2025-04-15@07:31:02 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«ہائی اسکول»:
اسلام آباد:بہارہ کہو میں لندن اکیڈمک پلانز سکول “لیپس” کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں سکول کے ہونہار طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔ ننبھے منے طلبہ طلبہ نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے نا صرف تقریب کو چار چاند لگا دیئے بلکہ شرکا سے بھی خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کے طلبہ وطالبات، تدریسی و معاون سٹاف، والدین، اہل علاقہ اور مختلف طبقہ فکر متعلق شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہذا کے ڈائریکٹر غوری کیمپس سردارمحمد زبیر نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک اور بچوں و والدین کی محنت کی بدولے آج ادارہ پانچویں کامیاب تقریب تقسیم...
اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق وضاحت جاری ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ انٹرن شپ پروگرام کروا رہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس قسم کے کسی پروگرام کی معاونت نہیں کر رہی۔ ایسے جعلی پروگرام کے حوالے سے معلومات ملنے پر طلبہ رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں۔ وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کرواتی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت سینئر ججز کی کمیٹی کی نگرانی...
اسلام آ باد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا ء سکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔

خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات پہن کر اسکول نہ آئیں ، محکمہ تعلیم سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسکول اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر اسکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ سندھ کے نجی اسکولوں میں بُک بینک قائم کیا جائے: رفیعہ ملاح کا مراسلہصوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول...
محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کے چیف ایگزیکٹو افسر لی جیگن نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے کے بلاک-1 سے بجلی کی پیداواری لاگت 5.52 روپے فی یونٹ ہے جو کہ ہائیڈرو ذرائع سے پیدا ہونے والی توانائی سے نمایاں طور پر سستی ہے. رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) کی جانب سے تھر کول فیلڈ کے بلاک-1 میں واقع اپنی 78 لاکھ ٹن سالانہ لگنائٹ کان کے لیے کمرشل آپریشنز کی تاریخ (سی او ڈی) اسٹیج ٹیرف کے تعین کے لیے ”ایس ایس آر ایل“ کی درخواست کے حوالے سے بلائی گئی عوامی سماعت سے خطاب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خط لکھ کر تجویز دی ہے کہ ہر یونین کونسل میں لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول قائم کریں کیونکہ پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو خط میں لکھا ہے کہ آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنے صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جرات مندانہ اور مؤثر قدم اٹھائیں۔...
سحرش سدوزئی کا کہنا ہے کہ 2016 میں راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک اسکول شروع کیا جس میں صرف 3 بچے تھے اور اب 200 سے زیادہ بچے اس اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں تمام وہ بچے پڑھ رہے ہیں جن کی مائیں لوگوں کے گھروں میں کام کررہی ہیں اور والد دیہاڑی دار مزدور ہیں۔ سحرش سدوزئی کے مطابق فریضہ کے نام سے شروع ہونے والا پراجیکٹ پرائمری تک بچوں کو تعلیم دیتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان بچوں کی ابتدائی تعلیم ایسی ہوکہ آگے جاکر وہ باآسانی کسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ سحرش نے بتایا کہ جب ان بچوں کو گلی...
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاسی گوٹھ اسکیم 33 میں قائم نجی اسکول سے 7 روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ عبدالسبحان کو بازیاب کر کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے غلط کام کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ...
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024ء کے خراب نتائج پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز اور ڈی ڈی ایز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری حکم نامے کے...
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
کھپرو (نمائندہ جسارت)تین دہائیوں سے قائم اسکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم بلڈنگ۔ فرنیچر۔ واشروم۔ پینے کیلیے صاف پانی تک میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نزدیک بس اسٹاپ یونین گوٹھ محمد صالح سمیجو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صالح سمیجو جو 1994میں قائم ہوا جسکا سیمس کوڈ 407020361 الاٹ ہے اسکول میں اس وقت 160بچے زیرتعلیم ہیں جن میں 40 فیصد بچیاں بھی ہیں۔ اور ان سب بچوں کیلیے صرف ایک استاد مقرر ہے اسکے علاوہ نہ بلڈنگ۔ نہ فرنیچر۔نہ پینے کیلیے صاف پانی۔نہ ہی واش روم کی سہولت کچھ بھی میسرنہیں۔ بچے اینٹوں پر لکڑی کے ٹکڑے رکھ کر عارضی بینچ بنا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود استاد محمد یامین راجڑ کے بقول...
ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے کی۔ ریلی میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ذوالفقار علی، ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اشرف حسین اور دیگر تمام ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ولی فلاحی...
حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں

حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...

بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دونوں اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانا چاہتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بچوں کی خوراک پر توجہ دی جائے گی تو ان کی صحت بہتر ہو گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بچوں کی نشو و نما کے اقدامات کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں: سلیم حیدر خانگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہے،...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون کال میں دو طرفہ منصفانہ تجارتی تعلقات کی طرف بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ٹرمپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں بننے والے مزید سیکورٹی آلات خریدے امریکی نشریاتی ادارے نے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب وہ عالمی راہنماﺅں کے ساتھ اپنے سخت گیر تجارتی ایجنڈے کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے) ٹیلی فون کال کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیاکہ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے وائٹ ہاﺅس...
سکھر (نمائندہ جسارت) تعمیر نو ہائی اسکول سے 1975 میں میٹرک کلاس سے فارغ التحصیل نہم جماعت (کلاس فیلوز) اولڈ بوائز طلبہ (تعمیرین) کی جانب سے 50 سالہ باہمی رفاقت پر اظہار مسرت و یکجہتی کے لیے اپنی مادرِعلمی (تعمیر نو ہائی اسکول) میں گولڈن جوبلی منائی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اولڈ بوائز تعمیرین کے اساتذہ کرام خلیل اللہ نعیمی، سید مظہر عاصم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایلیمنیٹری سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولز) سکھر ریجن حافظ شہاب الدین اندھڑ تھے، جبکہ اسکول ہیڈ ماسٹر حافظ لعل محمد تنیو، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سکھر ملک جاوید حمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکھر ریجن ضمیر حسین بھیو، اسکول اساتذہ سمیت کراچی سمیت دیگر شہروں سے آئے اولڈ بوائز تعمیرین پروقار گولڈن جوبلی تقریب میں...
ژوب(نیوز ڈیسک) اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔ پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل...
محراب پور(جسارت نیوز)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محراب پور سید نصیر احمد شاہ آج اچانک سے گورنمنٹ نیشنلائزڈ اردو پرائمری اسکول محراب پور پہنچ گئے اور اسکول کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرکے جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سول جج نے اسکول کے طلبہ وطالبات سے سوالات پوچھے اور تسلی بخش جوابات ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ، سول جج نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آسیہ ناز تنولی، عقیل ملک اور ملک ابرار نے ضلع راولپنڈی میں مزید سرکاری اسکول نہ کھولنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ اس دوران رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ راولپنڈی غازیوں اور شہدا کا شہر ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ...
ٹنڈو جام: گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کے شاگردوں کی مچ کچہری ہو رہی ہے
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...

حیدرآباد: ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دورے کے موقع اساتذہ کے ہمراہ
حیدرآباد: ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دورے کے موقع اساتذہ کے ہمراہ
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد پرنسپل وفا لغاری کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خصوصی شرکت کی، بچوں میں کھیل کے مقابلے ہوئے، محمد تسلیم راجپوت نے کامیاب طلبہ میں ٹرافی، میڈل اور شیلڈ تقسیم کی۔ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات نے کھانے پینے کی بہت سی اشیا ء فروخت کیںجن میں نگیٹس، کٹلس، شامی کباب، قیمہ کباب، چھولے، چاٹ، دہی بلے، گول گپے، حلوہ پوری، چائے، کافی پلائو، بریانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام بچوں کو یہ احساس ہو کہ والدین کس قدر محنت کرکے کس طرح اپنی روزی کماتے ہیں؟ اور بچوں میں کاروبار کرنے کا شعور آئے۔ انہوں...
کنری (جسارت نیوز) سندھ میں گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے اسکاؤٹس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے کنری کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بوائز اسکاؤٹس کیمپ کراچی میں سندھ بھر سے شرکت کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو ایونٹ میں ماڈل گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کنری سے گروپ لیڈر وسیم آرائیں کی قیادت میں جانے والے 9 رُکنی اسکاؤٹس نے اسکاؤٹس کیمپ فائر میں سندھ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اسکول اور کنری کا نام روشن کر دیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ اسکاؤٹس کی تقریب میں گورنر سندھ نے بھی شرکت کی تھی۔ گورنمنٹ فضل عمر اسکول میں پوزیشن ہولڈر اسکاؤٹس اور کلاس ششم سے میٹرک تک کے...