2025-02-11@01:43:35 GMT
تلاش کی گنتی: 5256

«آئی ٹی ٹریننگ»:

(نئی خبر)
    جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گےپولیس...
    پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔  تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کا جائزہ لے گی قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ملکی نظام میں گورننس کی کمزویوں اور کرپشن کے خطرات کی نشاندہی پر مبنی ایک رپورٹ تیار کرے گی جس کے تحت اصلاحات تجویز کی جائیں گی.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق بدعنوانی کے خطرات کا چھ شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا جن میں مالیاتی گورننس، سٹیٹ بینک کی گورننس اور آپریشنز، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن، قانون کی عملداری، اینٹی منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ شامل ہیں بیان میں...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت بھی جلسے میں کارکنوں تعداد سے ناخوش ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی غیررسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پر گفتگو کی۔علی امین گنڈاپور نے جلسے میں زیادہ کارکن لانے کے لیے اراکین اسمبلی کو فون کالز کیں۔ صوابی جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد اور وجوہات سامنے آگئیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل صوابی کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد سامنے آگئی۔ مظاہروں میں کارکنوں کی گرفتاری اور جیلوں میں قید بھی جلسے میں کم تعداد کی وجہ بنی۔صوبائی صدر جنید اکبر نے وزیرِ اعلیٰ خیبر...
    لاہور: پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی یوم سیاہ کی کال صرف سوشل میڈیا تک محدود رہی  جب کہ پی ٹی آئی رہنمامین شاہراہوں پر احتجاج نہ ہونے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں  ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی  جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    لاہور: پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف  کا پلان بی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں پارٹی نے اجازت نہ  ملنے کی صورت میں پلان بی مرتب کرلیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی متبادل جگہ پر نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے میں احتجاج کی ہدایت کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں...
    کراچی: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیکب بیتھل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ٹام بینٹن کو ان کے کور اپ کے  طورپر انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، ہیمسٹرنگ انجری نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انگلش ٹیم سردست بھارت میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے، بیتھل کو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کا معاملہ درپیش ہے۔  21 سالہ پیسر اسی سبب اتوار کو بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈیمیں شریک نہیں ہوپائے، تاہم بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے، وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ بھی سردست پنڈلی کی انجری سی نجات پانے میں کوشاں ہیں۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔  ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں...
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔
    لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔ رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان...
    ڈیموتھ کرونا رتنے بطور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ میں کیریئر بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گال میں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا، یہ ان کے کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔ ڈیموتھ کرونا رتنے کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز بھی کینگروز کے نام رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت جذباتی ہے، طویل کیریئر میں میرا بیشتر وقت اہل خانہ کے بعد ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ ہی گزرا ہے، اب مجھے انھیں چھوڑنا ہوگا لیکن یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں...
    سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی 3132 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی۔ پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے اور جیسن اسمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بنائے گئے۔ جیسن اسمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ یتھیو بریٹزکے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بن گئے۔ دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ٹاس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہے میچ میں...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 2 سے 3 روز میں دن اور رات میں درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔رات میں درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ دن میں 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں شمال کی سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کوئٹہ میں پارہ 2 ڈگری پر...
    مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران افطار فراہم کرنے والوں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیئے جن کے تحت پیشگی اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے افطار فراہم کرنے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا، اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں اور افراد کو ہی افطاری کرانے کے اجازت ہوگی، جن کی باضابطہ فہرست بھی شائع کی جائے گی۔ نئے قوانین میں کہا گیا ہے...
    حمزہ شہباز پنجاب میں اس وقت متحرک ہوئے جب پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے جوڑ توڑ شروع کی، اس جوڑ توڑ کے عوض حمزہ شہباز پہلی بار 2022 کو وزیر اعلی پنجاب بن گئے لیکن انکی وزرات اعلی تقریبا ڈھائی ماہ ہی چل سکی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزرات اعلی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ناراض ہوئے اور انہیں لندن طلب کیا، جہاں سے واپسی کے بعد حمزہ شریف پارٹی کے معاملات سے دور رہے، 2024 کے عام انتخابات میں بھی ان کے دیے گئے ناموں میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ یہ بھی...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔  صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔  یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
    بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں31 ماؤ نواز مارے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس کے مطابق اس سال اب تک ریاست میں الگ الگ ان کاؤنٹرز میں 49 ماؤ نواز مارے جا چکے ہیں۔
    دبئی کیپیٹلز نے پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز دبئی :دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دبئی کیپیٹلز کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کو 3 لاکھ ڈالر کا نقد انعام دیا گیا۔189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکندر رضا نے 12 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ اس سے قبل روومین پاؤل نے 63 اور شائی ہوپ نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر کیپیٹلز کی فتح کی بنیاد رکھی۔...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ راولپنڈی: میٹرو بس سروس مکمل بحالراولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بحال ہوگئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بند ہے۔راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
    پشاور: امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے 34 رکنی وفد نے پشاور اور ضلع خیبر کا تاریخی دورہ کیا۔ وفد نے جمرود فورٹ اور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا دورہ کیا اور ان تاریخی مقامات کی اہمیت کا جائزہ لیا۔  وفد نے پشاور اور ضلع خیبر آمد پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمرود فورٹ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، خاص طور پر ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس فورٹ کی حکومتی اہمیت پر تفصیل سے بات کی گئی۔ جمرود فورٹ میں سکھ دور کی یادگاروں کا دورہ کرنے...
    ویب ڈیسک:  جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔  ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری  کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال  ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک...
    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس وقت 26 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 132 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ جلد وکٹیں لینے کی کوشش ہوگی، پچ 300 رنز سے زائد والی دکھائی دیتی ہے ،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما...
    شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
    لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو دس ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر واجبات نہ دیئے جانے کیخلاف ایس ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین ایس ڈی اے انتظامیہ کی مخالفت میں نعرے لگارہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ ایس ڈی اے کے سابق ڈی جی غلام محمد قائم خانی کو ایڈمنسٹریٹر یا اتھارٹی کے انتظامی امور چلانے کیلئے چارج دیا جائے تاکہ ملازمین کے دیرینہ مسائل اور تنخواہوں کے معاملات حل کئے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی اے میں کام کرنے والے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
    پشاور ( نیوزڈیسک ) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 5 دہشتگردہلاک۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی حکام...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقہ میر کلام بانڈہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید پولیس حکام کے مطابق آپریشن علیٰ الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بانڈہ خیبر پختونخوا دہشتگرد...
    مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی...
    کرک(نیوز ڈیسک) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل...
    وکلا کا ممکنہ احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔
    ڈی آئی خان: ڈی آئی خان: کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک/ میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو...
    لاہور: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی 37 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم میں رچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کیپ دی گئی۔ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں...
    سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اس ضمن میں وکلا کے متوقع رد عمل کے پیش نظر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات  کیے گئے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب شاہراہ دستور پر واقع سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، شاہراہ دستور کی دوسری سمت نو تعمیر شدہ جناح انڈر پاس کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔...
     (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کیے جانے کا امکان ہے۔  بزنس ریکارڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے ہونے والی آمدن انتہائی معمولی رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت کو تجویز دینے جا رہا ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کھلے پلاٹس یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کر دی جائے۔ پنجاب میں...
    لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے گزشتہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔   ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا ہے۔ سینٹنر نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کھیل کی توقع رکھتے ہیں۔   دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی...
    سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس پر دوبارہ 300 رنز بن سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے اور امید کرتے کہ ابتدائی اوورز میں بال سوئنگ کرے گی۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور راچن رویندرا کی جگہ ڈیوون کانوے کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ...
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    لاہور (صباح نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجا ب کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا، پارٹی صدر نے سائوتھ کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر ہوں گے، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔ صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی، ملک...
    بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے امریکا میں اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی ٹیرف عائد کریں گے جنہوں نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہم سے 130 فیصد ٹیرف لے رہے ہیں اور ہم ان سے کچھ نہیں لے رہے تو اس صورتحال میں نہیں رہا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا اس سے قبل انہوں نے چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردی تھی...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر...
    گال (صباح نیوز)آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی۔گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔سری لنکا کا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نائوٹ آٹ رہے۔ آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اس کے ہوم گرانڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور...
    ٹنڈوجام،صوبائی وزیر زراعت اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں زرعی کانفرنس خطاب اور افتتاح کر رہے ہیں
      اتھارٹی کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل ، ہیوی ٹریفک کے لئے انٹرچینج تعمیر نہ کر سکی انتظامیہ ٹریفک کی آسانی کے لئے سڑکوں کو چوڑا کرنے کی ذمہ داری سے غافل پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹریفک اثرات پر جائزہ رپورٹ کے کلاز 4.2.4میں تحریر ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پر کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل کے لئے پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ این 5پر ہیوی ٹریفک کے داخل ہونے اور باہر جانے کے لئے انٹرچینج تعمیر کرے گی۔ افسران کا کہنا ہے پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ ٹریفک کے حوالے جامع پلان مرتب کرے گی تاکہ ٹریفک کی روانی جاری رہے...
      صوابی جلسے نے ثابت کردیا اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے۔صوابی جلسے میں اختلافات کے خبریں پھیلنے پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،اصل میں صوابی جلسے سے ثابت کردیاہے اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ صوابی میں...
    راولپنڈی (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی...
     لاہور( آئی این پی ) صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی،مخلص کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں۔نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملا قات کی ۔ نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنے خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حکم ہے کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مشکل وقت میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
      پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے  کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے   کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام  بانی پی ٹی آئی  کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 16 ڈگری کالجوں کو ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا دیا۔ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نیوٹیک اور پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز نسٹ، نیومل، جی آئی کے، فاسٹ اور کامسیٹیس کے اشتراک سے آئی ٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور بلاک چین کے تین سے چھ ماہ کے کورس شروع کر دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک کی بہترین یونیورسٹیاں ان کالجوں میں طلباء کو جدید کورس کروائیں گی اور گریجویشن کرنے والے...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی کے باعث کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل بڑھ گئے ہیں کراچی میں صرف51 اعشاریہ 73 فیصد لوگ نلکے کے پانی پر انحصار کررہے ہیں۔باقی کراچی لوگ بورنگ کے پانی کنویں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس سے ملنے والے پانی پر انحصار کررہے ہیں 1998 میں کراچی کے ضلع وسطی میں 90 فیصد لوگ نلکے کے پانی پر انحصار کرتے تھے جبکہ 2023 میں 60اعشاریہ 72 فیصد لوگ نلکے کا پانی استعمال کر رہے ہیں اس حوالے سے اربن پلانر ریسرچر منصور رضا نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل میں اضافہ ہو...
    اسلام آباد: مبصرین نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی ناکامی نے ایک بار پھر سیاسی فریقین اور طاقتور حلقوں کے مابین گہرے عدم اعتماد کو نمایاں کیا، تاہم پی ٹی آئی کا مذاکرات سے اچانک دستبرار ہونا اس کے اپنے مفادات کیلیے نقصان دہ ہے۔ مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور26 نومبر کے واقعات پر الگ الگ جوڈیشل کمیشنز کی تشکیل اور اپنے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی، سزاؤں کی معطلی اور بریت کیلیے حمایت کے مطالبات کیے ،انھیں جامع مذاکرات کی شرط قرار دیا۔ پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اچانک مذاکرات سے لاتعلقی دانشمندانہ اقدام نہیں، اسے زیادہ سے...
    پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے رکن نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے، ان کے مطابق، ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو...
    صوابی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ اسٹیج پر مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات واضح نظر آئے،شیر افضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے تو سلمان اکرم راجہ نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی”۔ دوسری جانب جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب...
    کراچی: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔ قومی سکواڈ اپنا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے کراچی پہنچا، پاکستانی ٹیم کل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس بھی کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کل 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی، پاکستان سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
    نئی دہلی — بھارت کی حکمراں ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) نے نئی دہلی کے اسمبلی الیکشن میں 27 سال بعد واضح برتری حاصل کی ہے جب کہ تقریباً 10 سال حکومت میں رہنے والی عام آدمی پارٹی کو شکست ہوگئی ہے جسے کئی مبصرین غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔ پانچ فروری کو ہونے والے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہفتے کو ہوئی اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق بی جے پی نے 70 رکنی اسمبلی میں 48 اور عام آدمی پارٹی نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابات میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، وزیر سوربھ بھاردواج اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت عام آدمی...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر کے قدیم علاقے لیاری موسیٰ لین کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ڈھائی سالہ بچی گھر کی چھت پر اندھی گولی کا شکار بن گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے جاں بحق ہوئی۔ لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز...
    کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دولہے کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دولہا آفتاب پولیس اہلکار ہے۔
    صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں...
    لاہور: ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف گیند بازی کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے کی رپورٹ آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی گزشتہ روز ہونے والی انجری اور ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انجری سنگین نہیں اس لیے امید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تک مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے...
    کراچی: بنگلہ دیش کی اعلیٰ تعلیم سے منسلک قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی یہ دورہ او آئی سی کے پاکستان میں موجود ادارے کامسٹیک کے تعاون سے کیا جائے گا جس کا مقصد بنگلہ دیشی جامعات کو یونیورسٹیز کی بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانا ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی پاکستان میں قائم سائنسی اور تکنیکی تعاون کی کمیٹی (کامسٹیک) اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی تعلیمی اور تحقیقی تعاون کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی کراچی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور او آئی سی کامسٹیک...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، مذاکرات کا راستہ ہی ملک کی بہتری کا حل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے   پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، جیسا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے طویل لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر راستہ نکالا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر ایک جماعت کو اپنا مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں مسلم...
    سری لنکا کے گرڈ اسٹیشن میں بندر کے گھسنے کے باعث پورے ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو سری لنکا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، اور اس دوران شہری شدید مشکلات سے گزرے۔ یہ بھی پڑھیں جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے 3 گھنٹے کے کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کی، جبکہ مکمل بحالی...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک معصوم نرسری ورکر کیٹی بیمپٹن نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک سوئنگر پارٹی میں شریک ہوئی۔ وہ ایک مڈل کلاس جوڑے کے بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی اور انہی نے اسے پہلی بار اس شرمناک پارٹی میں مدعو کیا۔ یہ تجربہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دینے والے ایک خطرناک راستے پر لے گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 2020 میں شمالی ویلز میں پرورش پانے والی کیٹی آسٹریلیا گئی، جہاں اس نے اپنی زندگی کی پہلی سوئنگنگ پارٹی میں شرکت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اس کے لیے خود شناسی کا سفر ثابت ہوا، مگر اس دوران اسے یہ بھی سمجھنے کا موقع ملا کہ...
    کولمبو: سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی...
    نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کیساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا، بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینیئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ ایک بڑا تصادم ہوا ہے۔ آج صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں 31 نکسلی مارے گئے جب کہ دو فوجی ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیجاپور پولیس حکام نے نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر کی تصدیق کی۔ آج صبح کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کے...
    پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، رہنمائوں کے ایک دوسرے پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری ہوئی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیرافضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی۔پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، 8فروری کو صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا دیے۔شیر افضل مروت...
    اسلام آباد:   پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت حکومت، اتحادیوں اور اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مذاکرات تو آخرکار ہونے ہیں، بڑی لڑائی کے بعد یا چھوٹی لڑائی کے بعد، فساد کے بعد یا فساد سے پہلے، مذاکرات کے بغیر آگے بڑھنے کا رستہ بنتا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نظام کی بہتری کے لئے جانا ہے، شارٹ کٹ کوئی نہیں ہے، ایک دوسرے کو گرا کے کے بھی آپ فتح حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل کر بیھٹیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل کےحل کی بات کریں گےتواناختم ہوجائےگی، اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے، آئین،قانون اورمسائل کی بات آئےگی توہم اکٹھےہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات متنازع ہوئےہیں،ایجنڈاطےکرناہےکہ ہم نےملک کیلئےکرناکیاہے،ہم نےاپنااظہارکیاکہ یہ ہماری رائے ہے،یونٹی گورنمنٹ بنائیں،اس سےقبل ایجنڈاطےکرناہے،ہم نہیں کہہ رہےکہ کوئی آکربیٹھےفوج،عدلیہ،سیاستدان ہیں،اپوزیشن کوبھی شامل کرکےبیٹھیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کی خاتون رہنماء نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47 کے ذریعے شکست خوردہ حکمرانوں کو ملک اور بلوچستان پر مسلط کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین رہنماؤں نے کہا ہے کہ سال 2024 کے عام انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے شکست خوردہ عناصر کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔ عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا تھا۔ یہ بات انہوں پی ٹی آئی بلوچستان کی خواتین ونگ کی رہنماء زولیخہ مندوخیل و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں پی...
    نمائندہ آئی ایم ایف نے  کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کردی۔ میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ تاہم کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کی  وزارت خزانہ نے کہا کہ ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو رہنمائی اور تیکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔  آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے...
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔...
    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف  کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
    آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ انہوں نےکہا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کا آپشن موجود ہے، خوشدل شاہ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں آپشنز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے ان کے ایم آر آئی اسکین کے بعد ہی پتا چلے گا، ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی سلیکٹرز کی ذمہ داری ہے انتظامیہ کی نہیں۔ اظہر محمود نے مزید کہاکہ سلیکشن کمیٹی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا، کسی کو معافی نہیں ہوگی۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندے لے کر جلسے میں آیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا...
    پشاور: پشاور کے تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بھائی ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے جھنڈا بازار محلہ دھونا پتی کا دورہ کیا۔ تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ ترجمان شہزاد احمد صدیقی، کریمپورہ بازار صدر خرم شہزاد، چوک شادی پیر بازار صدر حاجی اسرار خان، دیگر عہدیداران، پاکستان تحریک انصاف ورکرز، اہلیان علاقہ، ہندو کمیونٹی کے زمہ داران نے  استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے محلہ دھونا پتی میں ہونے والے تزہین و آرائش کے کام کی تفصیلات سے ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور...
    اسلام آ باد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1.86 ارب ڈالر تک...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔روز نامہ امت نے آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ فورسز نے گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں آپریشن کیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں کئے گئے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 5 خوارج زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 میر علی میں جبکہ 2...
    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نمائندے نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کردی۔ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے کہا کہ موجودہ ٹیم کا دورہ صرف تکنیکی معاملات کے جائزے کے لیے ہے، اسے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے منسلک نہ کیا جائے۔ ماہر بینیجی  کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کا مقصد پروگرام سے متعلقہ تکنیکی امور پر کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کے دیگر جائزے شیڈول میں شامل نہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد سے متعلق فی الحال کوئی تبصرہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ تاہم نمائندہ آئی ایم ایف نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو رہنمائی اور تیکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا...