مزدوررہنمائوں کونظرانداز کیا جارہا ہے ،لعل بخش کلہوڑو
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے سندھ گورنمنٹ کے تحت چلنے والے محنت کشوں کے فلاح و بہبود کے اداروں کی ذیلی کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنمائوں کو نذر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل سیکورٹی سندھ کی میڈیکل ذیلی کمیٹی ضلع حیدرآباد،کوٹری اور نوری آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے مزدور رہنمائوں کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کی گئی ہے، ہم صوبائی وزیر محنت شاہد سلام تھیم،سیکرٹری لیبر سندھ اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی جائے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر بیورو سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنمائوں کو بھی اس کمیٹی میں نامزدگی دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلشن معمار ‘پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین کیخلاف مکینوں کا مظاہرہ
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیںکراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور
مطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز، ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل، منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ابوضیا پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب سن لیں کہ گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہمارا اگلا احتجاج سپر ہائی وے پر ہوگا، رات کی تاریکی میں8 انچ کی پانی کی لائین چوری کی گئی ہے لیکن کسی کے کانوں میں جون تک نہیں رینگ رہی، اگر فوری طور پر غیر قانونی کنکشن کو ختم نہیں کیا تو ہم سپر ہائی وے بھی بلاک کرسکتے ہیں، اس لیے متعلقہ ادارے حرکت میں آئیں، غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا جائے۔ ابو ضیا پرویز نے مزید کہا کہ گلشن معمار کے عوام سراپا احتجاج ہیں، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین نے رات کی تاریکی میں بلڈر کو غیر قانونی کنکشن دیا ہے، گلشن معمار کے عوام کے حصے کا پانی چوری کرکے کیوں دیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین گلشن معمار میں کوئی ترقیاتی کام تو نہیں کروارہے لیکن گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرکے فروخت کر رہے ہیں، پانی کا مسئلہ KDA کا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین اپنے دائرہ کار سے ہٹ کر غیر قانونی کنکشن دے رہے ہیں، ہم نے غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے تمام سرکاری دفاتر میں تحریری شکایات اور درخواست دائر کی اور قابض میئر کو بھی درخواست بھیجی لیکن تاحال کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مظاہرین نے بینرز و پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر تحریر تھا کہ پیپلز پارٹی سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا رحیم کی طرف سے سماما چوک تا بنگالی موڑ پر پانی کی 8 انچ کی چوری کی لائن نا منظور، گلشن معمار و اطراف کی سوسائٹیز کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ بلڈر کو8 انچ کی چوری کی لائین ڈال کر دے رہے ہیں، لالا رحیم کی طرف سے گلشن معمار کے پانی پر ڈاکا نامنظور، MDA اور KDA گلشن معمار میں آؤٹر ڈیولپمنٹ کا کام مکمل کریں۔