مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025ء کے لیے 3.

2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک میں کساد بازاری ہے، موجود حکومت میں معیشت خون کی کمی کا شکار ہے۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔کامران راجہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے۔چیئرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
  • خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • اکسکلیوزیو مارچ 2025
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سے صوبے کو نقصان ہو، مزمل اسلم