2025-02-27@11:59:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5136

«کاروباری سرگرمیاں»:

(نئی خبر)
    گذری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزامات سامنے آنے کے بعد سی آئی اے پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور چھوڑ دیا۔  رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی ندیم نے تفتیش کاروں کو بیان دیا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کے سلسلے میں اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔ اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہوں۔ سی آئی اے پولیس نے کہا کہ دوبارہ اگر ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔ یہ اسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ "عالمی معیار کے شہری" ہیں۔ اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔...
      محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم...
    اسلا آباد(اوصاف نیوز)غیر قانونی 106 پاکستانی تاریک وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا،106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ۔اے بی این نیوز کو موصول شدہ دستاویز میں انکشاف،106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے،پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔۔ خصوصی طیارہ جرمنی سے قبرص اور قبرص سے اسلام آباد پہنچے گا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،،خصوصی...
    آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار ہوگئے، پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی ناہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ  27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا۔ رپورٹ کے مطابق 26فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔ 26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔ پاکستانی فضائیہ کی جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ...
    بیجنگ :غذائی تحفظ عوامی بہبود کی بنیاد ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں کانگریس کے بعد سے دیہی امورسے متعلق تیرہویں “نمبر 1 مرکزی دستاویز” جاری کی گئی جس میں “دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دستاویز نے چین کی زرعی اور دیہی ترقی کی سمت کو واضح کیا ہے ۔ 2025 کی نمبر 1 مرکزی دستاویز میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے، جس میں چاول ،سبزیوں اور کھانا بنانے کے تیل کی فراہمی جیسے معاملات کے حوالے سے اہم انتظامات کیے گئے ہیں۔   اگرچہ چین میں غذائی اجناس کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے...
    تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے، نوجوانوں کے امور، سفارتی پاسپورٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے، ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد میزبان صدر شوکت میرضیایوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، دونوں ملکوں...
    مظفرآباد ( اوصاف نیوز)آزاکشمیر ہائیکورٹ نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری سے متعلق 31 جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قابل غور ہے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کیلـئے یہ فیصلہ ضروری ہے۔عدالتی حکم کے مطابق، فیلڈ سٹاف پر بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا حکم اگلی سماعت تک معطل رہے گا جو 12 مارچ 2025 کو ہوگی۔ عدالت نے اس فیصلے کو دوسری جانب سے ممکنہ اعتراضات کے تابع رکھا ہے۔یہ...
    — فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افغان باشندوں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق 4 مسافر برقینا احمدی، عابد اللّٰہ کموالا، خواتین مرسل کموالا اور صفا کموالا افغانی پاسپورٹ پر سیاسی پناہ کے ویزوں (Asylum Visa) پر امریکا جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جنرل ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا گیا، جہاں جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ چاروں مسافر 4 دسمبر 2024ء کو افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آئے تھے، ان کے پاس علاج معالجے کے لیے پاکستان کا میڈیکل ویزا تھا۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے...
    اپنے تجزیے میں لکھاری کا کہنا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل مشکل کا شکار ہے، موجودہ سعودی قیادت کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ انگریزی روزنامہ کے لکھاری جاوید نقوی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ جس طرح ترکوں کیخلاف لارنس آف عربیہ کی سرپرستی اور حمایت سے سعودیہ عرب وجود میں آیا، امریکہ کیساتھ سعودیہ کے تعلقات اسی عمل کا تسلسل ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آیت اللہ روح اللہ خمینی نے اسرائیل کیخلاف سخت موقف اپنایا تھا، اس وقت شاہ فہد...
    دبئی: معروف کاروباری شخصیت مرویس عزیزی نے اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں 2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے (3 ارب درہم) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عطیہ متحدہ عرب امارات کی نجی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی، اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی ایسے اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ فرشتہ عزیزی چند سال قبل کینسر میں مبتلا ہوئیں، ابتدائی علاج سے صحتیاب ہو گئیں، لیکن 7 ماہ قبل...
    ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔ایوان بالا میں تنخواہیں بڑھنے کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا لیکن اضافی تنخواہ لینے پر سب تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے بتایا کہ کسی پی ٹی آئی سینیٹرنے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کے حوالے سے تاحال سینیٹ سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔سید حسنین حیدر کا کہنا تھا سینیٹرز کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی ابھی شروع نہیں ہوئی، صدر مملکت نے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل کی توثیق نہیں کی، صدر مملکت کی توثیق کے بعد سینیٹ...
    ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک...
    لاہور:پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 768 ججز نے رضا مندی ظاہر کردی تاہم 979 ججز نے رات کو عدالتیں لگانے سے معذرت کرلی۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے چئیرمین قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کو رپورٹس بھجوادیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا...
    گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا، مبینہ طور پر شادی کے 37 سال بعد طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ان قیاس آرائیوں کے درمیان گووندا نے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب ایک میڈیا ادارے کے نمائندے نے گووندا سے ان کی شادی میں دراڑ کا دعویٰ کرنے والی مختلف رپورٹس کی سچائی کے بارے میں پوچھا تو ہیرو نمبر ون اسٹار نے تفصیلات میں جائے بغیر اپنا جواب مختصر رکھا اور کہا کہ ’صرف کاروباری باتیں ہو رہی ہیں، میں اپنی فلمیں شروع کرنے کے مراحل میں ہوں۔‘۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کی افواہوں کے بارے میں بھارتی میڈیا ادارے کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔ جب...
    شکاگو( نیوز ڈیسک )امریکی طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔ رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ...
    دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔   مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران  آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
    ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو دفعہ 370 کے بارے میں اپنے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ عمر عبداللہ کو اس بیان پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما عبدالوحید پرہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں میں...
    ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اندرونی اختلافات ملک کی خودمختاری کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔جنرل وقار الزمان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے اختلافات بھلا کر متحد نہ ہوئے تو ملک کی آزادی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اس ماہ ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے، یونیورسٹی کیمپس میں حریف طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جو حکومت مخالف تحریک میں شامل...
    دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
    تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جب تک واشنگٹن "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ممکن نہیں۔ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 30 سے زائد بحری جہازوں اور ایرانی قومی آئل کمپنی کے سربراہ پر پابندیاں شامل ہیں۔ عراقچی نے تہران میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران دباؤ، دھمکی یا پابندیوں کے تحت کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ نئے مذاکرات کا آغاز کیا ہے اور روس اور چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری...
    چینی خلا باز کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی خواتین کے کام کی کامیابیوں کا تعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں بیجنگ اعلامیے اور ایکشن پلان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو کے ذریعے کلیدی تقریر کی اور نئے دور میں چینی خواتین کے نصب العین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو متعارف کرایا۔ لیو یانگ کا کہنا تھا کہ جب شینژو خلائی جہاز کا انجن جلایا گیا تو...
    چینی صدر کا سی پی سی کے اعلیٰ ارکان کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں زیادہ حصہ ڈالنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز  بیجنگ :سی پی سی  کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبران اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی میں سی پی سی کے رہنما ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر میں سی پی سی تنظیم کے رہنما   ہر سال سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر اپنے کام کی بریفنگ دیتے ہیں۔ حال ہی...
    کانگو(نیوز ڈیسک)افریقی ملک کانگو میں خطرناک وائرس نے خطرے کی گھٹنی بجادی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو میں چمگادر سے پھیلنے والے وائرس سے چند گھنٹوں میں 53افراد ہلاک ہوگئے ڈبلیو ایچ او کے مطابق کانگو میں وائرس سے مرنیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، وائرس بولوئکو قصبے میں چمگادڑ کھانے سے پھیلا۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کی علامات میں بخار، خون بہنا، سر درد، جوڑوں کا درد شامل ہے۔ وائرس کی علامات 48 گھنٹے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ افغانستان : شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی ایک فلم کو سپورٹ کیا اور اس کی پروڈکشن کیلئے دی ہوئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نے ایس آر کے کی تعریف کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ کس طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم  میں شاہ رُخ خان نے انکی مالی مدد کی تھی۔  رینو نے بتایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے ابھے چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ کی مالی معاونت بغیر سکرپٹ پڑھے کی تھی جس میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا...
    آسٹریا(نیوز ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلے روزہ کا اعلان کردیا۔ماہ صیام کی آمد آمد ہے،اس کےلیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے،مسلمان اس مقدس مہینےکا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نےملک بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا،جبکہ پہلی تراویح 28 فروری کو پڑھی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے نمازِ تراویح اور سحری اور افطاری کے یکم مارچ کے شیڈول بھی جاری کر دئیے گئے۔ چور 5منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5 ملین ڈالرز کا ایک ایسا ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرنا چاہتے ہیں جسے خرید کر امریکا کی مستقل شہریت حاصل کی جاسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ای بی۔5 ویزہ پروگرام کا متبادل ہوگا جس کے تحت ایسے افراد کو امریکی شہریت دی جاتی ہے جو امریکا میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پیدائشی حق شہریت ختم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ غیرآئینی قرار، عارضی طور پر معطل رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گولڈ کارڈ بیچنے جارہے ہیں، ہم اس پر 5 ملین ڈالرز کی قیمت رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ (کارڈ) آپ...
    زیرو پوائنٹ پر پاک ‘افغانستان حکام کا پہلا مذاکراتی سیشن کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم افغان فورسز کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر پرسرحدی کشیدگی کا آغاز ہوا طورخم کی سرحدی گزرگاہ آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے ، جس کے باعث دونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان پہلا مذاکراتی سیشن ہوا، جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے ۔سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر...
    نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل میں پناہ گزینوں کے لیے قائم پناہ گاہ جون 2025 میں بند کر دی جائے گی، جو کہ اصل معاہدے کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے کا فیصلہ ہے۔ یہ ہوٹل 1924 میں کھولا گیا اور اس کا نام امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی ملکیت میں موجود یہ ہوٹل نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہے۔ 2023 میں نیویارک سٹی اور پی آئی اے کے درمیان 220 ملین ڈالر کا تین سالہ معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت 2026 تک یہ عمارت مہاجرین کے لیے بطور پناہ گاہ استعمال کی جانی...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد رہا ہے۔ سندھ، بلوچستان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب  کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات  ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
    اسلام ٹائمز: توقع کی جا رہی ہے کہ تہران میں لاوروف کے اجلاسوں میں ایک اور اہم معاملہ یوکرین کی جنگ کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے براہ راست مذاکرات سے متعلق ہوگا، خاص طور پر سعودی عرب میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات نے ایک نئی صورتحال کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ یوکرین میں جنگ کی صورتحال اور اسکے حل کے بارے میں ایران اور روس کے موآقف شروع سے ہی مکمل طور پر متضاد رہے ہیں اور تہران نے تنازعہ میں غیر جانبداری کا اعلان کرتے ہوئے مغرب کی مداخلت کے بغیر مذاکرات کو تنازعات کے حل کا بہترین طریقہ سمجھا ہے، اسکے باوجود روس تہران کو ایک اسٹریٹجک اتحادی سمجھتا ہے، جس نے مغرب کی طرف...
    بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 17 سالہ نوجوان کی کامیاب سرجری کی ہے جو پیدائشی طور پر چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی دو اضافی ٹانگیں، جو اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں، کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور 28 جنوری کو AIIMS لایا گیا تھا۔ اضافی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی تھی اور یہ اس کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ آٹھویں جماعت تک پہنچنے پر اس نے تعلیم چھوڑ...
    نیوزی لینڈ حکومت نے بذریعہ ایک قانون نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی (Taranaki) کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے ڈالا۔ پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ اب کوئی فرد یا کمپنی پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔ دراصل مقامی ماری قبائل اس پہاڑ کو مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔ مگر سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔ اب ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ان کے دباؤ پر کیوی حکومت نے آخر...
    کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50  روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
    معروف فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹرز ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ، سری دھار راگھون اور عباس تیروالہ نے مشترکہ طور پر ایک شاندار اور دل کو چھو لینے والی کہانی تیار کی ہے جو پہلے حصے سے زیادہ بڑےوسیع کینوس اور شدت کی حامل ہوگی۔ ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سے مشورہ کیا تھا اور وہ اس سے بہت متاثر بھی ہوئے ہیں۔ لکھاری اور فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے تفصیلات سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی چونکا دینے والی ہوگی۔ فلم کے کہانی کار ادیتیہ چوپڑا نے مزید بتایا کہ شاہ رخ...
      گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔ جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبریں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا، سنیتا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔ جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود...
    الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں  کے احتجاج کو متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا۔ سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈمپر کھڑے کر کے ہائی وے بلاک کر دیا تھا جس کے باعث حیدر آباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر کو روکا گیا تھا اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران سپر ہائی وے پر عقب سے آنے...
    ایک بیان میں حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وفادار فورسز کے شرمناک اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شدید اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا جا سکے جس کا نشانہ فلسطینی عوام تمام جگہوں پر ہیں جہاں وہ موجود ہیں۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے جنین بٹالین میں جماعت...
    ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔  اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوموں کی توانا آواز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف وارنٹ گرفتاری وفاقی حکومت کی ایماء پر اس وقت جاری کیا گیا جب آپ لبنان میں غاصب صیہونیوں...
    دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ چلاس میں ایک ہفتے سے جاری دھرنے کے بعد ڈیم متاثرین کی کمیٹی نے پلان بی کا اعلان کر دیا ہے، تحریک کے رہنما مولانا حضرت اللہ نے پلان بی کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق 13 صفوں...
    ملکۂ کوہسار مری میں ہلکی بارش کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔ محکمۂ موسمیات نے مری میں آج برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کا حسین نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری...
    اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔...
    ہاری کارڈ کے اجرا کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے ،جبکہ معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کردیا، سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب 15 لاکھ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک علیل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ڈاکٹروں نے علی امین گنڈاپور کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان فراز مغل نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور طبیعت خراب ہونے کے باوجود آج سرکاری امور نمٹانے میں مصروف رہے۔ یہ بھی پڑھیں ملکی مسائل اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، علی امین گنڈاپور ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت یاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دین انسان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، اخلاقیات، باہمی معاملات، معاشرت اور آخرت کی تیاری کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام کے 5 بنیادی ارکان وہ اعمال ہیں جو ہر مسلمان پر فرض ہیں اور انہیں اسلام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ان ارکان کو نبی کریمﷺ نے ایک حدیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اسلام کی بنیاد 5چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں،...
    مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے  قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے شہر کچہ پکہ میں قومی مرکز میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے قدس کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے  قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی اور ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی کے علماء نے بھی...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ آفاق احمد کو 3 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملی ہے، سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔ عدالت نے آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی اور انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
    پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا دوسرا روز ،،آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔ تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے بلوچستان میں قیام امن کیلئے بنیادی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کا ماحول پیدا کرتے، اور بارڈر ٹریڈ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے ساحل وسائل سے محروم رکھنے کے لئے مصنوعی قیادت مسلط کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے پوری زندگی خلق خدا سے محبت کی۔ نیشنل پارٹی ان کو طویل سیاسی جدوجہد پر...
    TASHKENT: وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ ازبکستان کے پہلے روز تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ دورہ مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے...
    سپریم کورٹ نے 17 سال قبل درج کیے گئے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزمان کو  مقدمے سے بری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 17 سال قبل درج ہونے والے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کی، ملزمان امتیاز اور نعیم پر 4 سالہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا اور پھر اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، والد نے اعتراف جرم کرلیا اغوا ہونے والے بچے کے والد کی جانب سے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان پر بچے کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف چارسدہ میں  2008 میں...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور انکی جماعت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو دوبارہ مستحکم ہونیکا موقع ملا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بلوچستان کی صورتحال سے متعلق بیانات حقیقت کے منافی ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور ان کے سہولت کار کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب...
    مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی، ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے، چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42 لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ ازبکستان کے پہلے روز تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ دورہ مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس...
    راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس میں تاخیر کے فیصلے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، تاہم تواتر سے برستی بارش کے پیش نظر شام 5 بجے کے لگ بھگ میچ...
    پاکستانی مسافرین پر مشتمل لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 افراد کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔ ایم این اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت کسی بھی ملک نہ بھیجیں بلکہ اس رقم سے اپنے ملک اور اپنے علاقے میں کاروبار شروع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار! ضلع کرم سے منتخب ایم این اے اور قومی اسمبلی میں مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجنیئر حمید حسین نے وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے لیبیا کے سمندری حدود میں غرق ہونے والے افراد کی لاشوں...
    کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔   بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لائف پارٹنر کیسا ہو اس بارے بھی انسٹاگرام لائیو سیشن میں کھل کر اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں صحیح شریکِ حیات کی تلاش کے بارے میں گفتگو کی، اس سے قبل میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں جب ایک مداح نے ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو سشمتا نے کہا، “مجھے بھی شادی کرنی ہے، لیکن شادی کے لائق کوئی ملنا چاہیے نا؟ ایسے تھوڑی...
    کیٹ سٹیونز اور کیٹ بش سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ 25 جون 2023 کو گلاسٹنبری فیسٹیول سائٹ پر پرفارم کرنے والے یوسف/کیٹ سٹیونز سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ کے نئے کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔یہ قوانین ٹیکنالوجی فرموں کو اپنے کام کا استعمال کرکے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تربیت کی اجازت دے سکتے ہیں، جس پر فنکاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ احتجاج ایک خاموش البم کے ذریعے کیا گیا، جس میں کیٹ بش اور کیٹ سٹیونز سمیت مختلف موسیقاروں نے حصہ لیا۔ اس البم کا مقصد برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔عالمی تخلیقی...
    چھبیس نومبر احتجاج ، 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52کا ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )26نومبر احتجاج پر گرفتار 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت...
    وی لاگ میں یاسر رشید نے مسلم دنیا کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ جیسے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مزاحمت کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ یاسر رشید کا یہ وی لاگ ایک اہم تجزیہ ہے جو نہ صرف شہید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یاسر رشید نے 92 نیوز پر اپنے وی لاگ میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شہادت کے پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔ وی لاگ میں یاسر رشید نے شہید حسن نصراللہ کی جدوجہد، مزاحمت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کی پارٹی میں واپسی کے لیے موقع دینے کا کہا ہے، ہم فرداً فرداً موقع دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل کا سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار، پارٹی میں اجنبی قرار دیدیا سلمان اکرم راجا نے کہاکہ پارٹی متحد اور پالیسی بالکل واضح ہے، جو کوئی پارٹی میں آنا چاہتا ہے اسے زبان کو لگام دینا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور عمران خان کی ہدایات...
    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔ پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور، مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تین اعلیٰ سطح وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ نومبر 2024ء میں کراچی سے چٹاگانگ کے لیے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔ یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔
    جو فلم دنیا کی پرانی ترین فلم کے طور پر کوالیفائی کر سکتی ہے اور جسے ہم پہلی ہوم مووی بھی کہہ سکتے ہیں اور یقینی طور پر بچ جانے سب سے پرانی فلم بھی ہے، وہ ہے "Roundhay Garden Scene"۔ اسے 1888 میں بنایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری فرانسیسی موجد لوئس لی پرنس نے کی تھی۔  اس فلم میں ہدایت کار کے خاندان کے افراد کو باغ میں کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ تقریباً دو سیکنڈز پر مبنی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایڈولف لی پرنس، سارہ وائٹلی، جوزف وائٹلی اور ہیریئٹ ہارٹلی صحن میں دوڑ اور ہنس رہے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ تاریخی فلم ایک...
    سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
    عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک...
    ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025   گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
    جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔ حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے...
    تل ابیب: اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر مغربی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔ مزید :
    اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11 کو مقدمے سے بری جب کہ 52  ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ...
    اسلام کے بنیادی عقائد، اصولوں اور شریعت کے تحت اسلامی ریاست کا تصور قرآن و سنت کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد عدل و انصاف، امن، مساوات اور ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ اسلامی ریاست وہ نظامِ حکومت ہے جہاں اللہ کی حاکمیت تسلیم کی جاتی ہے اور حکمرانی قرآن و سنت کے مطابق کی جاتی ہے۔ اسلامی ریاست کے بنیادی اصول‘-1 حاکمیتِ الٰہی:اسلامی ریاست کا پہلا اصول یہ ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہوتی ہے، اور تمام قوانین و ضوابط قرآن و سنت کے مطابق مرتب کیے جاتے ہیں۔ -2 شریعت کا نفاذ:اسلامی قوانین (شریعت) کو زندگی کے تمام پہلوئوں میں نافذ کیا جاتا ہے۔ عدلیہ، معیشت اور سماجی نظام سمیت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل...
    —فائل فوٹو ساہیوال میں ریلوے یارڈ کالونی کے رہائشی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے باہر نکل آئے۔پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے ریلوے یارڈ کالونی میں مظاہرے کے دوران مظاہرین ٹرین کی پٹری پر لیٹ گئے۔ریلوے حکام کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کراچی ایکسپریس کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ کراچی، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاجکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر 1 ہفتے سے اسٹیشن، تھانے اور ریلوے یارڈ کالونی کی بجلی بند ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں سے بجلی بل کے پیسے ایڈوانس کاٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ  میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت  کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیئے۔دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار ...