2025-04-04@20:54:20 GMT
تلاش کی گنتی: 144

«ٹیرف عائد کیا ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس سے متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا...
    اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورس کرنے والے طلبا کو جامعہ کراچی کی ڈپلومہ کی ڈگری دی جائےگی۔انھوں نے کہ گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا، واضح رہے کہ جامعہ اردو کا جلسہ تقسیم اسناد منگل کو گورنر ہائوس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے موقع پر گورنر کا مران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر ہاؤسز کو جامعات میں تبدیل کریں گے۔گورنر سندھ نے کہا اس جماعت نے ساڑھے تین سال کچھ نہ کیا، ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولے، پچاس ہزار طلبا کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہيں۔وفاقی...
    حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عملی طور پر آج مذاکرات ختم کردیے. حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی. اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج اس مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے. جس کا انہوں نے خود آغاز کیا تھا، 5 دسمبر کو انہوں نے کمیٹی بنائی تھی، پھر یکے بعد دیگر 3 ملاقاتیں ہوئی تھیں، 42 دن کے بعد انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے تھے .جس کے بعد ہم نے ان...
    ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کی اور عملاً مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر وسیع مشاورت کی گئی تھی اور سینیئر آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی گئی تھی، تاہم آج پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں شریک ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا گیا تھا، لیکن وہ اجلاس میں نہیں آئے۔ اگر پی ٹی آئی اجلاس میں آتی تو ہم اپنا جواب...
    ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، تحلیل نہیں کر رہے۔  اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ تک تحریک انصاف کے رہنمائوں کا انتظار کیا، ان کو پیغام بھی بھیجا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں آیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، آج کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے لیکن میرے درواز کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں دونوں طرف سے مذاکرات کیے جائیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع رکھتا تھا کہ آج اپوزیشن کے دوست تشریف لائیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، میسج بھی کیا، وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنا ان کا حتمی فیصلہ ہے اور وہ مذکرات سے گریزاں ہیں تو ہم بھی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے اور کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواہش یا مطالبے کے مطابق اگر تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے اور اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کمیشن بنانے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ دی نیوز نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی اور اعجاز الحق سے بات کی۔ سبھی نے کم از کم اس کا واضح اشارہ دیا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کو دینے کیلئے کچھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دے گی۔ پی ٹی آئی نے 9؍ مئی اور 26؍ نومبر...
    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومتی فریق کو سنے بغیر مذاکرات ختم کرکے 26 نومبر کی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال جاری ہے، جارحانہ ٹوئٹس بھی نہیں رُکے، جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج سے نہیں روکا۔۔ اس صورتحال میں مذاکرات کا عمل چھوڑنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا۔؟ اسلام ٹائمز۔ اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ ایک نجی ٹی...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے،...
    سمیع اللہ سے کلیم اللہ، کلیم اللہ سے سمیع اللہ ۔ ۔ ۔ ماضی کے یہ جملے کسی سریلے گیت کی طرح کانوں میں رس گھولتے تھے۔ ٹی وی اسکرینوں پر نظریں جمائے افراد ہوں یا پھر ریڈیو کانوں سے لگائے ہاکی کے شیدائی، ہاکی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی کمی نہ تھی۔ پھر پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو شاید کسی کی نظر لگ گئی، وقت کی تیز دھار نے ہاکی کو چیر کر رکھ دیا۔ فلائنگ ہارس، میرا ڈونا آف ہاکی اور ایسے کئی نام اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ماضی کے دروازے کھولیں تو خوشگوار ہوا کے جھونکے آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد قومی ہاکی ٹیم نے پہلی...
       اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے، یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات  نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات باعث مسرت ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا...
    حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، ٹینکوں کی گولہ باری سے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ خیال رہے کہ فسلطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدہ ہوا جو گذشتہ اتوار سے نافذ العمل ہے۔ اس معاہدے...
    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات کال آف کا کہا، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی خواہش تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات کال آف کیے۔چیئرمین پی...
    پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز منڈی بہاؤ الدین: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔ منڈی بہاوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں بنانے کے خلاف ہے اور ہم ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر میچ فیکٹری میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے، اگر ایسا ہوتا تو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کرنے کو تیار نہ ہوتی، انہوں نے مجھے سینیٹر اور آئل اینڈ گیس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔ عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے...
    رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے، اپنے بیانات میں تو پی ٹی آئی کے مختلف رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ فیصلہ چاہے جو بھی ہو مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج  بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں  کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے  اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا  تھا۔     سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف  نے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ  معاف کرے...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے حالیہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 27 نومبر امن و امان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، حالیہ احتجاج میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 106 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف 17 فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور...
    وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، وفاق کو ٹیرف کی موجودگی میں اضافی سر چارج عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت میں وکیل نے کہا کہ پورے پاکستان کا قرضہ صرف کراچی کے بجلی بلوں سے وصول کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں بجلی کے بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علی امین گنڈاپور کی ملاقاتیں ضرور رہتی ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ان کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر ملاقات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی مقتدرہ کے ساتھ بات چیت ہونی بھی تھی تو کیا اس طرح ٹاپ لیول سے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  امید ہے کل پی ٹی آئی وعدے کے مطابق تحریری مطالبات سامنے لائے گی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گنتی کے لحاظ سے کل مذاکرات کا تیسرا دور ہے مگر عملًا پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی 23 دسمبر کو کیے گئے وعدے کو کل پورا کر دے گی۔عرفان صدیقی  نے کہا کہ بال ہمارے کورٹ میں آئے تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، جیل کے اندر ملاقاتوں کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت دیگر لیڈروں سے ملنے جیل گئے ہیں، ایک چھوٹا سا...
    اگست 2020 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا مقصد سرکاری دستاویزات کے مطابق دریائے راوی کے کنارے پر ’پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا ریور فرنٹ‘ شہر بنانا تھا۔ لاہور اور شیخوپورہ کے مضافات میں 46 کلومیٹر تک یہ نیا شہر بنایا جائےگا، اس شہر میں اپنی تعمیر کے بعد 12 سیکٹرز ہوں گے جن میں میڈیکل سٹی، اسپورٹس سٹی، کمرشل سٹی، ڈاؤن ٹاؤن، انٹرٹینمنٹ سٹی اور تقریباً 12 ملین لوگوں کی رہائش کے لیے ایک بڑی ہاؤسنگ اسکیم شامل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں لاہور تحصیلوں کے اعتبار سے بھی پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا روڈا حکام کے مطابق لاہور کے لوگوں کو ایک ایسی جگہ فراہم...
    وزیرِ توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کی جا رہی ہیں، اور گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی سے نومبر تک گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی آئی، اور اس سال کے پانچ ماہ میں ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیوں) کا نقصان 170 ارب روپے سے تجاوز نہیں کیا، جبکہ اگر دو مزید کمپنیوں کے بورڈز تبدیل نہ ہوتے تو یہ...
     وزیراعظم   کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا  ہوتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے ، اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا، اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جس پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں؟ کیا ان لوگوں کا سٹیٹس سیاسی قیدی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں یہ توقع کی گئی تھی کہ حالات میں بہتری آئے گی، لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ شہر بھر میں متعدد مسائل نے سر اُٹھا لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا،کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو شکست دینے کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے سندھ گورنمنٹ کے تحت چلنے والے محنت کشوں کے فلاح و بہبود کے اداروں کی ذیلی کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنمائوں کو نذر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل سیکورٹی سندھ کی میڈیکل ذیلی کمیٹی ضلع حیدرآباد،کوٹری اور نوری آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے مزدور رہنمائوں کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کی گئی ہے، ہم صوبائی وزیر محنت شاہد سلام تھیم،سیکرٹری لیبر سندھ اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی جائے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر...
    پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کاکہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہےہیں،  پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر نے کہاکہ   پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ ( کےپی کے ) میں 11 سال حکومت کی لیکن آج تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام بدحال ہوکر خودکشیاں کررہی ہے،وفاقی حکومت کیا 11 سالوں سے ہی فنڈ نہیں دے رہی کیا؟ انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی بتائے کہ خیبر پختونخوا کے لیے جو وفاق...
    پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کاکہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہےہیں،  پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر نے کہاکہ   پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ ( کےپی کے ) میں 11 سال حکومت کی لیکن آج تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام بدحال ہوکر خودکشیاں کررہی ہے،وفاقی حکومت کیا 11 سالوں سے ہی فنڈ نہیں دے رہی کیا؟ انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی بتائے کہ خیبر پختونخوا کے لیے جو وفاق...
    بدین: سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری گائوں یامین جٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں بدین (نمائندہ جسارت) سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری، ضلعی صدر مہران درس، مختار بکاری، جاکرو نوحانی، دلدار نوحانی، گلزار نوحانی، غلام رسول جٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے لالچ میں سندھ کی زمینیں اور پانی نیلام کر کے چند بدمعاشوں کو عیاشیاں کروائی، قومی وسائل کے مالک ہونے میں ناکام ہو رہی ہے، اس طرح سندھیوں کو اپنے وسائل اور قومی مفاد کے لیے لڑنا پڑے گا، پنجاب کے حکمران چھوٹے صوبوں کے حقوق پامال کر رہے ہیں جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ملکی سالمیت...
    کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آخر اسٹیبلشمنٹ یا حکمرانوں کو کیا شوق پڑا ہے کہ مدارس سے پنگا لینا ہے، کیوں ہر قیمت پر مذہبی طبقے کو اپنے مخالف کھڑا کرنا ہے، مدارس اپنے نظام تعلیم میں کسی قسم کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ  کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں...
    کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں  نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، پنجاب اور یہاں کی معیشت کا موازنہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔ شیخ...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے  جب کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں لیکن بہت اچھا ہوا کہ پی...
    کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں؟ شوکت یوسفزئی نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے...