گورنر ہاؤس کے دونوں اسکولز ماڈل بنانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دونوں اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بچوں کی خوراک پر توجہ دی جائے گی تو ان کی صحت بہتر ہو گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بچوں کی نشو و نما کے اقدامات کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہے، ہر سہولت فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کیا تھا وہ آج جیل میں ہیں، ضروری تو نہیں کہ گورنر ہاؤس کو ہی یونیورسٹی بنایا جائے۔
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اچھا کام کریں گی تو ضرور تعریف کروں گا، ہم سسٹم بچانے کے لیےحکومت کے ساتھ ہیں، جہاں محسوس ہو گا، غلط ہو رہا ہے تنقید کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور نے تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی ضمانت دی۔ اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، سیکریٹری اور ڈی جی مائنز کی دیانتداری کی گواہی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون پر اپوزیشن کی رائے اور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ ضروری ہے، شق 6 ڈی تمام صوبوں میں یکساں قانون بنانے کی بات کرتی ہے یہ غیرضروری ہے۔