WE News:
2025-04-19@12:18:27 GMT

آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج اور کل پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں، بجلی اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے جاری الرٹ کے مطابق آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں اگلے 2 روز کے لیے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔کسان طبقہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات بھی رکھے۔ آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔ عوام سےاپیل کی کہ اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے۔

اگلے 48 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا سے متعلق ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق آندھی طوفان ، بارش اور شدید ژالہ باری سے مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونواح میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ اہم شاہراہوں پر خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ہدایت دی گئی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندھی طوفان، این ڈی ایم اے ژالہ باری شدید بارش نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ندھی طوفان این ڈی ایم اے ژالہ باری نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ڈی ایم اے علاقوں میں الرٹ جاری ژالہ باری بارش اور کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا الرٹ

ملک میں 62  فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ...

دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔

ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • بارش، آندھی، ژالہ باری، موسمی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • آج اور کل بروزہفتہ مختلف علاقوں میں‌طوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • ملک میں آج اور کل شدید آندھی ،بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان:   محکمہ موسمیات
  • تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں”
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری
  • اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے