تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں”
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں” WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 18 اور 19 اپریل کو ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی طوفان کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم کے علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جب کہ وسطی پنجاب کے اضلاع فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے، جب کہ ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث پنجاب میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ “ڈیزاسٹر الرٹ” کو فالو کریں۔ کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی ضروری انتظامات کریں۔
این ڈی ایم اے نے مزید مشورہ دیا ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور عمارتوں اور درختوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ژالہ باری
پڑھیں:
اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد بارش ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے گھروں میں نقصان نقصان وی نیوز