گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کے الزامات مسترد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)گلوکار جواد احمد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خود پر لگائے گئے بجلی چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔
چند دن قبل گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی سیلون پر لیسکو ٹیم نے چھاپہ مار کر ان کے میٹر کو اتار دیا تھا، جس کے بعد گلوکار نے موقع پر پہنچ کر حکام سے میٹر چھین لیا تھا۔
بعد ازاں لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد اور ان کی اہلیہ پر بجلی چوری کا الزام لگا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔
اب جواد احمد نے خود پر چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔
جواد احمد نے ’جی این این‘ کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں چوری یا کرپشن کرنی ہوتی تو وہ سیاست میں نہ آتے، ان پر بجلی چوری کا الزام شرمناک ہے، وہ انہیں اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لیسکو حکام ان کی اہلیہ کے سیلون پر پہنچے اور ان سیلون کے باہر نصب گرین میٹر کو اتارا، جس پر وہ موقع پر پہنچے تو دونوں جانب سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، جس سے معاملہ خراب ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود نہیں بلکہ ان کی ٹیم میں شامل لڑکوں نے لیسکو حکام سے اتارا گیا میٹر چھینا۔
جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ کے سیلون میں بجلی چوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
گلوکار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یہاں تک کہ مریم نواز بھی ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے حق میں تھیں لیکن لیسکو حکام نے دوسروں کے کہنے پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ دنوں میں عمران خان، ملک ریاض اور دوسرے افراد کے خلاف کھلم کھلا بولتے رہے ہیں، جس وجہ سے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔
دوسری جانب جواد احمد کی یوٹیوبر سے بات کرنے کی مختصر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں گلوکار بتاتے ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ لیسکو حکام کی جانب سے اتارا گیا میٹر کس کے نام پر تھا۔
جواد احمد کا کہنا تھا کہ چوں کہ سیلون کی جگہ میں ان کی اہلیہ بھی حصہ دار ہیں، اس لیے ان کے پاس درست معلومات نہیں کہ لیسکو حکام کی جانب سے اتارا گیا میٹر کن کے نام پر تھا۔
انہوں نے یوٹیوبر سے بات کے دوران بھی خود پر بجلی چوری کے الزامات مسترد کیے۔
View this post on InstagramA post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)
مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کےڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر کا سخت ردِعمل،ویڈیووائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گلوکار جواد احمد چوری کے الزامات جواد احمد نے ان کی اہلیہ لیسکو حکام بجلی چوری انہوں نے
پڑھیں:
خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا مُنہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23 سینٹی میٹر سے 7.33 سینٹی میٹر تک مُنہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا مُنہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔
خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے مُنہ میں مالٹا اور لائٹ بلب ڈال کر انہیں تنگ کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اس غیر معمولی صلاحیت سے واقف تھیں لیکن کبھی کوئی خاص توجہ نہیں دی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے جسے توڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنا نام بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا۔
مزیدپڑھیں:حج آپریشن کی تیاریاں مکمل،90 ہزار پاکستانی حجاج روڈ ٹو مکہ سفر کرینگے،آفتاب گیلانی