2025-01-24@20:01:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2708
«فضل الرحمان سے»:
(نئی خبر)
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی توقع ہے ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اضافی بیٹر کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ محمد حریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ہمیں نیوٹرل ایمپائر چاہیے۔ سیاسی مخالفت اور ضد اتنی نہیں ہونی چاہیئے کہ ملکی اور قومی مفاد کے خلاف چلے جائیں۔ پارلیمٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بننا ضروری تھا۔ حکومت پہلے مذاکرات میں بیٹھی نہیں اور جب بیٹھی تو کہا کہ تحریری مطالبات پیش کیے جائیں۔ سب کچھ عیاں تھا اس کے باوجود ہم نے تحریری مطالبات بھی دے دیے تاکہ انہیں کوئی جواز نہ ملے۔ مزید...
(خصوصی رپورٹ ) کراچی ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپور خاص ریجنز میں ایس بی سی اے کے تمام ملازمین الاؤنسز کو ترس گئے ،چھ فروری کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی رشید سولنگی کرپٹ افسران ،انسپکٹرز اور ٹھیکیداروں پرمہربان،ایس بی سی اے آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نے پیسوں کا ڈھیر لگانے والے پوسٹنگ،ٹرانسفر،سیکشن بلزمنظور کرنا شروع کردیے ،ایس بی سی کے دیگرریجن کے ملازمین سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یونٹی یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے اتھارٹی میں ریجنزمیں ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے ، ہمارے پروموشن،چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود ٹیکنیکل اسٹاپ کی ٹریننگ ڈی پی سی ٹو، ریجن میں...
پاکستان میں غذائی افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول کی زیادہ کھیپ سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سال بہ سال 14.50 فیصد اضافے کے ساتھ 1.87 ارب ڈالر رہیں۔باسمتی چاول کی مقدار 30.62 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 491 ٹن رہی اور اس کی مالیت 18.06 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی، نان باسمتی چاول کی برآمدات 13.47 فیصد...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات...
ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
سال 2024 میں سمشتی توانائی نے یورپی یونین کی بجلی کی پیداوار میں کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا تناسب یورپ میں توانائی شعبے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد تک بڑھ گیا۔ یہ اعداد و شمار ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے توانائی جائزہ رپورٹ 2025 میں شائع کیے جس کے مطابق یورپ میں گیس کی پیداوار میں لگاتار پانچویں سال گراوٹ دیکھی گئی جبکہ فوسل فیول پر مبنی توانائی میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جائزہ رپورٹ 2025 کے مطابق ’ یورپ کی گرین ڈیل پالیسی نے یوری یونین کے توانائی شعبے کو تیزی سے تبدیل کیا۔’ تھنک...
پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لا علم تھے کہ’فرانسیسی میگزین’ کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے اپنے دفتر پر دھاوا بولنے کے بعد دفتر دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا، القاعدہ کے اس حملے میں میگزین کے ادارتی عملے کے...
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے باسیوں کےلیے ایک نئی مصیبت، یا یوں کہیں کہ ایک اور ’تحفہ‘ تیار ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں کراچی کی مشہور زمانہ ریڈ بس سروس یعنی پیپلز بس سروس کی، جس کے کرایوں میں یکم فروری سے ’تاریخی‘ اضافہ ہونے جارہا ہے۔ سنا ہے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے فرمایا ہے کہ ریڈ بس کے کرایوں پر سبسڈی کم کررہے ہیں اور عوام کو ساٹھ فیصد زیادہ کرایہ دینا ہوگا۔ اب ذرا حساب لگائیں، پہلے کرایہ تھا 50 روپے، ساٹھ فیصد اضافہ ہوا تو بنتا ہے 80 روپے، لیکن جناب یہ کیا؟ بسوں پر جو نوٹیفکیشن لگائے گئے ہیں، ان کے مطابق پندرہ کلومیٹر تک کا سفر 80 روپے...
برطانیہ(نیوزڈیسک)برطانیہ میں برفانی طوفان پانچ دن رہنے کی پیشنگوئی ، محکمہ موسمیات نے 5 دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کردی ، الرٹ ایڈوائزی کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،اس دوران برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اورپہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی...
اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto) نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید مجرم کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال اٹھایا کہ کیا کوٸی الزام لگائے گا تو اسے سزا دے دی جائے گی؟ پراسیکیوشن نے الزام ثابت کرنا ہوتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سب کو مارنے کی نیت سے آنے والا کسی ایک کو کیوں چھوڑے گا؟ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد ملزم بھی بری ہو چکا جبکہ ایک ملزم دوران ٹراٸل وفات پا گیا۔ سپریم کورٹ نے محمد جاوید کی عمر قید کی...
کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو...
برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار...
چینی منڈی سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانی تاجر نئے سال میں مزید مواقع کی تلاش میں مصروف عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز نان جنگ (شِنہوا) چین میں قمری نئے سال کا آغاز کرنے کی تیاری کے ساتھ خاندانوں کے ملنے اور تہوار کے لئے خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ایک پاکستانی تاجر عدنان آرائیں موسم بہار تہوار میلے کے مصروف ماحول میں چینی صارفین کو مستند پاکستانی قیمتی پتھروں سے تیار کردہ مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں منعقدہ یہ تجارتی میلہ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو یومیہ 10 ہزار افراد کو متوجہ کررہاہے۔ یہ مقامی اور بین...
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے ہیٹی میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ہیٹی کی صورتحال بدستور انتہائی خراب ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہیٹی ایک طویل سیاسی عدم استحکام، بگڑتی ہوئی سکیورٹی اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران کی وجہ سے مزید تباہی سے دوچار ہوتا دکھائی دیتا ہے اور یہ تینوں پہلو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہیٹی کی سیاسی قیادت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون متفق ہیں اب سیاسی ایڈونچر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں معاشی اصلاحات کرکے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، آئندہ پانچ سال میں ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے، ترسیلات زر کو بھی 60 ارب ڈالر تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جنوری 2025ء) 19 ویں صدی کے وسط میں جب طاعون، ہیضے اور زرد بخار نے نوصنعتی و باہم مربوط ہوتی دنیا کو لپیٹ میں لیا تو صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کی لازمی ضرورت بالآخر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے قیام پر منتج ہوئی۔1851 میں معالجین، سائنس دان، ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم فرانس کے دارالحکومت میں منعقدہ 'حفظان صحت' کی بین الاقوامی کانفرنس میں جمع ہوئے جو اس ادارے کے قیام کا نقطہ آغاز تھی۔صحت کے لیے اقوام متحدہ کے اس عالمی ادارے نے 1948 میں اپنے قیام کے بعد دنیا بھرکے لوگوں کی بہبود کے لیے کام کیا ہے جو...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروزجمعۃ المبارک24جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 288,030.00 PKR ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 246,943.53 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24 قیراط 24,694.00 246,944.00 288,030.00 316,009.00 24,694,353.00 22 قیراط 22,636.00 226,362.00 264,024.00 289,671.00 22,636,167.00 ...
---فائل فوٹو بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ 30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔ ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹکراچی ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف... 2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔مختلف الزامات کے تحت مزید...
دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم وستم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سپریم لیڈر ہیبتاللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کو ’صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جاسکتا ہے اور اس کی معقول وجوہات موجود ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو ’طالبان کی جانب سے ناقابل قبول مظالم‘ کا سامنا ہے۔عالمی فوجداری عدالت کے جج...
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے۔ کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئےقرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق شیشے توڑ کر نکالے گئے ہیں ، قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کیے ہوئے تھے۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنےکا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ۔اسلام آباد محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کاچاند 30 جنوری بیروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ کلائمیٹ ڈیٹا پروسینگ سنٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بج کر 36 منٹ پرہوگی۔غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ پررہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، متعددراستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما چوہدری خلیل احمد موتلا جویلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان مودی کے ناکام دورہ مقبوضہ جموں کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 26 جنوری اور پانچ فروری کو یورپی رہنماؤں اور عوام پر عیاں کریں گے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر...
انٹر بورڈ کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے شہر کراچی کو اعلیٰ تعلیم میں پیچھے دھکیل دیا تو اس کو سوتیلی ماں کا سا سلوک سمجھا گیا۔ شہر کراچی میں ایسا بھونچال بپا ہے کہ ماتم کناں ہے علم کا گہوارہ۔ کیا یہ نتائج کسی دوررس منصوبے کا حصہ ہیں؟ جی ہاں سیاست کے بطن سے کچھ یوں ہی ظاہر ہوتا ہے، جس کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکمرانی میں وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے لسانی بل سے ہوا، مگر یہ منصوبہ جلد بازی کی وجہ سے ناکام ٹھیرا اور اس نے منہ کی کھائی تو پھر کوٹا سسٹم کے نام پر اس کو کوٹیڈ کرکے اندرون سندھ یعنی دیہی اور شہری تقسیم داخلوں اور ملازمتوں میں یہ...
اے نبیؐ! اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے۔ پیروی کرو اْس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے، اللہ ہر اْس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔ اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے۔ اللہ نے کسی شخص کے دھڑ میں دو دِل نہیں رکھے ہیں، نہ اس نے تم لوگوں کی اْن بیویوں کو جن سے تم اظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنا دیا ہے، اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے یہ تو وہ باتیں ہیں جو تم لوگ اپنے منہ...
حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین پنشن و دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
کوٹری (جسارت نیوز) الخدمت فائونڈیشن جامشورو کی جانب سے آنکھوں کا مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سمیت دیگر رہنماوں کی پریس کلب آمد۔ دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میڈیکل سینٹر میں مفت آنکھوں کا طبی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے 112 مریضوں کا معائنہ کیا اور 25 سرجری کے مریضوں کو آپریشن کا وقت دیا گیا۔ مفت طبی کیمپ پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو خلیل الرحمن کورائی، امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو مولانا محمد عمر خان، امیر جماعت اسلامی کوٹری اعجاز احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری ثاقب علی ابڑو اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبیداللہ منگی نے...
سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل ایمپلائز لیبر یونین (سی بی اے) سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ضلع کونسل دفتر کے باہر ملازمین کی بڑی تعداد نے زیر قیادت عبدالمجید جسکانی، سینئر نائب صدر محمد عبداللہ چانڈیو،نائب صدر صداقت زنگیجو، جنرل سیکرٹری طارق حسین سولنگی، مشاہد حسین پلھ، جمیل احمد دایو، آصف علی چھجن، مظفر حسین جونیجو، ولی محمد زنگیجو، محمد ہاشم جونیجو و دیگر نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جائز مطالبات کے حل کے لیے بار بار افسران و انتظامیہ کو کہنے کے بعد مطالبات تسلیم نہیں ہو رہے جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے بھی احکامات جاری...
سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب 23 جنوری کو کاتب وحی 64 لاکھ مربعہ میل پر اسلامی سلطنت قائم کرنے والے عظیم سپاہ سالار حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ کی یوم وفات کی نسبت سے ان کی دینی خدمات اور بے مثال فتوحات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ملک کی طرح سجاول میں بھی سیرت کمیٹی، سنی رابطہ کونسل اور جماعت اہلسنّت کی جانب سے بعد نمازِ ظہر جامع مسجد خالد بن ولید سے مدح صحابہ ؓ جلوس عرفان علی ہاشمی اور حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں اور جمعیت اہلحدیث ضلع کے رہنمائوں حفیظ الرحمان میمن رحمانی، حاجی سکندر جھتیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلوس...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری کامریڈ اقبال نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حالیہ پریس کانفرنس خوش آئند ہے لیکن پریس کانفرنس میں شاہراہ ٹنڈو محمد خان کا ذکر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، کئی اضلاع کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ بے یارو مددگار ہے، شاہراہ کے دونوں اطراف ہیوی سولر لیمپ پوسٹ نصب ہیں نہ سائن بورڈ، نہ یو ٹرن، نہ ہی فلائی اوورز ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ شاہراہ ٹنڈو محمد خان کی حدود تک شاہراہ کے دونوں اطراف بڑی بڑی آبادیاں ہیں، بہترین کارپیٹ کے باعث بڑی، چھوٹی ٹرانسپورٹ آبادیوں کا خیال کیے بغیر تیز رفتاری کا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام میئر کاشف خان شورو کی زیر سرپرستی پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے 3 روزہ 31 واں آل پاکستان اللہ وسایو بھٹی، ڈاکٹر جاوید اقبال جونیجو، ڈاکٹر ابراہیم پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا، ٹورنامنٹ 3 دن جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری آغا عبدالصبور پٹھان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی نامور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 26 جنوری بروز اتوار کی شب کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ ٹنڈو ولی محمد کا ضلعی عہدیداران نے سرپرست خلیفہ حاجی علی اکبر طاہری اور ضلعی عہدیداران سے باہمی مشورے سے 2025 نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا جس کا ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ضلعی باڈی کی جانب سے برانچ سرپرست اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دُعا کی کہ مرشد سجن سائیں کی پیاری تنظیم سے وفاکرنے اور اس کے اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی سب کو توفیق عطا فرمائے۔ برانچ عہدیداران میں صدر حافظ انورعلی طاہری ،نائب صدر عمیر طاہری ،جنرل سیکرٹری اکبر طاہری، جوائنٹ سیکرٹری خالد حسین طاہری ، پریس سیکرٹری مزمل طاہری، فنانس...
کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے، نامعلوم چور تقریباً 150قرآنی نسخے تالا اور شیشے توڑ کر لے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق کو شیشےتوڑ کر نکالے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کئے ہوئے تھے، جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنے کا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
غزوئہ حنین ایک انتہائی دشوار موقع تھا جہاں پر آپؐ کی قائدانہ خصوصیات نمایاں طور پر دیکھنے میں آئیں۔ ایک ہی وقت میں مکمل ایمان داری کے ساتھ الگ الگ فریقین کے مفادات کا تحفظ آپؐ کی لیڈر شپ کی اعلیٰ مثال ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ لیڈر چائے کی پتی کی طرح ہوتا ہے جس کے معیار کا اندازہ اسے کھولتے پانی میں ڈال کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ حنین کا معرکہ ایسا ہی کھولتا پانی تھا جہاں یہ واضح ہوگیا کہ دنیا کے عظیم ترین لیڈر کا خطاب صرف آپؐ کے لیے ہی کیوں مخصوص ہے۔ فتح مکہ کے بعد کچھ پڑوسی قبائل مسلمانوں کی ترقی اور کامیابی سے حسد میں مبتلا ہوگئے۔ ان میں سب سے...
اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے10سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا...
معراج کب ہوئی‘ اس کے بارے میں ایک سے زائد اقوال وروایات ہیں‘ لیکن روایات کا یہ اختلاف واقعہ کی حقانیت پر اثرانداز نہیں ہوتا‘ کیونکہ اصل مقصود واقعے کا حق ہونا اور اس کا بیان ہے‘ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہؐ کی زبان مبارک سے تاریخ کا بیان ثابت نہیں ہے‘ کیونکہ تاریخ کا تعیّْن معراج کے ایک حقیقت ہونے اور اْس کے مقصد کے لیے ضروری نہیں ہے۔ راویانِ حدیث نے اپنی اپنی یادداشت کے مطابق حوالہ دیا ہے‘ تاہم مشہور روایات کے مطابق یہ عظیم المرتبت اور بے مثال واقعہ ہجرتِ نبو ی سے کم وبیش ڈیڑھ سال قبل27 رجب المرجب کی شب کو وقوع پذیر ہوا۔ غلام احمد پرویز صاحب سرے سے کسی معراجِ جسمانی...
کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہتر پالیسی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کے لیے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کے دوران کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد ملک کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور اسے جدّت اور سرمایہ کاری کے مرکز میں تبدیل...
غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ پھیلا ہے جسے سمیٹنے میں21 برس لگ سکتے،اقوام متحدہ ،پاکستان کا اسرائیل جرائم کے احتساب کا مطالبہ
غزہ:جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد غزہ واپس آنے والے اپنے تباہ شدہ مکانات میں کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں غزہ/کویت سٹی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز+نمائندہ جسارت) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کاعرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی ٹینک کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ...
ڈیووس: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب احمد کوچوک سے ملاقات کررہے ہیں
ڈیووس: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب احمد کوچوک سے ملاقات کررہے ہیں
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو نوشہرو فیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کیا ہے، جبکہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گلشن اقبال تفتیشی پولیس نے بتایا کہ لاپتہ لڑکی کے اہلخانہ نے ملزم پر اغوا کا مقدمہ کرایا تھا۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم لاپتہ لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ تھا، ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔گلشن اقبال تفتیشی پولیس لڑکی اور ملزم کو لے کر کراچی روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گلشن اقبال سے لڑکی 16 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کے...
اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون متفق ہیں اب سیاسی ایڈونچر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن...
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گورنر ہائوس میں نیا ناظم آباد جم خانہ کی فٹبال ٹیم اور کلب آفیشلز شیلڈپیش کررہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت کھیل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اس ضمن میں فٹبا ل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انڈر 17 فٹبال ٹیم اور کلب کے آفیشلز کے 17رکنی وفد سے گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ نیا ناظم آباد جیم خانہ فٹبال ٹیم اومان دورہ...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں سیلیکشن کمیٹی اجلاس میں قومی ٹیم اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بیٹرخوشدل شاہ کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کوچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔ چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کو فائنل کرنے کیلیے اسکواڈز کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیے گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں...
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ...
امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے...
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی سہولت کیلئے سب سے زیادہ پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بالترتیب بلدیاتی سہولیات بلاتفریق ہر علاقے تک پہنچائے جائیں جس میں تاحال کامیاب ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 10 A، یوسی7میں پردہ پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرپارکس غلام رسول نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو پارکس میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے پارک...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سال 2024 ، میں ملک بھر سے 3070 بچے لاپتہ ہو ئے ،گمشدہ بچوں میں سے مختلف واقعات میں 34 بچوں کی لاشیں ملیں،2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں۔ روشنی ہیلپ لائن1138 کے سربراہ محمد علی نے ریسرچ سیل کی رپورٹ کے مطابق گمشدہ بچوں کے 3070 واقعات میں سے 2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں،جوکہ 94 فیصد کامیابی کی شرح کو ظاہر کرتا ہے، تاحال ابھی پاکستان بھر میں 95 بچے گمشدہ ہیں جنکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ روشنی ہیلپ لائن میں مختلف زرائع سے گمشدہ بچوں کے واقعات سب سے زیادہ پولیس تھانے،ہیلپ لائن نمبر 1138 کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے...
بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا۔
بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
9 مئی اور 26 نومبر کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہونے کیوجہ سے جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، اعجاز الحق
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، کمیٹی میں واضح کہا گیا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں جواب دیا جائے گا، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
حضرت ابُو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے ایک مومن کے دنیوی غموں میں سے ایک غم دور کر دیا تو اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن کے غموں میں سے ایک غم دور کر دے گا۔ اور جس نے کسی تنگ حال مسلمان پر آسانی کی تو اﷲ تعالیٰ اس پر دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا۔‘‘ (مسلم شریف) اس حدیث کا تعلق تو ہر مسلمان سے ہے چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو، لیکن موجودہ معاشرتی حالات کے پیش نظر معالج حضرات، دوائیاں بنانے والے ادارے اور پھر ان ادویہ کو فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور ان سب حضرات کے لیے اسلامی تعلیمات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اور عرب لیگ مشرق وسطیٰ اور اس سے پرے امن و سلامتی کو لاحق مسائل پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا شکار مشرق وسطیٰ کے استحکام کو فروغ دینے میں عرب لیگ کا بہت اہم کردار ہے جبکہ خطے کو غزہ میں نازک جنگ بندی سے لے کر شام، یمن، سوڈان اور لیبیا کے بحرانوں تک بہت سے...
LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے تعلقات میں معقولیت کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈیووس (سوئٹزر لینڈ) میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ایران کو کسی بھی اعتبار سے عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینا بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک افیئرز کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی تنظیموں اور گروپوں کے لیے کارروائیاں درست ہیں مگر اِن گروپوں کو زندگی اور توانائی بخشنے والے حالات کی روک تھام بھی تو کی جانی چاہیے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے...
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 سے 2024 تک آزادی رائے اور میڈیا کی آزادی میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میڈیا کے پلیٹ فارمز میں کچھ پر پابندیاں لگیں اور کچھ کو آزادی دی گئی۔ دو سال میں میڈیا پر پابندیوں کا گھیرا تنگ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ایک صحافی کو قتل اور کئی کو لاپتہ کیا گیا، صحافیوں کو مجبور کر کے ڈیجیٹل آزادی کو چھیننے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریاست نے مین اسٹریم میڈیا پر پابندیاں لگا کر ڈیجیٹل فورمز کی جانب گامزن ہونے پر مجبور کیا۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹرعبدالکریم کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و ستم کے الزام میں طالبان حکومت کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کروائیں گے۔ پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف مجرمانہ پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں۔ درخواست کے بعد آئی سی سی کے جج اب اس بات کا فیصلہ...
لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور مالی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا۔ خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بابراعظم نے 2010 میں اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید غورل نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ حمیزہ مختار کا بیان ریکارڈ کریں اورانہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش کریں۔ جج نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ اگر حمیزہ مختار کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتیں تو اسے خارج کر دیا جائے۔ پاکستانی بیٹر بابر اعظم کے...
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک کالج میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک طالب علم کلاس روم سے اچانک باہر آیا اور تیسری منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ اس واقعے کے بعد کالج میں بھگدڑ مچ گئی۔ طلبا و طالبات میں خوف پھیل گیا اور وہ گھر چلے گئے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکے نے خود کشی کیوں کی یعنی ایسے کون سے حالات تھے جن کے باعث اُسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا۔ لڑکے کے کلاس روم سے نکلنے اور تیسری منزل سے کودنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ لڑکا جیسے ہی کودا، طلبا کلاس روم سے نکل آئے تاکہ اُسے اسپتال پہنچا سکیں تاہم اُس...
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالانکہ مجموعی طور پر بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ماضی کے مقابلے میں آج جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح 3گنا زیادہ ہو چکی ہے، اور یہ رجحان آئندہ دہائیوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کی جو ممکنہ وجوہات بتائی ہیں، وہ یہ ہیں: 1۔ زیادہ عمر میں ماں بننے کا رجحان: دنیا میں خواتین کے دیر سے ماں بننے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر 35 سے 39 سال کی عمر کے دوران۔ اس...
سویزرلینڈ میں عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ یہ خطہ عالمی برادری کے لئے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے۔ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی تقریب سے خطاب کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جنوری 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ اور ملک کے چیف جسٹس عبدالحکیم قانونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں افراد افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ یہ تعین ملک میں شہریوں کے خلاف مبینہ جرائم کی مفصل، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیات کے بعد کیا گیا ہے۔ Tweet URL عدالتی پراسیکیوٹر کریم اے اے خان نے کہا ہے کہ دونوں افراد افغان لڑکیوں اور خواتین، صنفی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچھ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، جن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن بھی شامل ہے۔ اس ملاقات کے بعد جو ولسن نے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنے کا ٹوئٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے...
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز ، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق ملک میں موجودہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کہ تعداد 13 کڑوڑ 22 لاکھ، 54 ہزار، 310 تھی، دونوں اعداد وشمار میں نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں 4 لاکھ، 14 ہزار، 205 نئے رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد جاری...
اسلام آباد — افغانستان میں طالبان عہدے داروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث دو خواتین سمیت 12 افراد کو سرِعام کوڑے مارے گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق ان افراد کو زنا، بدفعلی، شادی کے لیےگھر سے بھاگنے اور "ناجائز تعلقات” رکھنے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا تھا۔ طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خوست اور پروان صوبوں میں عدلیہ، انتظامی عملے اور عام شہریوں کی موجودگی میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 39 کوڑے مارنے اور آٹھ ماہ سے تین سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ سزائیں صوبائی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کو محض جوہری ہتھیاروں سے ہی خطرہ لاحق نہیں بلکہ موسمیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت کا بے قابو پھیلاؤ بھی اس کے لیے بیحد خطرناک ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا سیاست اور سائبر حملوں میں استعمال، بل گیٹس نے خبردار کردیا سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے وجود کو موسمیاتی تبدیلی اور بے ضابطہ مصنوعی ذہانت سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار کثیرفریقی تعاون کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ حقیقت واضح ہے کہ جنگوں سے لے کر عدم مساوات اور...
محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی ۔ کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29 رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ غروب آفتاب 6 بج کر 16 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7 بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے بتایا ہے کہ غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مشال یوسفزئی کے وکالت نامے پر اعتراض کیا اور کہا کہ خاتون نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشال یوسف زئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ لائسنس معطلی کے باوجود وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟عدالت کے روبرو ظہیر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مشال یوسف زئی کی جانب سے جعل سازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم پر صحافیوں کی تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے اس ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈ اور پی بی اے پر مشتمل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں لہٰذا اس بل کو فوراً واپس لیا جائے۔ قبل ازیں پی ایف یو جے نے ایک الگ بیان میں پیکا ایکٹ...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے علم میں لایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) جاویداقبال کی جگہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر جبری گمشدگی گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں چلا آ رہا ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے تدارک کے لیے وفاقی حکومت نے سنہ 2011 میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا جس کے پہلے سربراہ کے طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جج، جسٹس جاوید اقبال کو تعینات کیا گیا۔ سنہ 2011 سے لے کر اب تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ہی اس کمیشن کی سربراہی کرتے رہے۔ اس کمیشن کی...
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے کراچی میں ہونے والی کیپٹنز میٹنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 16 یا 17 فروری کو ایونٹ میں شامل 8 ممالک کے تمام کپتانوں کو کراچی میں جمع ہونا ہے، تاہم روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ آئی سی سی حکام نے اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ نہیں کیا ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان کے سفر کا معاملہ ابھی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیر اس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا ہے اور ملاقات طے پاگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں، ان کی اسلام آباد واپسی پر یہ ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائےگا۔ اور اپوزیشن الائنس...
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا۔ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے...
نومنتخب امریکی صدر نے اپنے بیرون ملک سفارت خانوں اور مشن کے دفاتر پر پرائیڈ فلیگ (ہم جنس پرستوں کا جھنڈا) یا بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فاموں کی حمایت میں ) کے جھنڈوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ’’پرچمِ واحد‘‘ کی پالیسی نافذ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی روزانہ کی بنیاد پر ایگزیکیٹو آرڈرز جاری کرنا شروع کردیئے۔ ان میں سے ایک آرڈر میں بیرون ملک میں تمام امریکی سفارت خانوں اور مشن پر صرف اور صرف امریکی پرچم لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر سال جون کے مہینے کو عالمی سطح پر ہم جنس پرستوں کی حمایت میں ماہِ فخر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جوبائیڈن دور میں دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں پر اس مہینے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2025ء) رہنماء پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں فرعون بن کر گھومنے والے عالمی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں، امریکی عہدیدار میٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں ۔اس امر کا اظہار انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن سے ملاقات پر ردعمل کاا ظہار...