مسلم کانفرنس کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں، سردار عتیق
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
دورہ سماہنی کے دوراان مسلم کانفرنس کے سینئر عہدیداران و کارکنان سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، مسلم کانفرنس مشکل حالات سے نکل چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ سماہنی، مسلم کانفرنس کے سینئر عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں، سماہنی پہنچنے پر مسلم کانفرنسی کارکنان نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ دورے کے دوران صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور وفات پا جانے والوں کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین چوہدری خضر حیات کی رہائش گاہ سماہنی میں ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی، راجہ طاہر اقبال، ظفر اقبال مہر، میڈم عامرہ خانم، چوہدری عتیق الرحمان اور دیگر سیاسی اور سماجی کارکنان نے ان سے ملاقاتیں کیں ۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کی داعی جماعت ہے۔ ریاست کا ہر بچہ، ہر بوڑھا، ہر جوان مرد و زن تحریک آزادی کشمیر کو مسلم کانفرنس میں تلاش کر سکتا ہے۔
مسلم کانفرنس کسی برداری قبیلے کی جماعت نہیں ہے یہ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے۔ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، مسلم کانفرنس مشکل حالات سے نکل چکی ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب ریاست بھر میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر اُبھر کر سامنے آئے گی۔ ریاستی عوام آج بھی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے افکار کو دیکھ کر چل رہے ہیں، ریاستی جماعت کشمیری قوم کی بھرپور نمائندگی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اولین جماعت مسلم کانفرنس کی جڑیں عوام میں ہیں اور مسلم کانفرنس کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزادکشمیر کی ریاستی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی حقوق کی فلاح اور تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں بھی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے اور کبھی اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان جماعت ہے
پڑھیں:
شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعد ازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔