بانی پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہے ہیں، کیپٹن(ر) صفدر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہےہیں، پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ ( کےپی کے ) میں 11 سال حکومت کی لیکن آج تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام بدحال ہوکر خودکشیاں کررہی ہے،وفاقی حکومت کیا 11 سالوں سے ہی فنڈ نہیں دے رہی کیا؟
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی بتائے کہ خیبر پختونخوا کے لیے جو وفاق سے پیسہ لیا جارہاہے وہ کہاں خرچ کیا جارہاہے؟ وفاقی حکومت آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم دے،ہر گھر میں ڈاکٹر عبد القدیر پیدا ہوگا۔
صفدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ذہنوں کو برباد کردیا ہے، ہر فرد ملک کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے، ملک کے اداروں نے ہی پاکستان کو بچایا ہوا ہے، پاکستان کے تمام ادارے ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں: