2025-02-13@16:31:53 GMT
تلاش کی گنتی: 5911
«عالمی حکمرانی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے مصافحہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ مزید :
پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئرمیں پاکستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرنا جو مسلسل پاکستان کی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اجاگر کرنا کہ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی معیشت کی بحالی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جیئر پیڈرسن نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کی جانب مشمولہ منتقلی یقینی بنائیں جس کے لیے شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے قائم مقام صدر احمد الشرح کے وعدوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں، عبوری حکومت اور صوبائی قانون ساز اداروں سمیت ہر جگہ اور ہر معاملے میں قابل بھروسہ اور مشمولہ اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں خواتین کو بطور خاص تحفظ درکار ہے۔ وہ فیصلہ سازی اور اہم عہدوں پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کی بڑھتی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں عسکری سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں بچوں کی بڑی تعداد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو رہی ہے۔ گزشتہ جمعے کو ایک 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور اس سے دو روز کے بعد آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کو نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ہلاک کر دیا...
کراچی (نیوز ڈیسک) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی اپیل کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حمایتی بھی اس مہم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستانیوں کیلئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کسی بھی سیاسی حکمت عملی سے زیادہ اہم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا گیا تھا کہ...
پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال ،دیر سوات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ اور کالام منفی 2 ، چترال دروش میں صفر رہا۔ چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4، ڈی آئی خان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔ نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے کی دھن اور بول انتہائی جذباتی ہیں جو سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولیں گے...
ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نئے دور میں داخل کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ممتاز سماجی و روحانی شخصیت پیر عبدالحمید خان آف کنڈی عمر خانہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ نماز جنازہ آج جمعرات سہ پہر تین بجے اداکی جائے گی۔ڈیرہ خان صاحب ، غازی۔ہری پور روڈ، گاؤں عمرخانہ ( تربیلہ )مرحوم کی زندگی اور خدما ت پر خراج تحسین پیش ۔ پیر عبدالحمید خان ایک نیک سیرت، درویش صفت اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی ترویج، سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ پیر عبدالحمید خان کا...
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد ماورا حسین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا کی فلم کے بارے میں لکھا کہ ’خوبصورت لو اسٹوری تھیٹر میں دیکھ کر بہت لطف آیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ماورا کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ’ماورا ! آپ کمال ہو‘۔ جس پر اداکارہ ماورا حسین نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو ری ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ...
طالبان کے افغانستان پر قابض ہونے کے بعد سے یہ پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ افغانستان ناصرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کی حملوں کی منصوبہ بندی اور بھرتی کے مہمات کو آشکار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل(UNSC) کے اجلاس میں کہا گیا کہ: افغانستان داعش خراسان کے لیے...
ماں کی جدائی کا دکھ ایک ایسا زخم ہے جو وقت کے ساتھ بھی مکمل طور پر نہیں بھرتا۔۔۔یہ ایک ایسا درد ہے جو دل کی گہرائیوں میں بس جاتا ہے اور زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتا رہتا ہے۔۔۔ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت،قربانی،تحفظ اور سکون کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ جب ماں بچھڑ جاتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے زندگی کی روشنی مدھم پڑ گئی ہو، دعاوں کا سایہ اٹھ گیا ہو اور وہ بے لوث محبت کھو گئی ہو جو ہر غم اور دکھ کو سہارا دیتی تھی۔۔۔اس کا نہ ہونا ہر خوشی کو ادھورا کر دیتا ہے اور ہر لمحہ اس کی یادوں میں لپٹا رہتا ہے۔۔۔یہ غم...
مریم نواز شریف نہ صرف خوش شکل ہیں بلکہ خوش بخت اور خوش ادا بھی ہیں انہوں نے میرے خیال میں پہلی کامیابی تو یہ حاصل کی ہے کہ کھوئی ہوئی عوامی محبت کو پی ایم ایل این کے حق میں بحال کرا لیا ہے اپنی جاذب نظر شخصیت انتھک محنت اور سو سے زیادہ عوامی بہبود کے منصوبے پنجاب بھر کی صفائی ستھرائی اور مدتوں کے ’’ڈکے‘‘ ہوئی لاہوری میلے جو ان کی شخصیت کے ساتھ جچتے ہیں اندازہ کریں گزشتہ پینتس برس کی مردانہ حکومت میں کسی کو خیال نہیں آیا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو نہیں ہوا ایسا پنجاب کا دلکش چہرہ کب سے پس پردہ تھا مجھے یاد ہے جب آخری...
راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: بالاکوٹ ، مالم جبہ،کالام03،پٹن، چترال01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ)اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،گوپس منفی 05، کوئٹہ ،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔
یہ تحریر ابتدائی طور پر 2 برس قبل شائع کی گئی تھی آج 13 فروری ہے اور ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ریڈیو معلومات تک رسائی کا بہترین اور مؤثر ذریعہ ہے۔ ریڈیو منفرد تفریحی، معلوماتی پروگراموں، خبروں اور تبصروں کے حوالے سے آج بھی مقبول ہے۔ ریڈیو نے پیغام رسانی سے سفر کا آغاز کیا اور مختلف منازل طے کرتا ہوا اب خبروں، معلومات کے حصول اور تفریح کا اہم ذریعہ ہے۔ مواصلات کے جدید ذرائع کے باوجود ریڈیو کی افادیت قائم ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا تو ریڈیو کو بھی اپ گریڈ ہونا پڑا، یوں گراموفون اور ٹیپ کی جگہ کمپیوٹر نے لے لی۔ نت نئے ریکارڈنگ سافت ویئر آئے جنہوں نے ریڈیو پروڈکشن...
MUMBAI: سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔ شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔ لیکن وقت کے...
ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ریڈیوکس طرح مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی کردار ادا کررہا ہے۔ریڈیو کا عالمی دن منانے کی ابتداء سن 2012 سے شروع ہوئی تھی حالانکہ ریڈیو کی ایجاد بہت پرانی ہے۔لفظ ریڈیو،ریڈیائی لہروں سے منسوب ہے۔ریڈیو ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ریڈیائی لہروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ریڈیو کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پھلیلی تھانے کی حدود مکھی باغ کی 22سالہ مناہل زوجہ اوسامہ جو تین روز سے جامشورو اسپتال میں زیر علاج تھی وہ انتقال کرگئی ،لڑکی کے والد عبدالحکیم قریشی اور اس کی بیوی نے الزام لگا کر پھلیلی پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کیا ہے جس پر پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچادیا ہے ،پھلیلی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، لڑکی نے محبت کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد رمضان المبارک میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اے گریڈ...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تعمیر شدہ گھروں کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں دوبارہ بڑی کمی کرنے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں تیزی کا امکان ہے، ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں دوبارہ فرق لاگو کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟ ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ (ڈیفکلیریا) کے صدر جوہر اقبال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے دیے گئے ریلیف سے عام شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ خاص طور پر وہ لوگ...
PARIS: پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے اختتام پر سابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو ایرک اسمتھ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو دہشت گردوں یا باغی ریاستوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میرے حقیقی خوف وہ نہیں ہیں جو زیادہ تر لوگ اے آئی کے بارے میں بات کرتے ہیں، بلکہ میں انتہاپسند خطرات کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا، ایران، یا یہاں تک کہ روس اس ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی ہتھیار تیار کر سکتے ہیں۔...
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نبیؐ کے گھروں میں بلا اجازت نہ چلے آیا کرو نہ کھانے کا وقت تاکتے رہو ہاں اگر تمہیں کھانے پر بلایا جائے تو ضرور آؤ مگر جب کھانا کھالو تو منتشر ہو جاؤ، باتیں کرنے میں نہ لگے رہو تمہاری یہ حرکتیں نبیؐ کو تکلیف دیتی ہیں، مگر وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے اور اللہ حق بات کہنے میں نہیں شرماتا نبیؐ کی بیویوں سے اگر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے تمہارے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ کے رسولؐ کو تکلیف دو، اور نہ یہ جائز ہے کہ...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نوابشاہ میں غیر معیاری ہوٹلوں اور دودھ کی ڈیریوں پر چھاپے سرکاری احکامات اور معیار کو برقرار نہ رکھنے کے خلاف عوامی شکایت پر چھاپے مارے جارہے ہیں بڑے پیمانے پر ناقص اور ممنوعہ اشیا کا استعمال عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے محکمہ فوڈ سندھ شہید بے نظیر آباد کے ڈپٹی فوڈ سیفی افسر نعمت اللہ گولاچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارنے کے بعد مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور بیکریوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے ہوٹلز دودھ کی ڈیریاں اور بیکری والے انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ایسی اشیا کا استعمال کر رہے ہیں جو سختی سے ممنوع ہیں اور صرف چند پیسوں کے لیے...
اسلام آباد: رواں مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بدھ کے روز بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں حکومت کو گزشتہ مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے. وہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی توقع سے 25 ارب روپے زائد ہے تاہم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ اس کی استطاعت سے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ ترک صدر اردگان کے ساتھ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد اور معروف کاروباری شخصیات بھی وفد میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ صدر اردگان اور وزیراعظم شہباز شریف سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ کونسل کا یہ ساتواں اجلاس ہو گا۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ صدر رجب طیب اردگان کی آمد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبر پی کے کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔ اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جولائی 2019 میں جسٹس (ر) عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ شرکاء نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2012ء میں کی گئی ترمیم کو واپس لینے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء جیسے جابرانہ قوانین کے دائرہ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نہیں معلوم الائنس بنے گا بھی یا نہیں سیاسی استحکام نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں سولہ سال سے حکومت ہے کیا بہتری آئی؟ ن لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے کیا بہتری آئی ہے؟ پی ٹی آئی گیارہ سال سے خیبر پی کے میں کیا بہتری لائی؟ بلاول بھٹو سمجھدار ہیں انہوں نے وزارتیں نہیں لیں۔
لاہور: بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی. بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں. بھارت میں بیروزگار انجینئروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈیپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرئنگ...
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک امریکی دہشت گرد گروہ نے مودی کے طیارے میں بم رکھ دیا ہے۔ کالر نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی گروہ ہے جس نے 6ماہ قبل امریکا میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی اور طیارے کو مکمل چیک کرنے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی گئی۔...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے امریکا سے ٹیکسوں میں استثنا دینے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے جانے پر دنیا بھر کے ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔ٹوکیو حکومت نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ جاپان کو پابندیوں سے باہر رکھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ جاپان پہلے اس بات کا مکمل جائزہ لے گا کہ ان محصولات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے نئے محصولات کے اعلانات پر پیر کے روز دستخط کیے،جن کا اطلاق 12 مارچ سے ہوگا۔
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں روسی جہاز کے سمندری حدود کے قریب آنے پر بحریہ کو الرٹ کردیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق جنوب مغربی صوبے میازاکی اور اوکیناوا کے قریب روسی بحریہ کے جہاز کی رات بھر نگرانی کی جاتی رہی۔ روسی جہاز اوکیناوا کے مرکزی جزیرے کے جنوب مشرق میں 50 کلومیٹر دور سمندر میں موجود تھا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے سال 2024 میں 14.39 ارب روپے کا بھاری نقصان ریکارڈ کیا۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دستیاب مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو سال 2023 میں 16.73 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔یعنی سال 2024 میں فی حصص 2.82 روپے کا نقصان (ایل پی ایس) ہوا جب کہ 2023 میں ایل پی ایس 3.28 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ نقصان زائد آمدنی اور مجموعی منافع کے باوجود ہوا۔لسٹڈ کمپنی کی آمدنی 2024 میں 16 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 219.78 ارب روپے ہوگئی جو سال 2023 میں 188.67 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کے ریونیو کی لاگت 2024 میں 11 فیصد سے زائد بڑھ کر 162.38 ارب روپے ہوگئی جبکہ 2023...
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 10 یونٹس رہی۔سالانہ بنیادوں پر ملک میں کاروں کی فروخت (مسافر کاریں، جیپیں اور پک اپ) میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری میں فروخت 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق یہ مقدار آخری بار جنوری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔جون 2024 کے بعد سے بینچ مارک شرح سود میں 10 فیصد پوائنٹس کی زبردست کمی کے بعد فی الحال 12 فیصد تک کمی...
![شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں](/images/blank.png)
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
پشاور (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر نے پارٹی کی سطح پر آپریشن شروع کر دیا، اس دوران ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ملک عدیل اقبال پی ٹی ائی کیصوبائی سیکرٹریاطلاعات اور ذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، دونوں ممبران کی تعیناتی کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو ابدارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 ء سے 2019ء تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے5رکنی بینچ کا حصہ بھی رہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ملاقات کررہے ہیں دبئی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی)وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترک صدر کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، اْن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری سے جنگ میں پاکستان نے بھارت چاروں شانے چت کردیا ہے اور پاکستان کی پیداوار کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا تاکہ اپنے دعوے کو ثابت کیا جاسکے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مورخین نے...
القرآن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد/لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو ہر صورت امن چاہیے، ہمیں نہیں دیا گیا تو کم از کم آنے والی نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہو گا، یہ ملک ہمارا ہے ہمیں یہیں رہنا ہے، سب باہر نہیں جا سکتے، پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، دونوں ملک ایک دوسرے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں دیگر ججزسندھ ہائیکورٹ باراور کراچی بار کے صدور سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ میری تمام کامیابیوں میں میری ماں اور میری بہنوں کی محنت شامل ہے، مجھے گلی محلے میں دوست بنانے کی اجازت نہیں تھی،ہم اپنی چھت پر کبھی کبوتر تو کبھی پتنگ اڑانے چلے جاتے، اس پر مجھے تنگ کرنے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سعودی کابینہ کے جرات مندانہ ردعمل کو امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، سرزمین فلسطین فلسطینیوں کی ہے ‘بے دخلی کی باتیں انسانی حقوق کی پامالی ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سیجاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ پہلے سے آباد فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کاٹرمپ کا بیان عالمی انسانی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تمام ٹرانسپورٹرز سے التماس کی گئی وہ ٹریفک قوانین کا حترام کریں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی تواب خان منعقد ہوا جس میں شرکاء نے تمام ٹرانسپورٹرز سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لائسنس اور کاغذات کی موجودگی لازمی قرار دیں۔ اجلاس حکومتی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے، ان تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ اجلاس میں سڑکوں کو زبوں حالی پر بھی ٹرانسپورٹرز حضرات نے تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔ کراچی شہر کے تمام چوراہوں پر ناجائز تجاوزات اور 6 اور 9 سیٹرز غیر قانونی کی وجہ سے ٹریفک...
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اس بات کی علامت ہوسکتا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، جس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زمین پر حدت میں اضافہ کرنے والے اخراج سے گرمی، بدترین سیلاب، ہیٹ ویو اور طوفانوں کے ساتھ سمندرکی سطح میں اضافے سے جانوروں اور پودوں کی مختلف اقسام کے معدوم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے زمینی حالات میں تبدیلی کا سامنا ہر جانب ہو رہا ہے۔...
لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی، آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک...
حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جن میں سے اب تک 2 کھرب20ارب19کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات کے اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56 ارب 75کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے96 ارب 75 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب...
لاہور: خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ، سینئر رہنمائوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ، وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔ انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے...
پارٹی ذرائع کے مطابق ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری اور خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو...
سٹی42: صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. نور خان ائیر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباسوں میں ملبوس کم سن بچوں نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے اس موقع پر روایتی استقبالی...
جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ بھی رہے، عظمت سعید نے ایل ایل بی ڈگری کی تکمیل کے بعد 1978ء میں راولپنڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 1981ء میں وہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2019ء تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے...
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرحراست 'ڈبلیو ایف پی' کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملک میں ادارے کے پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اس واقعے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متوفی اہلکار کی موت کیسے حالات میں ہوئی تاہم، اقوام متحدہ حوثی حکام سے اس بارے میں فوری وضاحت لے رہا ہے۔ اس واقعے کی بلاتاخیر، شفاف اور مفصل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی قانونی مہارت اور دیانت داری کو عدلیہ اور وکلا برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا حصہ بھی رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔ شیخ عظمت سعید کی وفات پر عدلیہ، وکلا برادری اور مختلف سیاسی و سماجی...
کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق ہے، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، نجومی نہیں کہ بتا سکیں حکومت کب جائے گی، اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، 26ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ججز تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا،...
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری سے جنگ میں پاکستان نے بھارت چاروں شانے چت کردیا ہے اور پاکستان کی پیداوار کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا تاکہ اپنے دعوے کو ثابت کیا جاسکے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور...
اسلام آباد: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ آج سونے کی قیمت میں کمی آنے سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1372 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیکن ہاؤس جوبلی کیمپس ماڈل اقوام متحدہ (ایم یو این) چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ رواں سال اس پروگرام میں نوجوان سفارتکاروں کو اکٹھا گیا، جنہیں عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری سونپی گئی، اب وہ اہم عالمی مسائل پر فعال انداز سے مباحثوں میں شرکت اور اہم عالمی مسائل پر مذاکرات کر سکیں گے۔ کراچی بھر سے آنے والے مندوبین کے ہمراہ اس سال ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (ایم یو این) میں چھ کمیٹیوں نے حصہ لیا، جن میں سے ہر کمیٹی نے مندوبین کو سفارتکاری، مسائل کو حل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا منفرد مواقع فراہم کیا۔ ان کمیٹیوں میں اقوام متحدہ کی...
وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، اس سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے...
لاہور()سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جسٹس ریٹائر عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔جسٹس(ر) عظمت سعید براڈشیٹ کمیشن کے بھی سربراہ تھے
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت...
پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔ پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہےگا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا‘پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے ، امریکی مفادات کے لیے پراکسی کا کردار قوم کو قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اور کے پی کے جنوبی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ہونے والے جرگہ میں قبائلی عمائدین، مشیران، زعما اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کے پی شمالی عنایت اللہ خان، سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی اخونزادہ چٹان، سابق ایم...
سپریم کورٹ کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو اب دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ...
پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا،پارٹی کے خلاف اقدامات کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈوزیئرچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے، ڈوزیئر میں...
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں،چیف الیکشن کمشنر مکمل طورپرناکام ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا...
بلوچستان میں دورانِ زچگی خواتین کے انتقال کر جانے کی شرح سب سے زیادہ، جب کہ صوبے میں بلوچستان میں 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح ملک بھر میں کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔ جب کہ صوبے میں بلوچستان میں 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ آج بروز بدھ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ کی دی گئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 30 فیصد بچے خوراک کی کمی...
مایاوتی نے کہا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے معاملے پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی مذہبی تفریق پر مبنی کارروائیوں پر فوری روک لگائے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے...
کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعہ کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کی کیاہے کہ کراچی کے شہریوں و تاجروں کامعاشی قتل بند کیا جائے، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں۔ کریم آباد انڈر پاس مینا بازار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائین نہیں ہوتی، ریڈ لائین منصوبہ بھی شہر یوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھاکہ سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل...
آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کو سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس...
واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ میں مصنوعی ذہانت انسانی کام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے جو پیداوار میں تیزی، عالمی معیشت میں بہتری اور آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بے روزگاری میں اضافے اور معاشی عدم مساوات کو بھی بڑھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) شام میں عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے دعویٰ کیا کہ ان کے ملک میں حکومت سازی کا عمل آئندہ ماہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری 'ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بدھ کو الشیبانی نے کہا، ''یکم مارچ سے کام شروع کرنے والی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ تمام شامی عوام کی نمائندگی کرے اور ملک کے تنوع کا خیال رکھے۔‘‘ ترکی، عراق، شام اور اردن کا داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ شام کے عبوری صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین واپس وطن جا چکے، اقوام متحدہ شام...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی، جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری...
عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کیخلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط بنانے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کا خاتمہ کرنے، اور مذہبی اقلیتوں سے متعلق قوانین پر عوامی مشاورت کے ساتھ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا...
ویب ڈیسک : خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکا ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہے کہ مالیاتی ادارے کے نمائندے عدلیہ کے ججز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ججز کی تقرری کے حوالے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا اور اب دوبارہ پارلیمنٹ کو اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام عدل و انصاف سے جڑا ہوا ہے، اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2025ء) رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد رمضان المبارک میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے 454 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 2، 3، 5، 10 سال کے انویسٹمنٹ بانڈ شامل ہیں، حکومت نے 2 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے۔اعلامیے کے مطابق 2 سال کے انویسٹمنٹ بانڈکی کٹ آف ایلڈ 25 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11 اعشاریہ 69 فیصد رہی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 3 سال کے 8 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے، 3 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11 اعشاریہ 889 فیصد برقرار رہی۔اعلامیے کے مطابق حکومت نے 5 سال کے 233 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کیلئے...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے...