2025-01-30@18:36:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1102
«میں پاکستان کے»:
(نئی خبر)
پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: متنازعہ کالا قانون پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی ہے۔ اس سلسلہ میں پی آر اے پاکستان کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے...
قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا۔ بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔ پیکا ترمیمی بل کے...
پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے چینی سالِ نو کی مناسبت سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آصف زرداری نے چینی سالِ نو / موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ’’آہنی دوستی‘‘ مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری...
چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سال نو کے موقع پرتہنیتی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کا اشارہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے ’’ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے مزیدٹھنڈی، مثبت اور خیبر کی ہوائیں بیرون ملک سے چلتی ہوئی پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بتایا تھا ٹرمپ کارڈ کی پاکستان کے لیے مثبت ہوائیں چلیں گی، پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا انہوں نے کہا کہ یہ ابتدا ہے پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی۔ ان شا اللہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی، ویلڈن پاکستان کےرونالڈو۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے پیغام میں فیصل واوڈا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی دوستوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے ہمیں محنت اور لگن کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہمارے تعلقات اب قریبی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، اور یہ دوستی...
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ہمسایہ ملک چین کو نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21 ویں صدی کے انتہائی اہم مواقعوں میں سے ایک ہے، پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کی ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اہم سٹریٹجک شراکت دار اور ترقی کے سفر میں پاکستان کا...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے سال نو کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی انہوں نے کہا کہ پچھلی 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام، اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے۔ پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔ ...
وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ اپیلوں پر اعتراض عائد کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرکے اپیلیں واپس کردیں،رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرکے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں،یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیرسماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایاجائے۔ کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیاہے،اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔ بھارت سے نایاب نسل کا سامبر ہرن پاکستان میں داخل مزید :
چیمپئینز ٹرافی کے ٹکٹوں کے آن فروخت کرنیوالے ویب سائٹ کے زیادہ ٹریفک کے باعث سرورز جواب دے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی کے ٹکٹوں کے فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کیلئے فینز کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھا جارہا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی ٹکٹوں کو فروخت کرنیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ آن لائن فروخت کرنے والی ٹکٹس سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر نت نئے ٹیکسز لگا کر یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ کر اپنی شاہ خرچیاں پوری اور اراکین اسمبلی کو نواز رہی ہے، قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ہر صوبائی و قومی اسمبلی کو ہر ماہ کیا سہولیات دی جاتی ہیں؟ سالانہ ترقیاتی بجٹ کتنا دیا جاتا ہے؟ تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ایک ممبر انہیں ہر ماہ کتنے میں پڑتا ہے؟ عوام کے خون پسینے کی...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شدید زخمی بچوں کو عنقریب پاکستان میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس مقصد کے لیے برطانوی ڈاکٹرز پر مشتمل تنظیم ’ڈاکٹرز آف رحمان‘ حکومت پاکستان اور چند دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے اس کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران ’جنگ نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر یوسف الدین شیخ نے بتایا کہ مزید 150 فلسطینی طلباء کو غزہ سے پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی تعداد 325 ہوجائے گی۔ ڈاکٹر یوسف الدین...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں، فلسطینیوں کے لیے انروا کو ختم...
لندن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں اور اب ملک کو استحکام کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل عوام کی محنت پر منحصر ہے، نہ کہ صرف حکومت کی پالیسیوں پر۔ احسن اقبال نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے پر کام ہو رہا ہے اور چینی کمپنیاں ان ذخائر میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ سعودی عرب بھی پاکستان کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا...
ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے، منتقل افراد میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خاندان کے لوگ ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا، پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا۔ ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، سکردومنفی 10، استور، گوپس منفی 09، ہنزہ منفی 06، بگروٹ، گلگت منفی 05، کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر اور آئین پاکستان کی رو سے بھی ایک رشتہ قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ کشمیریوں کی بھرپور وکالت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر اور آئین پاکستان کی رو سے بھی ایک رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مداخلت کا واویلا پاکستان کے خلاف بھارت کا محض پروپیگنڈہ ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ پاکستان کی...
اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا، پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا۔ ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے، منتقل افراد میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خاندان کے لوگ ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی طالبان حکومت نے ایسے ہی اقدامات کئے جن سے خاص فرق نہیں پڑا تھا،...
واشنگٹن (صباح نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو...
اسلام آباد (صباح نیوز) امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، اس دوران سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کار وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان میں ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دوطرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی...
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی۔واشنگٹن میں محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، چیئرمین پی سی بی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے...
(تحریرــ:فیصل فیچرز)ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی سیریز میں اسپنروں نے1990گیندوں پر1117 رنز دیکر16.18 کی اوسط اور4 28.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ69 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لیے گئے اور دو مرتبہ ایک ٹیسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا گیا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اس سے پہلے کبھی اسپنروں نے اتنے کھلاڑیوں کو آئوٹ نہیں کیا تھا۔پچھلاریکارڈ67 وکٹ کا تھا۔ سری لنکا میںویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان2020-21 میں کھیلی گئی سیریز میں3435 گیندوں پر1538 رنزدیکر22.95 کی اوسط اور 6 51.2 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اتنے کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ چھ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے، اوورسیز پاکستانی وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے کےلیے کام ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں بھی بلوچستان سے ذخائر نکالنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، سعودی عرب نے بھی...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ان شا اللہ اس بل کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلے گی، شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے روزمرہ امور میں آسانی اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے اور...
ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں. ڈیجٹل کانٹنٹ بنانے والوں کیلئے گولڈن ویزا، بڑی خبر آ گئی
پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے مالیاتی اصلاحات، ریگولیٹری سپورٹ اور گرین منصوبوں میں بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت سازی کے ذریعے ایک ساز گاری ماحول کو فروغ دینے میں وزارتِ خزانہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030ء تک 348ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے...
کراچی: نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کےلیے تاحیات میعاد کےساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ ترجمان نادراکے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ خصوصی بچوں کےب فارم یا جووینائل کارڈ پربھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا، خصوصی افراد کے لیےمتعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا،اعضا عطیہ کرنے والےافراد کوبھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ اعضا عطیہ کرنے والےخصوصی افراد کےکارڈ پروہیل چیئراورڈونردونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونررجسٹریشن اتھارٹیزمیں اعضا کےعطیہ کے لیےاندراج ضروری ہوگا،قواعد میں ترامیم کا...
آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان...
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030 تک 348ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید فنانسنگ میکانزم کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متحرک...
ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پی ئی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی ایک کے سوا تمام ٹویٹس بظاہر ڈیلیٹ کردی ہیں۔رچرڈ گرینل کی ایکس ٹائم لائن پر ان کی مشہور ٹوئٹس دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوچکی ہے۔ٹوئٹس ڈیلیٹ ہونے کی جانب توجہ سب سے پہلے صحافی وجاہت ایس خان نے دلائی جو خود پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں۔ وجاہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر رچرڈ گرینیل کا ایک ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کی رہائی کے بارے میں رچرڈ گرینل کی...
اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے اس کے سرورز بیٹھ گئے۔چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ آن...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو طلب کرلیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے) درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نریش کمار کو پی ایس ایل 2022 میں سٹہ کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کا مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ملزم چاولوں کا تاجر ہے بلاوجہ اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ملزم کے 3 بینک اکائونٹ غیر قانونی طورپر منجمد کئے گئے۔ دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ان اکائونٹس کا سٹے سے تعلق نہیں۔ ملزم پر فرد جرم...
معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔ شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی...
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی گئی۔ مملکت میں 10 فروری سے عمر ے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ۔ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے ائیر لائنز کو نئی ہدایت جاری کردی ۔ سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ائیر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، آنے والے مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ ایک سال اوراس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، سفر کے وقت بھی ائیر لائنز کو ضروری احتیاطی تدابیر...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔...
ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں اعلیٰ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد دو روزہ دورے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی انویسٹمنٹ معاہدوں پر بھی...
امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا کا اعلی سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد دو روز کیدورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجراورٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنرجینٹری بیچ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور امریکی سرمایہ کار وفد کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت...
بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی...
بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارکان کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ...
امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے مینیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ملک میں 44 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے...
موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باجود موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے45ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے ،نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا، پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ مالی...
جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہواہے۔ اس کی ترجمانی پاکستان کے آرمی چیف نے کی ہے۔ اس مسئلہ کو یو این او کی قراردادوں کے تحت اب تک حل ہوجاناچاہیے تھا‘ لیکن بھارت اپنی مادی طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں کے اس اہم حصہ پر ہے ایک عرصے سے ناجائز طور پر قابض ہے‘ تاہم اس لئے اس مسئلہ کو حل ہوجاناچاہیے جیسا کہ کشمیر کے عوام کی خواہش ہے۔ لیکن موجودہ دور کے پس منظر میں کشمیری عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرکے اس پر طاقت کے ذریعے قبضہ نہیں کیاجا سکتاہے ۔ مسئلہ کشمیر میں یہی کچھ ہواہے۔ اور اب بھی ہورہاہے...
واشنگٹن:امریکا نے عارضی طور پر پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی امداد فی الحال روک دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کئی اہم منصوبے رک گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہےکہ پاکستان کو امداد بند کرنے کا فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا،جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔ امریکی مالی امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، اسی طرح گورننس...
واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ مزید برآں، محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں...
امریکہ نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیئے تھے، جس کا اطلاق یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کے پروگرام پر بھی ہوا ہے۔ اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی، امریکی امداد کی معطلی سے ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رک گئے ہیں۔ اقتصادی نمو سے متعلق 4 ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 ، 4 اور زراعت کے شعبے...
لاہور: پاکستان ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی 13 ہزار 381 ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر آج بھی قابضین کے قبضے میں ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشافات سامنے آنے کے بعد بھی بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر قبضہ کرکے قبضہ مافیا ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے اور بہت ساری اراضی پر کمرشل کاروبار ہو رہا ہے جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر مکانات بن چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 24 ہزار ایکڑ سے زائد لینڈ پنجاب حکومت کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ ‘غیر سنجیدہ’ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات مکمل طور پر ختم ہیں جبکہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے ہوتے ہیں تو کسی ڈیل کے لیے نہیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کریں گے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی حکومت مذاکرات، پی ٹی آئی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو ختم کرنے کا ذمہ دار حکومت اور حکومتی کمیٹی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی اور غیر سنجیدگی بے...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) پاکستان نے سوڈان کے متحارب فریقین سے 21 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات میں شامل ہونے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈانی عوام کے مصائب کا خاتمہ ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان کے دونوں فریقین سے شہریوں کے تحفظ اور سوڈانی عوام کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انسانی بنیادوں پر اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جدہ اعلامیے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سوڈان میں...
اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر کرم کے مطابق چلغوزے کے باغات اور انکی تجارت سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ سال 2022 کے دوران عیدالفطر کے موقع پر ریکارڈ کیے جانے والے کِلپ کو حال ہی میں منفی رخ دے کر پاک فوج کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کی وڈیو میں دکھائے جانے والے باغات دراصل جنوبی وزیرستان میں قائم کردہ امن کا ثبوت ہے اور کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ محمد ناصر خان نے 2023 میں بتایا...
دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔ امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد کئی اہم منصوبے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکا نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اپنی غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد بھی شامل تھی۔ یہ امدادی پروگرام 90 روز کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے تمام سفارتی مشنز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام امدادی پروگرام فوراً معطل کر دیں اور اس حوالے سے تمام کام بند کر دیے جائیں۔ اب امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے،...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی ) کے پاکستان میں منصوبے اہمیت کے حامل ہیں،ان منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی، شفاف رپورٹنگ اور قومی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے...
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آئوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستان کے دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور...
واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے...
اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا اور الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر غیر جمہوری قوتوں کے قبضے کا پروانہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کالے قوانین کے ذریعے محمد علی جناح کے پاکستان کو قید خانہ بنا دیا، اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے بانی کے اُصولوں کے خلاف ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم مارشل لاء کا اعلان ہے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل جیسے کالے قوانین نام نہاد جمہوری حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، آزادیٔ اظہار پر...
جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید کا خیرمقدم کیا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندہ کے طور پر تقرر کی مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق فواد شیر اور ایم جے ایچ جابید نے ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اور مخلتف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے مل جل کر کام کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔علاوہ ازیں بانی...
ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 121 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔ پاکستانی ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس میں بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لینے پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘اور ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ اوپنرز شان مسعود اور...
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی ہے اور تعلقات بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ۔ خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار...
لاہور : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے ۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد،...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقع میں بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
اویس کیانی : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے ۔ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے...
اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ ملاقات میں شہباز نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے...
انور عباس : پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات 1971 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرے گا, رواں ماہ بنگلہ دیشی فوج کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت پرنسپل سٹاف افسر لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کر رہے تھے،وفد نے آرمی چیف, ائیر چیف, چئیرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں ،ان دوروں پر بھارتی میڈیا میں خوب شور و غوغا مچا ہوا اور بھارتی...
ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے،...
سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امن معاہدہ و جنگ بندی کے باوجود تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں میں درجنوں معصوم نہتے فلسطینی بوڑھوں، بچوں، عورتوں کو خونی جارحیت کا نشانہ بناکر معاہدہ کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی میزبانی میں محاذ کے 16سالہ یوم تاسیس کے موقع پر مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر، شاعر و ممتاز...
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توانائی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے...
دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے. پاک چین رشتہ...
حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔ گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف...