2025-01-20@12:07:32 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«گلوکار کو»:

    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و...
    ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔ قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔ یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
    ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرلیا، گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایرانی اخبار ’اعتماد آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جاسکتی ہے۔ 37 سالہ روپوش گلوکار 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔...
    لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔   مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔   انہوں نے اپنے...
    لاہور: معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے  معاملے پر نواب ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے...
    پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
    گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
    معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔   رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔  لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔  لیسکو...
۱