یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صنعاء کے عوام کو، غاصب صیہونی رژیم کے دارالحکومت اور اسکے ساتھ ساتھ بحیرۂ مکران میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں "ٹرومین" و "ونسن" پر یمنی مسلح افواج کے وسیع میزائل و ڈرون حملوں کی خبر دی ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے آج صنعا کے السبعین اسکوائر میں جمع ہونے والے لاکھوں یمنی عوام کے ساتھ خطاب میں حالیہ دنوں میں انجام پانے والے متعدد میزائل، ڈرون و دفاعی آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔ جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا کہ 2 علیحدہ علیحدہ فوجی کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطینی شہر یافا (تل ابیب) میں بن گورین ہوائی اڈے کے قریب واقع غاصب و سفاک صیہونی فوج کے 1 حساس فوجی ہدف کے ساتھ ساتھ 2 طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں "ٹرومین" اور "فنسن" اور بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں، ان کے ساتھ آنے والے دوسرے جنگی بحری جہازوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں بن گورین نامی صیہونی ہوائی اڈے کے قریب واقع اہم اسرائیلی فوجی ہدف پر "ذوالفقار" بیلسٹک میزائل داغا گیا۔

جنرل یحیی السریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج مسلسل دوسرے مہینے میں بھی امریکی جارحیت کا فعال انداز میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے، کشیدگی میں اضافے کا بھرپور ردعمل کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق دوسری یمنی مزاحمتی کارروائی میں یمنی میزائل، ڈرون و بحری یونٹس نے کئی ایک کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے، مشترکہ طور پر بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں موجود 2 طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں ٹرومین اور فنسن اور ان کے ہمراہ موجود دوسرے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بحیرہ عرب میں داخل ہونے کے بعد "فنسن" پر حملہ کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے صوبہ صنعا کے آسمان پر ایک پیشرفتہ امریکی MQ-9 ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کا بھی اعلان کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرون طیارے کو مقامی سطح پر بنائے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے یمنی میزائل کے ساتھ معاندانہ کارروائیوں کے دوران نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ انہوں نے غزہ کی حمایت میں یمنی مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا یہ گذشتہ 3 ہفتوں میں مار گرایا جانے والا 5واں امریکی ڈرون ہے جبکہ "فتح موعود و جہاد مقدس" کے آغاز سے لے کر اب تک مار گرایا جانے والا 20واں پیشرفتہ امریکی ڈرون ہے!  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طیارہ بردار امریکی بحری جنرل یحیی السریع نے یمنی مسلح افواج کے اعلان کیا انہوں نے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74ہوگئی

یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

صنعا (سب نیوز)یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو راس عیسی کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 74 افراد ہلاک اور 126 سے زائد زخمی ہو گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا، یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے جاری ہیں جن کا الزام امریکا پر عائد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • یمن کا دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
  • یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74ہوگئی
  • تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
  • یمن کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • امریکا نے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی
  • ٹریڈ وار: امریکی بندرگاہوں پر لنگرانداز چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملے کا منصوبہ مسترد کر دیا، نیویارک ٹائمز