فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر اور قریب کھڑی 2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل گئیں، آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹینکر میں
پڑھیں:
راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی
ویب ڈیسک:راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا۔
حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔