فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے اسکاؤٹس نے کنری کا نام روشن کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کنری (جسارت نیوز) سندھ میں گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے اسکاؤٹس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے کنری کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بوائز اسکاؤٹس کیمپ کراچی میں سندھ بھر سے شرکت کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو ایونٹ میں ماڈل گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کنری سے گروپ لیڈر وسیم آرائیں کی قیادت میں جانے والے 9 رُکنی اسکاؤٹس نے اسکاؤٹس کیمپ فائر میں سندھ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اسکول اور کنری کا نام روشن کر دیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ اسکاؤٹس کی تقریب میں گورنر سندھ نے بھی شرکت کی تھی۔ گورنمنٹ فضل عمر اسکول میں پوزیشن ہولڈر اسکاؤٹس اور کلاس ششم سے میٹرک تک کے مڈٹرم امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں شیلڈز اور انعامات دینے کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کنری سٹی کے چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ اور اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار تھے۔ تقریب میں ٹی ای او ایجوکیشن سیکنڈری نیاز کپری، ٹی ای او پرائمری اختر سیال، پرنسپل گورنمنٹ قاضی سلطان ہائر سیکنڈری اسکول، سر رحمت اللہ لاشاری، کونسلر سید منظور علی سمیت اساتذہ، طلباء اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل سید محبوب علی نے استقبالیہ میں اسکول اور اساتذہ کو درپیش مسائل پیش کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی: دیر سے آنے والے طلبہ کو 5یورو جرمانے کی سزا
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر نیورمبرگ کے ڈیورر ہائی اسکول نے مسلسل اور بغیر کسی عذر کے دیر سے آنے والے طلبہ پر 5یورو جرمانہ عائد کردیا۔ اسٹوڈنٹ کونسل کا کہنا ہے کہ جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد سے کلاسوں میں تاخیر سے آنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جرمانہ صرف 9سے 11 سال کی عمر کے بچوں پر لاگو ہوتا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ نیا اقدام سزا کے طور پر نافذ نہیں کیا گیا ۔ طلبہ کی بڑی تعداد ہے جو بلا وجہ دیر سے اسکول آتی ہے۔ انہیں اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے تو انہیں کوئی پروا نہیں ہوتی،تاہم 5 یورو جرمانہ ادا کرنا انہیں پریشان کرتا ہے۔