2025-01-31@13:46:33 GMT
تلاش کی گنتی: 8705
«اس مہینے میں»:
(نئی خبر)
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔(جاری ہے) طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی سے تعلقات منقطع کر دے گا جس سے غزہ میں 15 ماہ کی جنگ کے بعد اس کی اہم خدمات کی فراہمی میں تعطل پیدا ہونے کا امکان ہے۔انروا کے اسرائیلی سرزمین پر کام کرنے پر پابندی ہو گی اور اس کے اور اسرائیلی حکام کے درمیان رابطہ بھی ممنوع ہو گا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے پابندی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، انسانی امداد انروا کے اور انروا انسانی امداد کے برابر نہیں ہے۔ انروا حماس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثرہ تنظیم کے برابر ہے۔ یہی...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی فوزیہ پروین نے روایتی اونی مصنوعات کو پھر سے زندہ کردیا فوزیہ پروین نے روایتی اونی مصنوعات کو پھر سے زندہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’وی نیوز‘ کی خبر پر بڑا ایکشن وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’وی نیوز‘ کی خبر پر بڑا ایکشن کیک بنانے کا شوق کاروبار کیسے بنا؟ کیک بنانے کا شوق کاروبار کیسے بنا؟ گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟ گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے ، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دبائو میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے...
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ آرمی ایکٹ کی شق ٹو ون ڈی ٹو کالعدم قرار دینے سے کلبھوشن یادو کیس میں ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ ملک کے ڈھائی صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں، ٹو ڈی ون ٹو کے کالعدم ہونے پر ملزمان کا ٹرائل کیسے ہوگا؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل...
ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سرگودھا میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی کے صحافت یا آزادی کی بات کرنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، میڈیا نمائندگان نہ کھل کر لکھ سکتے ہیں نہ ہی کھل کر بات کر سکتے ہیں ، پیکا ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، عوام اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مستقبل میں کیا افواج پاکستان آرمی ایکٹ کا سیکشن 2ون ڈی 2استعمال کرسکتی ہے، وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ مستقبل میں 2ون ڈی2کا استعمال نہیں ہو سکے گا، فیلڈجنرل کورٹ مارشل میں اپنی پسند کا وکیل کرنے کی اجازت نہیں،آرمی چیف اجازت نہ دیں تو پسند کا وکیل نہیں ملتا، ایسے تو کنفرمنگ اتھارٹی ناٹ گلٹی کو گلٹی بھی کر سکتی ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آپ ملزمان کا کیس یہاں لڑ رہے ہیں جو ہمارے سامنے نہیں۔ کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا؟جسٹس حسن اظہر نجی ٹی وی چینل...
فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔ ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا، وکیل احمد حسین نے کہاکہ ملک دشمن جاسوس کاٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ ہمارا مقدمہ آئین سے باہر نہیں ہے،9مئی ملزمان کا ٹرائل ہو لیکن فوجی عدالتوں میں نہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ کوئی دوسری رائے نہیں کہ آئین سے منافی قانون برقرار نہیں رہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو لازوال اور تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی گہرے اور والہانہ ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے پاک چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا اور شہد سے میٹھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چین کے ایکسچینج پروگرامز میں چھ مرتبہ شامل ہو چکے ہیں اور ہر بار چین...
سپریم کورٹ— فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر والے شہریوں میں کیا فرق ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک میں شہریوں کے بچے شہید ہوئے۔سابق چیف جسٹس جواد خواجہ کے وکیل نے کہا کہ 16 دسمبر والے افراد دہشتگردانہ واقعات میں ملوث تھے، ان کے ٹرائل کے لیے ترمیم کرنا پڑی تھی۔دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی ملزمان کا ٹرائل ہو...
— فائل فوٹو سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کیا جائے۔اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔ امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط بتا دینوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے شرط پیش کر دی۔ امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔اس سے قبل امریکی خاتون...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
اسامہ ملک : امریکی خاتون اونیجا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان حکومت سے پیسوں کا تقاضا کردیا، اونیجا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت سے ایک لاکھ امریکی ڈالر طلب کر رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمضان چھیپا پر بھی تنقید کی اور کہا، "تم چپ ہو جاو، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔" انہوں نے حکومت سے نئی سڑکوں اور بسوں کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت سڑکوں کی صفائی پر بھی توجہ دے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی...
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیکا ترمیم کے خلاف میڈیا کے تحفظات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے قانون سازی سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے قبل صحافیوں کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا۔مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر پاکستان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی...
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں اور رواں سیزن میں ان کی واپسی کے امکانات نہایت کم ہیں، جس سے ان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کو مسلسل کمر درد اور عدم استحکام کے باعث آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سلیکشن پینل (NSP) اور آسٹریلوی مینز میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل بحالی کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارش کے لیے رواں سیزن کافی چیلنجنگ ثابت ہوا۔ بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران وہ صرف 73 رنز بنا سکے اور گیند...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ اے پی ایس حملہ اور 9 مئی احتجاج کے سویلینز میں کیا فرق ہے؟ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے اپنے دلائل دیے۔ دوران سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ عام سویلین ملٹری ایکٹ کا سبجیکٹ نہیں، افواج پاکستان کے سول ملازمین پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ کیا ائیر...
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ...
لاہور : پاکستان کے مشہور موسیقار ماسٹر عبداللہ کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 31 برس ہو گئے ہیں۔ ماسٹر عبداللہ کی دھنیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے عظیم موسیقاروں میں کیا جاتا ہے۔ وہ 1930 میں لاہور کے مزنگ علاقے میں پیدا ہوئے اور استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماسٹر عنایت علی کے ساتھ کیا اور راگوں اور راگنیوں میں مہارت حاصل کی۔ ماسٹر عبداللہ نے کئی مشہور گلوکاروں جیسے نور جہاں، مہدی حسن، نسیم بیگم اور مسعود رانا کو متعارف کرایا۔ ان کی تخلیق کردہ دھنیں، جیسے "تو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے”، "چھڈ میری وینی نہ مروڑ”، "جیو...
اسلام آباد : حج 2025 کے دوران حجاج کرام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، یہ درخواستیں 9 فروری 2025 تک آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں، اور انہیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے بھیجنا ہوگا۔ درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو اپنے کاغذات بھی اسی تاریخ تک بھیجنے ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں...
سٹی42: شہر کے پوش علاقے، خاص طور پر اچھرہ روڈ سے منسلک شاہ جمال کالونی میں مویشیوں کی موجودگی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ رہائشی علاقوں میں گائے اور بھینسوں کو باندھ دیا گیا ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گوبر، گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی موجودگی سے نہ صرف صفائی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے، بلکہ سیوریج سسٹم بھی اکثر چوک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا انتظامیہ کی جانب سے رہائشی...
چین میں برف کے مجسمے عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ہاربن(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ میں تجربہ کار برفانی مجسمہ ساز ژانگ ہونگیان 12 مجسموں کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے نئے چینی سال میں کشش پیدا کر رہے ہیں۔1996 کے بعد سے ژانگ ہونگیان تقریباً 3 دہائیوں سے برفانی مجسمہ سازی کے فن سے وابستہ ہے جو ہاربن کی برفانی مجسمہ سازی کی صنعت کی ترقی اور تبدیلی کا براہ راست مشاہدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔” شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے...
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ہوئے۔ تاہم، ایک ہفتے کے اندر وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئے۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیف علی خان پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’Next On Netflix 2025’ ایونٹ 3 فروری کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں نیٹ فلکس اپنی آنے والی فلموں اور ویب سیریز کے بارے میں اعلانات کرے گا۔ خبروں کے مطابق، سیف علی خان کی نئی فلم ‘Jewel Thief’ کو نیٹ فلکس نے...
پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور نہ ہی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب رکھنے کا پلان بنایا تھا۔ گذشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔
گلوبل وارمنگ، ماحولیات، آلودگی، صنعتی فضلہ، یہ وہ اصطلاحات ہیں جو آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہر محفل میں کہیں نہ کہیں ان کا ذکر نکل ہی آتا ہے۔ جہاں چند لوگ بیٹھے ہوں تو یہ موضوع نہ چاہتے ہوئے بھی گفتگو میں شامل ہوہی جاتا ہے۔ پھر وہاں موجود افراد کسی ماہر ماحولیات کی طرح سنے سنائے حل بتانے لگتے ہیں اور اپنی باتوں میں وزن ڈالنے کےلیے اس بات کو کسی حقیقی ماہر سے جوڑ دیتے ہیں۔ ماحولیات کی اہمیت آج کے دور کا اہم ترین موضوع ہے، لیکن معلم اعظم محسن انسانیت نبی مکرمؐ کی ذات مبارکہ کی تعلیمات اس مسئلے پر انسانی تاریخ کی پہلی اور جامع رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم نادانستہ ہم اس...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر...
تصویر: اسکرین گریب نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے شرط پیش کر دی۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔ شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون سے شادی کے 3 خواہش مند سامنے آ گئےشادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس سے شادی کے خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔ اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں...
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف...
---فائل فوٹو راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم، 205 گرفتار، بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ کراچی کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں... پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل...
چین میں نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے ایک میلے میں انسان نما روبوٹس کے ڈانس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یونی ٹری ایچ 1 کو پہلے ہی دنیا کا تیز ترین روبوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ ان روبوٹس نے انسانوں کے ساتھ رقص کیا اور کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ انسانوں سے کم ہیں۔ ان انسان نما روبوٹس نے چین کے ایک روایتی ڈانس سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ شمال مشرقی چین کے اس ڈانس کے دوران روبوٹس اور انسانوں کی حرکات لگ بھگ یکساں تھیں۔ یاد رہے کہ یہ روبوٹس 7.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین عدالت کے روبرو دلائل پیش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے، جبکہ حکومت پنجاب، حکومت بلوچستان، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور شہدا فاؤنڈیشن کے وکلا نے خواجہ حارث کے دلائل کو اپنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آئین سب سے سپریم لا ہے جو سویلینز کو بنیادی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، سپریم کورٹ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے آج اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے...
مہاراشٹرا کے سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ یہ ملک کو تقسیم کرنے والا بیان ہے، وہ نفرت کے پجاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹرا کے بی جے پی شدت پسند لیڈر نتیش رانے نے مسلم طالبات کے حجاب (برقعہ) کو لیکر متنازعہ و اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کی حکومت میں وزیر نتیش رانے نے امتحانی مراکز میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حجاب پہننے والوں کو پاکستان چلے جانے کو کہا ہے۔ نتیش رانے ریاست میں منعقد ہونے والے دسویں اورر بارہویں کے امتحان میں نقل نویسی کو روکنے کے لئے طالبات کے حجاب پر پابندی لگانے کا انتہائی نامناسب و غیر جمہوری مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ' پر جمعرات کو پوسٹ ایک بیان میں کہا، "ہم بظاہرمخالف ملکوں سے یہ وعدہ حاصل کرنے جارہے ہیں کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے اور نہ ہی کسی ایسی دوسری کرنسی کی حمایت کریں گے جو کہ طاقت ور امریکی ڈالر کی جگہ لینے کی کوشش کرے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ٹرمپ اور مودی کی فون پر گفتگو، دو طرفہ تجارت بھی اہم موضوع روس نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دیگر ملکوں کو ڈالر استعمال کرنے کے لیے مجبور کرنا...
ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr) سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی...
واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان ہوا، جس میں 64 افراد طیارے میں سوار تھے اور 3 فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ طیارہ کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیشتر لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا الزام سابق صدر...
جسٹس سوریہ کانت کے ذریعہ لکھے گئے اپنے فیصلے میں عدالت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ زیادہ تر گھریلو ملازمین درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات سمیت پسماندہ طبقات سے آتے ہیں، انہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارت کی مرکزی حکومت کو گھریلو ملازمین کے حقوق اور عزت کے تحفظ کیلئے ایک جامع قانون بنانے کی ہدایت دی۔ جسٹس سوریہ کانت اور اجول بھویان کی بنچ نے وزارت محنت اور روزگار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے قانون سازی کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور چھ ماہ کے اندر اپنے نتائج پیش کرنے...
چین کی ایک کرین کمپنی نے اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ کرین بنانے والی کمپنی ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کیش کی شکل میں رکھے۔ کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا کہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد لے لیں۔ اس موقع پر کچھ ملازمین نے حیرت انگیز طور پر لاکھوں یوآن اپنے حصے میں لے لیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریباً 12.07 لاکھ روپے) جمع کیے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ہینن مائننگ کرین کمپنی نے اپنی سخاوت سے دنیا کو حیران کیا ہو۔ 2023 میں بھی کمپنی نے اپنے سالانہ عشائیہ میں ملازمین کو لاکھوں...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے۔ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبعیت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔ رمضان چھیپا نے کہا کہ چھیپا فاؤنڈیشن کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، ہم یہ سب کچھ انسانی خدمت کی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی...
میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنا داغدار ماضی یاد آجاتا ہے۔ ایم کیو ایم کا ماضی بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے مزین ہے، ایم کیو ایم والوں کو...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کے ساتھ نہیں دی جاتی۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دھمکیاں بھی دیں، انتشاری بھی کہیں اور پھر مذاکرات کی دعوت بھی ہو ایسا نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے نہیں بھاگی بلکہ وفاقی حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے ہم آج مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے...
اسلام آباد: پاکستان کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسی عالمی اصولوں کے مطابق ہے اور اس کا مقصد ملک کی سلامتی، معیشت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔ کوئی بھی ملک غیر معینہ مدت تک غیر قانونی تارکین وطن کی میزبانی کرنے کا پابند نہیں ہو سکتا، اور پاکستان نے اسی تناظر میں قانونی اور منصفانہ اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کا غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا حق ایک خودمختار حق ہے، جو کہ سیکیورٹی خطرات، معاشی تناؤ اور قانونی نظام کی مضبوطی کے پیش نظر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی پر پاکستان کو غیر ضروری اور غیر متناسب تنقید کا سامنا ہے، حالانکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک بھی اپنے قومی مفادات...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ سے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران انسانی حقوق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق ان کی اور ان کی جماعت کی جانب سے دائر متعدد درخواستوں میں سے کسی پر بھی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی جماعت کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین بنانے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا جن کی گزشتہ دنوں ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اب اپنی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا‘۔ وائرل ویڈیو میں اداکار معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے سے خوش ہیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anokhay (@anokhay.official) واضح رہے کہ معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کردی ہے جسے تحریک انصاف نے مستردکردیا،حکومت کی طرف سے یہ تجویز تاخیرسے آئی ہیاورحکومت اگرپارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ تھی تو اسے اس کاباضابطہ اعلان چندروزقبل کردیناچاہئے تھاتاکہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان سے قبل اس تجویزکاجائزہ لیتی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت بھی کرلیتی تاہم 28جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاتھا،سپیکرسردارایازصادق ،جنہوں نے سنجیدگی اور دانشمندی کامظاہرہ کرتیہوئے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کرداراداکیاتھاوہ اب بھی پرامید ہیں کہ مذاکرات...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ میں نئی توانائی اور جوش و خروش کا اضافہ ہوگا۔ آپ اپنے کاموں کو پوری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ انجام دیں گے۔ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھی اچھا دن ہے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ سر درد یا آنکھوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی سے بحث و تکرار سے بچیں۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کے مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔ آپ کو کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ نئی سرمایہ کاری کے لیے بھی دن اچھا ہے۔ منفی پہلو: آج...
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکا سے پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو اس کا محبوب تو اب تک نہیں مل سکا اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن کئی پاکستانیوں نے خاتون سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس، جو اکتوبر 2024 میں اپنے محبوب سے ملنے اور شادی کرنے پاکستان آئی تھیں، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب لڑکے کے گھر والوں نے ان کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔اونیجا اینڈریو رابنس نے یہ عرصہ کہاں گزارا؟ یہ تو پتہ نہیں چل سکا لیکن وہ اپنے 19 سالہ محبوب ندال میمن کا گھر کا پتہ بخوبی جانتی تھیں۔اونیجا اینڈریو رابنس کا ویزہ ایکسپائر ہوا تو پاکستانی حکام نے ان کو...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے خوارج اور دہشت گردوں کے تعاقب کے دوران انہیں جہنم واصل کر تے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی، تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ میں یہاں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیں کئی دہائیوں پر محیط ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ نے بتایا کہ انہوں نے چواین لائی کا استقبال کیا تھا ۔ انہوںنے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 9 مئی کا جرم دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے گزشتہ کل بدھ کو دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دی گئی کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ مجھے میڈیا کی پروا نہیں لیکن درستگی ضروری ہے، میں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ری سیٹلمنٹ کے لیے بیرون ممالک منتقل کیا گیا، بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہشمند 40 ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں، امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ مکمل کرے گا۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے موجود ہیں تاہم اعلیٰ سطح کا رابطہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑے گئے، جدید امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سینئر ترین جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ کراچی بار کے سیکرٹری رحمن کورائی نے جسٹس منصور علی شاہ کو عوامی چیف جسٹس قرار دے دیا۔ تقریب میں موجود وکلا نے جسٹس منصور علی شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا...
کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ لیڈی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔ 15 سال سے سندھ...
امریکا: اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ(غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور)
واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
بھارتی ٹی وی پر ایک پروگرام بیحد مقبول ہے جس کا نام ہے "کون بنے گا کروڑ پتی”۔ یہ پروگرام جولائی 2000 سے مسلسل نشر ہورہا ہے۔ شروع میں اِس کا سب سے بڑا اِنعام ایک کروڑ روپے تھا۔ پھر وہ بڑھ کر پانچ کروڑ ہوا۔ اَب سب سے بڑا اِنعام سات کروڑ روپے ہے۔ بھارت کے مشہور فلم اسٹار امیتابھ بچن اِس پروگرام کے میزبان ہیں۔ شروع سے وہ ہی اِس پروگرام کو چلا رہے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ ہمارے ملک میں اِس قسم کا کوئی پروگرام کیوں ٹی وی پر نہیں چلتا جس میں لوگوں کو اْن کی معلومات جانچ کر اِنعامات دیے جائیں؟ ہمارے یہاں جس قسم کے اِنعامی پروگرام چلتے ہیں اْنھیں کوئی ذی ہوش...
غزہ ‘ لبنان :اسرائیلی کارروائی میں ترکیہ کے 3 شہری اور10 فلسطینی شہید(حماس نے 8‘ اسرائیل نے110فلسطینی رہا کر دیے)
غزہ/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ پر صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میںاسرائیل کی جانب سے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید...
برصغیر میں بسنے والے لاکھوں اور اب کروڑوں مسلمانوں کے محبوب لیڈر قا ئداعظم محمد علی جناح کو اللہ رب العزت نے پیش بہا کر شماتی خوبیوں سے نوازا تھا۔ بیسویں صدی کے سب سے عظیم سیاسی رہنما ہونے کے باوصف قائداعظم کی شخصیت و کردار اس قدر شفاف اور متاثر کن تھی کہ آ ج پون صدی گزر جانے کے بعد بھی ان کا بڑے سے بڑا مخالف اور نا قد بھی انکے بارے کچھ منفی یا بے معنی و لا یعنی گفتگو کر نے سے پہلے سو بار سو چتا ہے ۔ ہمارے ہاں اپنے بڑے بزرگوں اور دنیا سے چلے گئے اکابرین کی بے توقیری کا ایک ناپسندیدہ و قبیح عمل کچھ لوگ فیشن کے طور پر...
یہ حقیقت ہے کہ اگر حکومتیں عوامی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اور سنجیدہ ہو جائیں، ان حکومتوں کے حکمران یہ بات طے کر لیں کہ انہوں نے سیاست کی بجائے عوامی خدمت کرتے ہوئے جہاں ان کی زندگیوں کو آسان بنانا، جہاں ان کو خوشیاں، آسودگی کے ساتھ خوبصورت ماحول اور اس کے اندر اچھا رہن سہن دینا ہے جو کہ ہر حکومت کا بنیادی حق بنتا ہے تو پھر ہر طرف اچھی فضا دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستانی آج ایک نہیں کئی مسئلوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ حالات و واقعات کے تحت کبھی مسائل ہمارے اپنے ہی ہاتھوں پیدا ہوئے اور زیادہ مسائل ان اداروں نے پیدا کئے جن کا کام صرف عوام کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت کچھ، بہت اچھا کر رہی ہے، عوامی فلاح کے اتنے پراجیکٹ ہیں کہ اگر میں اپنے کالم میں ان پر دو، دو فقرے بھی لکھنا چاہوں تو کالم ختم ہوجائے مگر پراجیکٹس ختم نہ ہوں۔ مریم نواز پنجاب کو اپنا گھر سمجھ کے اسی طرح کام کر رہی ہیں جیسے گھر میں ایک اچھی ماں کرسکتی ہے کہ وہ گھر کے مسائل کو جانتی ہے، گھر کے دکھ درد سمجھتی ہے۔ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیتی ہے اور ان کی صحت پر بھی۔ ان کو کھیلتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتی ہے اور انہیں آسان کاروبار کے مواقع بھی دینا چاہتی ہے مگر بیٹیوں کے پیدا ہونے پر مائیں ایک کام ان...
راولپنڈی/اسلام آباد( خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوںکو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جنہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔میجر حمزہ اسرار...
کچھ دن پہلے ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی حیرت انگیز کارکردگی کا ذکر ہو رہا تھا۔ احباب کی گفتگو سے معلوم ہوا کہ ان کے ویوز کئی ملین ہوتے ہیں۔ اس خبر نے مجھے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا کہ ایک نوجوان کا کنٹنٹ کم از کم ایسا ہے کہ کئی ملین لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے۔ یہ وہ دور ہے جب ہمارے آس پاس کے سارے لوگ بڑے مصروف ہیں۔ گھروں میں بیٹھ کر بزرگوں کی بات سننا تو دور کی بات ہے یہاں بڑے بڑے دانشوروں اور فنکاروں کو اپنے پروگرامز میں اتنے لوگ نہیں ملتے۔ اس لحاظ سے یہ نوجوان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ضرور ہیں جو عوام و خواص کو نہ...
صحافیوں، صحافتی اداروں، انسانی اور ڈیجیٹل حقوق تنظیموں کے تحفظات کے باوجود حکومت نے سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرا لیا۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو ہائیکورٹ کے بجائے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی شق اس ٹربیونل کی آئینی حیثیت پر ایک سوال اور اس کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے قانون صرف میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں ان کا کبھی درست استعمال نہیں ہو سکتا اور یہ صرف اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔...
بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ، جس طور پر پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل اور انتہائی متحرک ہیں ، وہ قابل تعریف و لائق تحسین ہے ۔ جس طرح وہ شہر شہر جا کر ہر آدمی کا مسئلہ حل کر ہی ہیں ، میرے نزدیک وہ خدمت کے میدان میں اپنے والد گرامی سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔ دوسری جو اہم قابلیت ان کے اندر موجود ہے وہ اداروں کی بہتری کے لئے بھی کوشاں رہتی ہیں اور اداروں میں بگاڑ بننے کی وجوہات اورکرپشن میں ملوث افراد کی تمام رپورٹس سے باخبر بھی ہوتی ہیں اور اس بارے بغیر کسی کا خیال کئے کھری کھری بھی سنا دیتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے...
کہا جاتا ہے کسی بھی شعبہ ہائے میں بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے، اسکے کار پرداز ہردم ادارے کی ترقی اور ترویج کے لئے نہ صرف فکر مند رہتے ہیں بلکہ متحرک بھی، بالخصوص جن شعبہ جات کا واسطہ براہ راست عوام سے ہوتا ہے، تاکہ عوامی شکایت کا ازالہ کیا جائے اس ضمن میں سفارشات مرتب کی جاتی اور ، سروے کرائے جاتے ہیں، کھلی کچہریاں لگائی جاتی ہیں، بیرون دنیا کے اداروں کا جائزہ لینے کے لئے افسران بالا کو باہر بھیجا جاتا ہے،تاکہ انکی ورکنگ کا جائزہ لے کر ادارہ جات کو مثالی بنانے کے لئے قواعد و ضوابط اور طرز عمل کا اطلاق کیا جائے ،جووہاں رائج العمل ہیں۔قابل ذکر شعبہ تو پولیس...
پیکا ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں گرم ونرم گفتگو کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے ۔ جس میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سب سے زیادہ تحفظات ہیں ۔ میں غور سے اِس ایکٹ کو پڑھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس ایکٹ کی مخالفت کرنے والے دراصل جھوٹ بولنے اور فیک نیوز پھیلانے کی اجازت مانگ رہے ہیں جبکہ آپ کو حقیقی رپورٹنگ یا تجزیے سے کوئی بھی نہیں روک رہا اور نہ ہی سچ بولنے پر آپ کے خلاف کوئی مقدمہ بن سکتا ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ سوشل میڈیا کے ’’غازیوں‘‘ اور انہیں کنٹنٹ فراہم کرنے والے ’’ موکلات ‘‘ نے ریاست کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی...
پاکستان کی معیشت گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار رہی ہے، کئی دفعہ اچھی بھلی ترقی کی راہ پہ گامزن معیشت کو پٹڑی سے اکھاڑ پھینکا گیا اور یوں معیشت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ مگر اس سب کے باوجود، پچھلے ایک سال میں معیشت اور معاشی ترقی میں کچھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اقتصادی ترقی کی شرح، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبہ، دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں اضافہ وہ سب عوامل ہیں جو پاکستان کی معیشت کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ اب بھی پاکستان کی معیشت کے سامنے کئی چیلنجز موجود ہیں لیکن پھر بھی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اس کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان...
دنیا کے مشہور و معروف جنگلوں میں چھوٹے سے چھوٹے جانور سے لے کر قوی الجثہ ہر قسم کے جانور پائے جاتے ہیں، کچھ زیادہ وقت پانی میں گزارنا پسند کرتے ہیں جیسے دریائی گھوڑا، کہنے کو تو اسے گھوڑا کہا جاتا ہے لیکن جسامت میں وہ ہاتھی سے کم نہیں ہوتا، ہاتھی اپنا زیادہ وقت خشکی پر گزارتا ہے لیکن اسے پانی سے خاص رغبت ہے، وہ حالت غصہ میں ہو یا رومانوی موڈ میں، خشکی اور پانی دونوں میں ایک جیسی پرفارمنس دے سکتا ہے۔ غصے کی حالت میں یا پاگل پن کی حدود میں داخل ہاتھی اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو اپنی سونڈ میں لپیٹ کر زمین پر پٹخ دیتا ہے۔ بڑے سے بڑے...
لاہور(نیوز ڈیسک)سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔سعدیہ امام ’24 نیوز‘ کے ایک شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں بطور نقاد نظر آرہی ہیں،جہاں وہ مختلف ڈراموں کے کانٹینٹ، اداکاری اور ہدایت کاری وغیرہ پر تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ’اے عشق جنوں‘ ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ اس ڈرامے میں پہلی مرتبہ شہریار منور ’راحم‘ کے ساتھ ’ایمن‘ کے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم، سعدیہ امام کا اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ...
کراچی میں کے الیکٹرک کے 2 طرح کے صارفین ہیں، ایک وہ جو جائز طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور بروقت بل کی ادائیگی کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو کنڈے سے بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ جو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے، ان کا یہ شکوہ رہتا ہے کہ ہم بل بھی دیتے ہیں اور بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرتے ہیں۔ تاہم، کے الیکٹرک کی ’پھرتیوں‘ کا اب ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے جس میں میٹر خراب ہونے پر چند سو روپے کی بجلی استعمال کرنے والے صارف کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا اور اس کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن...
متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔ ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی...
اسلام آباد: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کے مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اسلام آباد: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کے مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
دمشق (صباح نیوز) شام کی عبوری حکومت نے ملک سے بشار الاسد کے طویل دور کے خاتمے اور باغی سربراہ کی حکمرانی کے تناظر میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ ملک کا 2012 کا آئین معطل کردیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان حسن عبد الغنی نے مزید کہا کہ شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں احمد الشرع سابق جنگجو المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا نیا عبوری صدر مقرر کرتے ہوئے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا۔ ترجمان ملٹری آپریشن نے مزید کہا کہ عبوری صدر...
اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد پر کراچی بار کے...
پشاور (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا ہے۔اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے پشتو کی کہاوت ہے کہ ”نئے کارنامے نہ کرتے تو پرانے کون یاد کرتا؟”جعلی حکومت کی اس برق رفتار قانون سازی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے۔ جعلی سلطنت...
اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کو فوری بند کردیا جائے اور رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کی لسٹ مقامی انتظامیہ کو فوری بھیجی جائے مقامی انتظامیہ تمام غیر رجسٹرڈ بائوزرز کو بند کریں ۔قائمہ کمیٹی نے ایل پی جی کے غیرقانونی کاروبار اور ترسیل پر آئی بی سے بھی رپورٹ طلب کرلی،جبکہ معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی بنادی گئی۔ چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اٹھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے نام کے ساتھ نیا پاکستان لکھا ہے جس کی وجہ سے ہماری سمری وزیراعظم کو نہیں بھیجی جاتی ہے مکان تیار ہیں مگر فنڈز جاری نہیں ہوریے جس کی وجہ سے ہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد کو نوکریاں دیتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کا ذمہ دار ایوی ایشن اتھارٹی اور ملٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نگاہ رکھنے والے لوگوں کو کچھ نظر نہیں آیا اور ہیلی کاپٹر طیارے سے جا ٹکرایا۔ حادثے سے بچا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن اب ریکوری مشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ افسوس کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ کوئی زندہ نہیں بچا۔ ایوی ایشن، ٹرانسپورٹ اور فوج مکمل اور جامع تحقیقات کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا’ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد...
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری اُمور قیصر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی کامیابی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چین نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا کر امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کیا اور ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔
راولپنڈی (صباح نیوز)میر علی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرعلی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہید کے لواحقین کی بڑی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ونیوکراچی ٹائون ناظم محمد یوسف نے صدرزرداری کی جانب سے متنازع پیکا ترمیمی بل2025 کی منظوری کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قراردیتے ہوئے ہوئے اسے جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کے دعویدار حکمرانوں کے لیے لمحہ فکرقرار دیا۔انہوں نے ایک بیان میںپیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ صوبائی رہنما نے کہاکہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی اورمتحدہ جب اقتداسے باہر ہوتی ہیں تو جمہوریت کی رٹ اور اظہار رائے کی آزادی کا شور غوغا کرتے نہیں تھکتی...
اسلام آباد(آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزارت سے اسٹیل مل کے مالی معاملات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین حفیظ الرحمن کی صدارت میں ہوا،سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ اسٹیل مل کے حوالے سے روسی ماہرین کی ٹیم پاکستان آئی تھی،روس کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوئے ہیں روس کی ٹیکنیکل ٹیم اسٹیل مل کا جائزہ لے رہی ہے،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بریفنگ میں بتایا کہ 30 جون تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، اسٹیل مل کی 345 ارب روپے کی لائبلیٹیز ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،اسٹیل مل کو اسکریپ کرنے کی...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر جب بی آر ٹی کی ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور...
بلوچستان کا ضلع پنجگور کھجور کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجگور میں کھجور کی سالانہ پیداوار 12 ارب روپے ہے۔ تاہم ماحولیاتی تبدیلی نے ان کھجور کے درختوں کی پیداواری صلاحیت کو کیسے متاثر کیا ہے۔ جانیے ضیا آغا کی اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں