قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، جدید ترین اسٹیڈیم صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں کل نامور گلوکار عل ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جبکہ ڈھول، آتش بازی اور لائیو شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا۔
مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑی پیشرفت
اسٹیڈیم میں زیادہ روشن والی ایل ای ڈی لائٹس، دو نئی اور پہلے سے بڑی اسکور اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ انکلوژرز کے سامنے سے تمام جنگلے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کہاں تک پہنچ پائے گا، یونس خان کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز جون 2025 میں عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔
اس سیریز میں مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار احد رضا میر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوں گے، جو ہیرو سکندر اور ہیروئن لیزا کے کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
یہ سیریز پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ڈرامے کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اوریجنل کنٹینٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ایک سنجیدہ اور جذباتی کہانی پر مبنی ہے جس میں کرداروں کی گہرائی، پیچیدہ رشتے اور انسانی جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ شائقین اس سیریز کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/Shehbazbalti949/posts/pfbid02LR4eU34QSpJWd7ZixcqQvpKFYyEBHwzyrwu19B6fVbojzztV9X9FH6vVne6tySVcl?rdid=Uct53akkhVZpBq9h&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F18mMZeixtS%2Fتاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مرکزی کرداروں کیلئے احد اور اقرا عزیز کو ناپسند کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کیلئے بہتر کاسٹنگ کی جاسکتی تھی۔