2022ء میں غربت کی شرح 35 فیصد تھی ان کے دور میں 44 فیصد ہے، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، پنجاب اور یہاں کی معیشت کا موازنہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب جبکہ 2024 میں 26 ارب کی برآمدات ایکسپورٹ ہوئی ہیں، 2022 میں غربت کی شرح 35 فیصد تھی جبکہ ان کے دور میں 44 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود بھی ان کے دور میں بڑھ گئی ہے، 408 ارب سے زیادہ یہ خسارے میں جا رہے ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ قوم کے اداروں کو انہوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، بنیادی صحت یونٹس کو مریم نے اپنے نام سے منسوب کردیے ہیں، کالج اور یونیورسٹی سب اپنے خاندان سے منسوب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہو رہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کسان دشمنی کی پالیسی پنجاب میں چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو یہ مذاق اڑانے لگے اور اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹیں تو پہلے سے خالی پڑی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ حکومت بوجھ کم کررہی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے، 725 کے پی کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا، ہم نے قرض اتارنے کے لئے الگ سسٹم شروع کیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی، انہوں نے 18 لاکھ لوگوں کو مجبور کیا کہ یہاں سے چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار پوائنٹس بڑھی ہے، اسٹاک مارکیٹ 5 سو میں سے 5 کمپنیوں کی وجہ سے بڑھی ہے، دو کمپینوں نے عوام کا خون چوسا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم ان کے دور میں نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی 35 فیصد حصص کی پیشکش
کراچی(بزنس رپورٹر)گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ نے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ میں 35.147 فیصد شیئر ہولڈنگ خریدنے کے لیے عوامی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو 191,690,015 عام شیئرز پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 14.4 ارب روپے ہے۔گرینٹری ہولڈنگز اس پیشکش کو 75 روپے فی شیئر کی قیمت پر پیش کررہی ہے، جو ٹی آرجی پاکستان کی آخری کلوزنگ قیمت سے 14 فیصد زیادہ اور کم از کم قیمت سے 25 فیصد کا پریمیم ہے۔یہ پیشرفت اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں بتائی گئی بیان میں کہا گیا کہ گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ کی جانب سے اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ آفر کے منیجر کی حیثیت سے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 191,690,015 عام شیئرز خریدنے کے لیے عوامی اعلان کی ایک کاپی پیش کررہا ہے، جو ہدف کمپنی کے 35.147 فیصد شیئر ہولڈنگ کی نمائندگی کرتے ہیں، جیسا کہ سیکیورٹیز ایکٹ 2017 اور لسٹڈ کمپنیاں (ووٹنگ شیئرز کی بڑی خریداری اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 میں طے کیا گیا ہے۔عوامی اعلان کے مطابق حاصل کنندہ اس عوامی پیشکش کے ذریعے پاکستان میں 52 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو ٹی آر جی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کو اضافی لیکویڈیٹی فراہم کرے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ مجوزہ حصول کے بعد بھی ایک لسٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرتا رہے گا اور عام کورس میں اپنے کاروباری آپریشنز اور سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔