اسکول کلرک کا بچوں کی فیس جوئےمیں ہارنےکا معاملہ، لاکھوں کی فیس کس نے جمع کرائی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ژوب(نیوز ڈیسک) اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔
پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل میں ہے۔
گزشتہ سال سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبا کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے امتحانی فیس کی مد میں جمع ہونے والی 25لاکھ روپے کی رقم جوئے میں اڑادی تھی۔
ژوب میں سرکاری اسکول کلرک نے بے حسی کی انتہا کردی تھی، طلبا کی امتحانی فیس کی مد میں 25لاکھ روپے کے قریب رقم اس کے پاس جمع تھی، مذکورہ کلرک نے اتنی خطیر رقم آن لائن جوئے میں اڑا دی تھی۔
مزیدپڑھیں:یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، سلمان اکرم راجہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی جبکہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکیج کے لئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔