WE News:
2025-04-15@06:49:19 GMT

نیا راوی شہر کیا ہے اور کب تک آباد ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

نیا راوی شہر کیا ہے اور کب تک آباد ہوگا؟

اگست 2020 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا مقصد سرکاری دستاویزات کے مطابق دریائے راوی کے کنارے پر ’پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا ریور فرنٹ‘ شہر بنانا تھا۔

لاہور اور شیخوپورہ کے مضافات میں 46 کلومیٹر تک یہ نیا شہر بنایا جائےگا، اس شہر میں اپنی تعمیر کے بعد 12 سیکٹرز ہوں گے جن میں میڈیکل سٹی، اسپورٹس سٹی، کمرشل سٹی، ڈاؤن ٹاؤن، انٹرٹینمنٹ سٹی اور تقریباً 12 ملین لوگوں کی رہائش کے لیے ایک بڑی ہاؤسنگ اسکیم شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور تحصیلوں کے اعتبار سے بھی پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

روڈا حکام کے مطابق لاہور کے لوگوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کی جائےگی جہاں وہ بھرپور زندگی گزار سکیں گے اور شہر کی بھرپور ثقافت اور ورثے کو زندہ رکھتے ہوئے بہت سے مواقع حاصل کرسکیں گے۔

روڈا حکام کے مطابق اب تک 27 کے قریب پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز یہاں پر بنائی جارہی ہیں، جبکہ روڈا اپنی بھی 10 کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے جارہا ہے۔

راوی شہر میں پلاٹ لینے کے لیے لوگ کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

روڈا حکام کے مطابق راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس منصوبے کا سب کام آن لائن کیا ہے، پلاٹ لینے کے لیے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ لوگ ویب سائٹ پر جاکر کمرشل اور رہائشی پلاٹس قسطوں پر خرید سکتے ہیں۔

’یہ پہلا منصوبہ ہوگا جہاں عوام کے ساتھ فراڈ نہیں ہو سکےگا، اگر کوئی پرائیویٹ سوسائٹی میں بھی پلاٹ لیتا ہے اس کا این او سی روڈا جاری کرےگا، رقم بھی روڈا کے ذریعے مالکان کو ملے گی۔ روای سٹی میں کس بھی فراڈ کا کوئی چانس نہیں ہے، یہاں پر سیکیورٹی، سیوریج، ٹریفک کا بہترین نظام قائم کیا جارہا ہے، اور یہ پہلا شہر ہوگا جو پلاننگ کے تحت بنے گا۔‘

یہ شہر کب آباد ہوگا؟

روڈا حکام نے بتایا کہ سروے کے مطابق آئندہ چند سالوں میں 80 لاکھ مزید لوگ لاہور میں آکر بسیں گے، اب لاہور کی آبادی ڈیرھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس وقت راوی سٹی پر 7 سے 8 فیصد کام ہوچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2040 تک یہاں پر 40 سے 50 لاکھ لوگوں کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے، شہر کو مکمل بنانے میں 35 سال لگیں گے، یہاں بہت تیزی سے کام ہورہا ہے۔

’وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسکن راوی میں 100 مستحق افراد میں مفت گھر تقسیم کیے ہیں، ان گھروں میں پانچ کلو واٹ کا سولر سٹم لگا ہوا ہوگا، 15 سال کے اندر آدھے شہر کو آباد کردیا جائےگا، یہاں پر نئے اسپتال اور نئے کمرشل یونٹ بنیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، راوی اور ستلج میں بھی طغیانی کا خطرہ

’میٹرو بس، میٹرو ٹرین کا روٹ یہاں تک بڑھایا جائےگا‘

روڈا حکام کے مطابق فیزبیلٹی تیار کی جارہی ہیں، میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کے ٹریک کو مسکن راوی تک بڑھایا جائےگا۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائےگا، دریائے راوی پر دو یا تین بیراجیز اور ڈیم بھی بنائے جائیں گے، یہ نیا شہر دنیا کے ماڈرن شہروں میں شامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews راوی ریور روڈا حکام سابق وزیراعظم عمران خان نیا راوی شہر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: راوی ریور نیا راوی شہر وی نیوز یہاں پر کے لیے

پڑھیں:

ایران میں پاکستانیوں کاقتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی 

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلررسائی مانگ لی۔
دفترخارجہ کے مطابق مہرستان کاؤنٹی میں 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے اور واقعہ پاک ایران سرحد سے230 کلومیٹر دور پیش آیا۔
دفترخارجہ نے بتایاکہ ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایرانی حکام سے مکمل تعاون کی امید ہے اور لاشوں کی شناخت، واقعے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیقات کرکےذمہ داروں کوسزادی جائے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی  ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • ایران میں پاکستانیوں کاقتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی 
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید