • ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کیساتھ جامع منصوبہ بندی چاہتا ہے، ڈائریکٹر ورلڈ بینک برائے انفرااسٹرکچر