4 ہزار کا پانی کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں یہ توقع کی گئی تھی کہ حالات میں بہتری آئے گی، لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ شہر بھر میں متعدد مسائل نے سر اُٹھا لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا،کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل طور پر شفاف ہونا چاہیے، اس کے علاوہ اسکروٹنی کی فیس کو ختم کیا جائے اور امتحانی کاپیاں طلباء کو دکھائی جائیں تاکہ انہیں اپنے نتائج پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیل و گیس سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا، سائرہ بانو
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع کی سابق ایم این اے اور جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی نعمت سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، تیل و گیس کی رائلٹی کے اربوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں؟ کچھ نہیں پتا؟ ضلع میں 460 اسکول بند ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں، امن وامان کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ شام کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلع بھر میں منشیات، گٹکا سفینہ اور آئس عام ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پولیس منشیات چلوانے کے ماہانہ کروڑوں روپے بھتا وصول کرتی ہے، ضلع بھر میں پینے کا صاف پانی نا ملنے سے جگر کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، شہدادپور میں ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا صاف پانی کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر الیاس انجم اور دیگر عہدیداروں نے ہمیشہ مظلوم عوام کے مسائل کو نمایاں کیا ہے، سائرہ بانو نے اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔