سول لائن پولیس اسٹیشن کوئٹہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں نے حملے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ جس میں ڈی جی ہیلتھ زخمی ہوئے۔ اس دوران درخواست دہندہ بھی زد و کوب کا نشانہ بنے۔ ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں نے سرکاری ذمہ داران کو دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹرز پر الزام لگایا جا رہا ہے۔ جھوٹے مقدمے کے بجائے ہم سے درخواست کر لیتے ہم خود بھی گرفتاری دے دیتے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں نے ڈی جی ہیلتھ پر نہیں، بلکہ ڈی جی ہیلتھ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں جن ڈاکٹرز کا نام شامل ہیں، ان میں سے تین ڈاکٹرز ڈی جی ہیلتھ کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں موجود ہی نہیں تھے۔ اگر ڈی جی ہیلتھ ہر حملہ ہوتا تو وہ زخمی ہوتے، انہیں خراش تک نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی ڈاکٹروں کے حقوق کا دفاع کرتے آئیں ہیں، آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے رہنماؤں ایف آئی آر

پڑھیں:

کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف

علامتی فوٹو

کوئٹہ میں محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 65 میڈیکل آفیسر اور 9 ڈینٹل سرجن دہری تنخواہ لے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے محکمہ صحت سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے‘جے یو آئی پاکستان محکمہ صحت کے ملازمین کو نوٹس جاری کرنا قابل مذمت ہے، ایپکا

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز میں داخل
  • بلوچستان، محکمہ صحت کی ڈبل تنخواہ لینے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • جسٹن بالڈونی نے بلیک لولی پر 400 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا
  • کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف
  • ڈاکٹرز ترقی سے محروم
  • حکومت بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈیز بند
  • گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کا موقف بھی سنا جائے، نیشنل پارٹی
  • کوئٹہ‘ اسپتالوں میں جاری بائیکاٹ سے مریض اذیت کا شکار
  • کوئٹہ، سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، مریض نجی ہسپتال جانے پر مجبور