2025-02-04@14:54:26 GMT
تلاش کی گنتی: 4409
«مال پر»:
(نئی خبر)
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے صدر نایاب انصاری کے اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیر اہتمام 10فروری کی شام 7 بجے برج بینکوئٹ لطیف آبادنمبر6 میں ریاست مدینہ و سیاست پاکستان کے عنوان پر اتحاد امت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کی صدارت تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر و ڈاکٹر محمد طاہر قادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے جبکہ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علما ء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے۔
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام تحصیل قاضی احمد کے امیر مولانا احسان الحق چانڈیو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد رحلت فرماگئے ۔ نمازجنازہ انکے بائی گائوں سونوخان چانڈیو میں ان کی وصیت کے مطابق ان کے فرزند مولانا ابونعمان چانڈیو نے ادا کی تدفین آبائی قبرستان میںکی گئی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور...
سابق وزیر نے کشمیر کے مسئلے پر صرف سیاسی مذمت تک محدود رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام 77 سال سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نہ انہیں معاشرتی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی مذہبی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں، انہیں چوٹ پہنچتی ہے تو ہمیں بھی درد ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ ہمارے حکمرانوں اور پوری دنیا کے لیے شرم کا مقام...
بدین(نمائندہ جسارت) سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ہمارے لیے روشنی کا منارہ ہے۔ سندھ خصوصاً ٹھٹھہ اور بدین کے تعلیمی اداروں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے ضلع بدین کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نندوشہر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد تعلیم کی حقیقی اکائی ہے جس کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے شرکائے تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ واحد ملک کی منظم تنظیم ہے جو اساتذہ کو حکومت سے اپنے جائز حقوق...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں نے سندھ کے وسائل کو مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے۔ ایک طرف بحریہ ٹاؤن کو رشوت کے عوض ہزاروں ایکڑ زمین دی گئی، تو دوسری طرف کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دریائے سندھ سے 6 نئے کینال نکال کر سندھ کا پانی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی سازش کی گئی ہے، تاکہ سندھ کے عوام سے ان کی زمین اور پانی چھینا جا سکے۔ حکمرانوں کا یہ عمل ملک کی سالمیت اور عوامی مفادات کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے اور ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رشید کمبرانی، رافعہ سلطانہ، منیر احمد ،غلام نبی بھلائی، جمال خان لغاری اور شبیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری و نجی ملازمین حکومت کے دہرے عذاب کا شکار ہیں، نجی کارخانوں میں مزدوروں کو میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اولاد کیلئے روزگار کے دروازے بند کر کے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید...
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد کے شہری مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شامی صدر احمد الشرع کا استقبال کررہے ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی عہد نے شام کی مدد اور عرب جمہوریہ کے ساتھ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کئی پہلوؤں سے جائزہ لیا، نیز خطے میں پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حالات کی مزید بہتری کے امور زیر غور آئے۔ ولی عہد نے اس ملاقات کے موقع پر شامی صدر کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر...
٭ لگتاہے آئین ملک کو چلانے کے لیے نہیں بنا ،وہ اس کو چلانے کے لیے بنے ہیں،حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، حکومت اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہے ،محسوس ہورہاہے کہ کوئی دباؤ آیا اورپیکا بل پر دستخط ہو گئے ٭26آئینی ترمیم میں ایسی ترامیم کو شامل کیا گیا کہ ججز مکمل ان کی کٹھ پتلی ہوں،صدر مملکت سے کہا تھا وہ وقت دیں اور دستخط نہ کریں، مگر کوئی دباو ٔ آیا اورپیکا ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو (جرأت نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں کسی دوسرے رجسٹرڈ تجارتی نام کو استعمال کرنے پر 15 ہزار ریال جرمانے کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور دیگر شہروں کے نام استعمال کرنے سے قبل بھی منظوری لینا لازمی ہوگا۔ قانون کے تحت ایسے تجارتی ناموں کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے جو مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے ملتے جلتے ہوں، سیاسی، مذہبی یا فوجی حوالہ جات پر مشتمل ہوں، امن عامہ یا اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوں، یا عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹریڈ مارک یا سعودی عرب میں معروف رجسٹرڈ ٹریڈ مارک سے ملتے جلتے ہوں۔
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں واٹس ایپ کا وائس اور وڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کردیا گیا ۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اطلاع د ی ہے ، لیکن حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 ء میں وائس کالز اور 2016 ء میں وڈیو کالز متعارف کرائی تھیں اور سعودی عرب میں ان فیچرز پر پابندی 2019 میں عائد کی گئی تھی۔
پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قصبے پر مسلح گروہوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے پورٹ او پرنس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کینسوف پر حملہ کیا،جس میں 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔مسلح گروہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کی ناکافی تعداد کے پیش نظر قصبے میں اضافی پولیس بھیج دی گئی ہے۔
اے نبیؐ، اپنی بیویوں سے کہو، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسولؐ اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکو کار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ نبیؐ کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے۔(سورۃ الاحزاب:28تا30) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے پھر وہ اچھی طرح وضو کرے اورکھڑے ہو...
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لائنز ایریا جناح ٹاؤن یونین کونسل نمبر 9 تقریباً 2 سال سے سیوریج کے مسائل کا شکار، پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر عابد علی ویگر کی جانب سے متعدد بار ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کے دفتر کے چکر لگانے اور سیکڑوں درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیںکی جارہی جس پر کونسلر یوسی 9 عابد علی، کونسلر وارڈ 4 آصف، لیبر کونسلر آصف گجر، کونسلر وارڈ 2 نعیم اور علاقے کے عوام نے پیر کے روز بھی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر کونسلر عابد علی کا نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں سیوریج کا...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں کر سکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔دکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا، کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم آباد مارکیٹ کے دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی انقلاب آفریں ایجادات نے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلاکردیا ہے، صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہ طبی پیشہ ور افراد کو انتہائی منفرد اور حیران کن انداز میں روشناس کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں نئے افق تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان’’ہیلتھ کیئر میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور اے آئی/ مشین لرننگ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2030 ء...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹاؤن میں آٹھویں کونسل اجلاس کا چوتھا سیشن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام اراکین کونسل نے شرکت کرتے ہوئے آج کے اجلاس میں بھی میونسپل کمشنر کے شریک نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرنے کی تجویز پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے تمام اراکین کونسل کے ساتھ جناح ٹاؤن کونسل ہال کے باہر اراکین کونسل کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16ماہ سے ہم جناح ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں جس کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام بنایا جارہا ہے، اسی لیے آج کے اس احتجاج میں جناح ٹاؤن کی...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگاجارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا کہ مال...
اسلام آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں،صدر زرداری نے دباؤ کا شکار ہو کر ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی رپورٹرایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، ان کے عہدیداران نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلقبریف کیا۔ سربراہ جے یوآئی کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، پیکا قانون پر اپنے مؤقف کو دہراؤں گا، پیکا قانون پر صحافیوں کو...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سیکورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کاپہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا...
راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں
LOS ANGELES: موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "گریمی" کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔ یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ بیونسے نے ایوارڈ وصول...
روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو کتنا اسلحہ فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی حالیہ دنوں میں مختصر عرصے کے لیے روکی گئی تھی، تاہم اسے بحال کر دیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل...
اسلام آباد(صباح نیوز)معیشت سے جڑی اچھی خبر، مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2024میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح دسمبرمیں4.1فیصدتک کم ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی درآمدات پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جب کہ چین نے امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کینیڈا، میکسیکو اور چین کے خلاف ٹیرف کی وجہ سے ابھرتی ہوئی تجارتی جنگ سے ’’ کچھ درد‘‘ محسوس کرسکتے ہیں، کینیڈا کو ہماری 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ درحقیقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی عالمی تجارتی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں غالباً امریکی شرح نمو میں کمی آئے گی اور صارفین کے زیر استعمال اشیاء کی قیمتوں...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ محض سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانیوں کرا کے کشمیریوں سے جان نہ چھڑائی جائے، کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے ہرصورت تکمیل تک پہنچانا ہوگا، بھارت سے آلو ،پیاز، ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل ہونے والا ہے، کشمیریوں کو اپنی آزادیکے لیے لڑنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے، فلسطین کی مثال سے ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوتے، مقبوضہ کشمیر بھی بزور شمشیر ہی آزاد ہوگا، حکومت کشمیر پر اے...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالیکے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی...
راولپنڈی (آن لائن) افغان حکومت اور فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں اور افغان حکومت کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردیدشواہد منظر عام پر آگئے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16اے 4 اورایم...
القرآن
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا ممنوع، مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کروادیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس...
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود صحافیوں، اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کے...
کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن؛ صدر و وزیر اعظم کاموذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کا عزم
اویس کیانی : کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر صدر و وزیر اعظم نے موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے عزم اور مرض کی جلد تشخیص اور بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا 4 فروری 2025 کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی سطح پر، کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ طبی سائنس میں پیشرفت، مرض کا جلد...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024ء کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق حکومت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے نومبر کے احتجاج کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے دوران حکومتی اقدام سے متعلق متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ کراچی کی صورتحال پر ایچ آر سی پی کا اظہار تشویشہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے رپورٹ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ...
عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: فیصل چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیعدالت میں ملاقات ہوئی، بانی نے کہا یہ لیٹر لکھا ہے، ہم پرالزام لگایا جاتا تھا کہ سخت زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کےآرمی چیف کوخط لکھنے کی اس سے پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی، انہوں نیخط میں کور ایشوز کو اٹھایا ہے۔وکیل تحریک انصاف کا...
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص...
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے ائی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ...
اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7مہینوں (جولائی تا جنوری) میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں برآمدات کا مجموعی حجم 19.55 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.77 ارب ڈالر (10 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد درآمداتی حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ تاہم تجارتی خسارہ 2.84 فیصد بڑھ کر 13.48 ارب ڈالر ہو گیا۔ ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جنوری 2025 میں دسمبر...
چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت china trade WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید افسوس اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بہت سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کو اس کے اثرات...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہوجائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر دو چار لوگ سب معاملات طے کرتے رہیں گے تو یہ چیزیں نہیں چل سکتیں، جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہو جائیں، سیاستدانوں کے پاس کوئی...
مولانا سید تجمل الحسینی کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی، جبکہ دوبارہ توسیع کی گنجائش آئین میں ممکن نہ تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا...
حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں اسلام آباد: وکلا برادری نے 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے اور دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ 10 فروری کو احتجاجاً شاہراہ دستور کو کالے کوٹوں سے بھر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منعقدہ آل پاکستان وکلا کنونشن میں وکلا نے شرکت کرتے ہوئے عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے مطالبات پیش کیے، جس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
مشرقی ایشیا میں سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین تائیوان کی اداکارہ باربی ہسو فلو اور نمونیا کے باعث انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر 48 برس تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق تائیوان کی مشہور اداکارہ باربی ہسو، جنہوں نے 2001 کے ٹیلی ویژن ڈراما میٹیور گارڈن میں رومانوی کردار کے طور پر مشرقی ایشیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا، انفلوئنزا کے باعث 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ چین کی ویبو مائیکرو بلاگنگ سروس پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں میں باربی ہسو کی بہن ڈی ہسو نے تصدیق کی ہے کہ ’بگ ایس‘ کے لقب سے جانی جانے والی باربی ہسو کا انتقال جاپان میں فیملی تعطیلات کے دوران...
گلگت بلتستان بورڈ آف ایلیمنٹری کے تحت سال 25-2024 کے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا۔ جماعت ہشتم کے نتائج کے مطابق گرلز ہائی اسکول جٹیال گلگت کی طالبہ نصیب ولد افتخار نے 800 میں سے 729 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان: تعلیم اور زراعت سمیت مختلف محکموں میں فیسوں اور ٹیکس کا نفاذ معطل اسی طرح جماعت ہشتم میں دوسری پوزیشن گرلز ہائی اسکول مہدی آباد اسکردو کی طالبہ عقیلہ مریم ولد محمد تقی نے 725 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن بھی گرلز ہائی اسکول جٹیال گلگت کی طالبہ مسرت سیف اللہ کے حصے میں آئی، جنہوں نے 724 نمبر حاصل کیے۔ جماعت...
جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
دنیا کی طاقتور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حماس نے اپنی ایمانی جذبے کیساتھ مقابلے کی لازول تاریخ رقم کردی، امیرالعظیم
پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر طاہر شاہ انتقال کر گئے طاہر شاہ حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ کل مغرب کے بعد سینٹرل پارک میں ادا کی جائے گی۔ صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد ، سیکرٹری شاہد حامد بٹ ،صدر لاہور ایسٹ زون بلال مقیت ، سیکرٹری حبیب الحسن ،خازن شہباز علی ،صدر ویسٹ زون سردار نوشاد سیکرٹری نواب منصور حیات ،میاں اسلم ،صدر نارتھ زون اعجاز بٹ ، عرفان منور اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین نے اظہار تعزیت کی۔ لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا کی سانسیں پھول گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ (جولائی 2024 تا جنوری 2025) کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92کروڑ ڈالرز رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی،...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک عجیب و غریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں خاتون کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ملزمان پر 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری کیا گیا گوبر بھی برآمد کرلیا...
شمالی یورپی ممالک میں شراب کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب کے استعمال میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ اس کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لے آیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا کے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ’شراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے‘ شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس...
لاہور: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس قانون کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے...
سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مکہ اور مدینہ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی...
بیجنگ : امریکہ نے فینٹینیل کے بہانے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر ٹیرف میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ یہ غلط اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ، چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل اور امریکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تجارتی جنگوں کے نتائج کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ دراصل امریکی عوام پر “کھپت ٹیکس” لگانے کا ایک اور دور ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام...
بیجنگ: چین میں اس سال کے آغاز سے اب تک فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ پراکسی وار لڑتے لڑتے ہم خود کو کھوکھلا کر چکے ہیں اور مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون کی حیثیت موم کی ناک کی مانند ہے جسے جس طرف چاہیں موڑ دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، انسان قوانین بناتا ہے تو خاص معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر بناتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ان کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں ہے، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ہم سنتے ہیں کہ...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گذشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا...
کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 فروری 2025ء) شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس ہیں جو نچلی سطح پر شراب کی فروخت کے حوالے سے پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں۔ ان اداروں نے شراب کی دستیابی کو محدود...
ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی...
عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا ہے، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کیے گئے۔فیصل چودھری نے بتایا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردی...
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟ امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات 67 ویں گریمیز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 90 سے زائد کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ گریمی ایوارڈز 2025 میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایوارڈ میں آگ متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ ’البم آف دی ایئر‘ بیونسے کو ان کے البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ کے لیے ملا۔ تقریب میں ’البم...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی،جنوری میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 2.4 فیصد پر آگئی ہے جو دسمبر2024 میں 4.1 فیصد اور جنوری 2024 میں 28.3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے یہ گزشتہ دو سالوں میں سب سے کم افراط زر کی شرح ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جنوری میں صارف قیمت اشاریہ مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جو پچھلے مہینے کے 0.1 فیصد اضافے اور جنوری 2024 میں 1.8 فیصد اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔ بروکریج فرم ٹاپ لائن سکیورٹیز...
آل پاکستان لائرز کنونشن کا دیگر صوبوں سے لائے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پاکستان لائرز کنونشن میں وکلا نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے اور دیگر صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں آل پاکستان لائرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں وکلا نے عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 10 فروری کو ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس لیا جائے اور آئینی ترامیم پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ لانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں، سڑک کے کناروں اور نزدیک ترین مسلح گروہوں کے مراکز نظر آتے ہیں، رات کو گلی کوچے ان کے حوالے ہوتے ہیں، نہ جانے حکومت کہاں ہوتی ہے؟ جوانوں کی شہادت کا سن کر بہت دکھ ہوتا ہے، ہمیں ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، ہم نے پراکسی وار لڑتے لڑتے خود کو کھوکھلا کرلیا ہے، حقائق تلخ ہیں لیکن ملک کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے، منی لانڈرنگ کے الزامات سیاستدانوں پر اور نشانہ مدارس ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے...
بھارتی ریاست اتردیش میں اقبال نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقبال کو قتل کرنے والی ایک خاتون نے اعتراف جرم بھی کرتے ہوئے کہا کہ میں روز روز کی بلیک میلنگ سے پریشان ہوگئی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اقبال گھر گھر زری کے لیے کپڑے دینے آتا تھا اور وہاں سے ہماری دوستی ہوئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے فون کال ریکارڈ کرکے مجھے دھمکی دی کہ جنسی تعلق استوار کرو ورنہ یہ ریکارڈنگ تمھارے شوہر کو سنا دوں گا۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اقبال نے میرے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کی اور میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی تھی۔...
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہے کہ ہمیں ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، ہم نے پراکسی وار لڑتے کڑتے خود کھوکھلا کرلیا ہے، مقتدر قوتوں کے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، پیکا کے حوالے سے قانون یک طرفہ بنا ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ہم سنتے ہیں کہ ہمارے جوان شہید ہوگئے، اب ہم افغانستان کے ساتھ معاملات خراب کرنے جارہے ہیں، وفاق میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس ہوچکا ہے،،کیا اب تک یہاں سے کسی صوبے کو کہا گیا ہے کہ قانون سازی کرنی ہے۔ سربراہ جے...
امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے،...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دیتے ہوئے سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن کی سپلائی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈریپ نے جعلی مرزپان سسپنشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔ڈریپ نے الرٹ میں قرار دیا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کوئٹہ نے میرزپان کا بیچ 007 جعلی قرار دیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دے دیا اور میرزپان سسپنشن 100 ایم جی کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈریپ کا کہنا تھا کہ دوا کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ معیار پر پورا نہیں اترا، سیمپل میں سیفگزائم سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔دوا کے 100...
حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا
حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 460 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود پارلیمنٹیرینز کی متنازع ترقیاتی اسکیموں کو بحال کر دیا، یہ اسکیمیں پہلی ششماہی میں شروع نہیں ہوسکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 460 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دی گئی ہیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا۔حکومت نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 2024ء کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28 اعشاریہ 73 تھی، جو دسمبر میں 4 اعشاریہ1 فیصد ہوئی۔ مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنے کا اعلان، وزیرِاعظم کا اظہار اطمینان معاشی ماہرین کی ستمبر میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کےلیے خوشخبری سے کم نہیں، وزیراعظم انہوں نے کہا کہ جنوری 2025ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 فیصد پر آ چکی ہے، جو 9 سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج...
علیمہ خان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تین سال سے سازشیں چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا فالس فلیگ 9 مئی کیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل یہ اگلے دو تین سال گھسیٹ سکتے ہیں۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی...
مقتدر قوتوں کیلئے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف موڑ دیں، مولانا فضل الرحمان - فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا قانون یک طرفہ ہے، صحافیوں سے مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔ ایسا دباؤ آیا ہے کہ صدر نے جلد ہی دستخط کردیے۔مولانا فضل الرحمان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آفس کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پیکا قانون پر پارلیمانی رپورٹرز سے مشاورت کی۔ اس دوران صحافیوں نے پیکا پر اپنے تحفظات مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھے اور موقف اختیار کیا کہ پیکا قانون آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کےلیے ہے۔ پیکا قانون، مشاورت کی گنجائش، اعتراضات سامنے لائیں، بات کریں گے، وزیر اطلاعاتاسلام آباد، کراچی وفاقی وزیر اطلاعات...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔ ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
مقتدر قوتوں کے لیے آئین و قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، مولانا فضل الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، لگتا ہے پر کوئی دباو آیا اور ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے۔سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی آر اے کے دفتر کا دورہ کیا، صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت باڈی کے ممبران نے استقبال کیا، صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، لگتا ہے پر کوئی دباو آیا اور ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی آر اے کے دفتر کا دورہ کیا، صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت باڈی کے ممبران نے استقبال کیا، صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور...
امارات ایئرلائن نے 1985 کو اپنی پہلی پرواز کے بعد سے ترقی کی وہ منازل طے کی ہے جو کسی اور فضائی کمپنی کے حصے میں نہیں آسکی اور اس کامیابی کا تعلق کراچی اور پی آئی اے سے بھی بنتا ہے۔ اس داستان کا عروج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے 25 اکتوبر سنہ 1985 کو ایک پرواز کے کراچی کے لیے سفر سے ہوتا ہے۔ اس پرواز کے لیے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا ایک ایئربس اے تھری ہنڈرڈ طیارہ اور عملہ استعمال کیا گیا تھا۔ یہ تاریخی پرواز متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز تھی وہ بعد میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنی بن کر ابھری۔ ایمریٹس کی اس پرواز کی منزل کراچی تھی اور اسی مناسبت...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگا جارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا...
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ (رمضان کے آخری عشرے) سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ...
ایف بی آئی اور نیدرلینڈز پولیس کی جانب سے صائم رضا نیٹ ورک کی انتالیس ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ویب سائٹس کی بلاکنگ میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رسمی درخواست موصول ہوئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نہ تو کسی داخلی اور نہ ہی کسی غیر ملکی ادارے نے پاکستان سے اس معاملے میں رابطہ کیا۔ پی ٹی اے کے مطابق ان ویب سائٹس کی ہوسٹنگ پاکستانی سرورز پر نہیں کی گئی تھی اور امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ نیٹ ورک دراصل نیدرلینڈز سے آپریٹ کر رہا...